سابق صدر آصف زرداری و سابق وزیراعظم نوازشریف مشکل میں پھنس گئے


0

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے تونسہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے جبکہ مسلسل غیر حاضری پر سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو بھی احتساب عدالت نے اشتہاری ملزم قرار دے دیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد اصغر نے منگل کے روز سابق صدر آصف علی زرداری اور دو سابق وزرائے اعظم میاں محمد نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف تونسہ خانہ ریفرنس پر سماعت کی۔ تاہم عدالت میں تینوں مرکزی ملزمان پیش نہ ہوئے۔

سماعت کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے ان کی نمائندگی کی کرتے ہوئے ایک بار پھر سے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر عدالت میں حاضری سے استشنی کی درخواست پیش کی، جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ کرمنل کیس ہے، اس لئے کیس کی سماعت میں سابق صدر آصف علی زرداری کو عدالت میں پیش ہونا ہوگا۔ اس لئے ان کی عدم حاضری کی درخواست کو مسترد کیا جاتا ہے۔

عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی سابق صدر آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے سابق صدر کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔

جس کے جواب میں وکیل صفائی فاروق ایچ نائیک نے عدالت سے کہا کہ وہ ایک سینئر وکیل ہیں اور عدالت میں یہ بیان دیے رہے ہیں کہ اگلی سماعت میں آصف علی زرداری آئندہ ہونے والی سماعت میں ضرور پیش ہونگے۔ انہوں نے مزید استدعا کی کہ سابق صدر آصف علی زرداری ایک بڑے آدمی ہیں۔ گرفتاری کے وارنٹ کا میڈیا میں ایک غلط تاثر جائے گا۔

جس پر احتساب عدالت کے جج محمد اصغر نے وکیل صفائی کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں عدالت ایک بار جو حکم جاری کردے اس کو واپس نہیں لے سکتی۔ آج قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں آئندہ پیش نہ ہونے پر ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونگے۔

جبکہ دوسری جانب احتساب عدالت کے جج نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے حوالے سے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے سماعت میں بتایا گیا کہ نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ پر عمل درامد کروانے کے لئے جب تفتیشی حکام ان کے گھر پہنچے تو پتہ لگا کہ وہ ملک میں موجود نہیں ہیں ۔ جس پر نیب نے دفتر خارجہ کے زریعہ عدالتی وارنٹ نواز شریف کو برطانيہ بھیجے۔

جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وہ دانستہ طور پر عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں بن رہے ہیں۔ اس وجہ سے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عمل نہ ہوسکا ہے۔ جس پر عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی عدم پیشی پر اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *