Categories: Uncategorized

میرے جسم کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دے، اداکارہ آمنہ الیاس

گزشتہ کافی عرصے سے پاکستانی مشہور و معروف اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس رنگ و جسامت کی بنیاد اور تقسیم کرنے والوں کے خلاف آواز بلند کررہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس سلسلے میں آج کل سوشل میڈیا پر وہ کافی متحرک ہیں۔ عوام کی جانب سے ان کی سوچ و فکر کو کافی سراہا گیا تھا تاہم اب اداکارہ آمنہ الیاس خود سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئی ہیں اور وجہ بنی ہے ان کے نامناسب کپڑے تاہم اداکارہ آمنہ الیاس نے بھی تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنادی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ آمنہ الیاس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر چند تصاویریں شئیر کی گئیں، جس میں انہوں نے معروف ڈیزائنر ارم خان کا تیار کردہ لباس زیب تن کر رکھا تھا، یہ تصاویر شاید ارم خان کے کپڑوں کا ایک طرح کا پروموشنل شوٹ تھا، جس میں انہوں تیز جامنی رنگ کی کڑاہی شدہ ساڑھی پہن رکھی تھی۔ ساتھ ہی انہوں نے خوبصورت انداز میں میک اپ، جیولری اور بالوں کو بانداھا ہوا۔

Image Source: Instagram

البتہ جوں ہی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، گویا ان تصاویروں نے سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا کرکے رکھ دیا ہو، صارفین کی جانب سے ان کی تصاویر میں میک اپ، بالوں ،جیولری کو چھوڑ کر ان کے جسمانی اعضاء کو لیکر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ایسی مزید تصاویریں شئیر نہ کرنے کی درخواست کی۔

جس پر جواب دیتے ہوئے اداکارہ آمنہ الیاس نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شئیر کی، جس پر انہوں نے لکھا کہ دنیا میں غُربت، عصمت دری، بچوں کو جنسی ہراساں ، جنگ، گھریلو تشدد سمیت کئی دیگر اہم مسائل موجود ہیں۔ تاہم اُنہیں حیریت ہے کہ ان سب مسائل کے برعکس ان کے جسم کا حصہ سب سے زیادہ زیر بحث ہے۔

Image Source: Instagram

اداکارہ آمنہ الیاس کے مطابق ہماری قوم کو حقیقی مسائل کی طرف توجہ مرکوز کرنی چاہئے ناکہ ان کے جسمانی حصوں پر توجہ دی جائے۔

بعدازاں اداکارہ آمنہ الیاس الیاس کی جانب سے ان اپ لوڈ کی گئیں تصویروں کا موضوع یعنی کیپشن بھی تبدیل کردیا گیا، انہوں نے لکھا کہ وہ اپنی پوسٹ پر کلیویجز کے حوالے سے کممٹس پڑھ پڑھ کر پریشان پوگئیں ہیں، لہٰذا اس ہی وجہ سے انہوں نے اپنا کیپشن تبدیل کردیا ہے۔

اداکارہ آمنہ الیاس نے صارفین سے پوچھا کیا آپ لوگوں کو میرے بال، میرا میک اپ، گجرا، بالیاں یا بلاؤس پر ہوئی کڑاہی پسند نہیں آئی؟

واضح رہے گزشتہ کچھ عرصے میں اداکارہ آمنہ الیاس سوشل میڈیا پر مختلف حوالوں سے خبروں کی زد میں رہی ہیں، جن میں اداکارہ آمنہ الیاس نے رنگ گورا کرنے والی کریموں کی تشہیر کرنے والوں کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا تھا، اس سلسلے میں انہوں نے ویڈیو جاری کی تھی، جس میں انہوں نے رنگ گورا کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے اپنا چہرہ آٹے میں ڈال کر لوگوں کو پیغام دیا تھا کہ رنگ گورا کرنے کے بجائے انسان خود کو پہنچانے۔

پچھلے برس اکتوبر کے مہینے میں اداکارہ آمنہ الیاس کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں انہیں دیکھا گیا تھا کہ وہ اداکارہ آمنہ حق کے وزن کو لیکر ان کا مذاق بنا رہی ہیں، تاہم اداکارہ آمنہ الیاس نے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس ویڈیو میں وہ نہیں ہیں، اور نہ ہی ان کی جانب سے ساتھی اداکارہ سے معافی مانگی تھی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago