Categories: Uncategorized

ارتغرل غازی حلیمہ سلطان کے پشاور زلمی کے ایمبسڈر بننے پر ناراض

مشہور ومعروف ترکش ڈرامہ سریز ارتغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی ترکش فلم اسٹار ایثراء بلجیک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کی برانڈ ایمبسڈر بن گئی ہیں۔ اس خبر سے جہاں پشاور زلمی کے مداح بےحد خوش نظر آتے ہیں وہیں بظاہر لگتا ہے کہ ڈرامے میں ارتغرل غازی کا مرکزی کردار ادا کرنے والے ایجن التان درزیتن اس فیصلے سے کافی ناخوش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے پشاور زلمی کی جانب سے پی ایس ایل 6 کے حوالے سے فرنچائز کا افیشل سانگ “کنگ ڈم” جاری کیا گیا، جس میں پشاور زلمی کے برانڈ ایمبسڈر اداکارہ ماہرہ خان، ترکش اداکار ایثرء بلجیک، ہانیہ عامر اور علی رحمان جلوہ گر ہوئے۔

ترکش اداکارہ ایثرء بلجیک کی بطور برانڈ ایمبسڈر شمولیت کی خبر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے خود ایک سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام کی پوسٹ کے ذریعے دی، جس میں انہوں نے ایک تصویر پشاور زلمی کے ساتھ شئیر کی اور لکھا، ایثراء بلجیک زلمی فیملی میں خوش آمدید۔

اگرچے ابھی اداکارہ ایثرء بلجیک کی بطور ایمبسڈر پشاور زلمی کو لیکر قیاس آرائیاں جاری ہی تھیں کہ شائقین نے جمعرات کے روز جاوید آفریدی اور ایثرء بلجیک ویڈیو کال دیکھی تو بےچینی میں مزید اضافہ ہوا، جس کے بعد جاوید آفریدی کی جانب سے ویڈیو کال کا ایک اسکرین شارٹ شئیر کیا گیا، جس میں انہوں لکھا کہ ایثراء بلجیک آپ سے بات کرکے اچھا لگا۔

Image Source: Instagram

جو ہی صارفین اور خاص کر پشاور زلمی کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر جاوید آفریدی کا یہ اسکرین شارٹ دیکھا، تو صارفین نے اپنے اپنے اندازے لگانا شروع کردیئے، اگرچے بیشتر لوگوں کو اندازہ ہوگیا تھا کہ ترکش اداکارہ پشاور زلمی کا حصہ بننے جا رہی ہیں، اس سلسلے میں کچھ لوگوں نے مختلف انداز میں میمز بھی شئیر کئے۔

تاہم سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے، کہ حلیمہ سلطان عرف ایثراء بلجیک، ارتغرل غازی کے مرکزی کردار ایجن التان درزیتن کو پشاور زلمی کا حصہ بننے کے حوالے سے بتاتی ہیں، جس میں ارطغرل غازی ناصرف اس خبر پر ناخوشی اور ناراضگی بھرا اظہار کرتے ہیں بلکہ شدید غصہ بھی کرتے ہیں۔

اگرچے یہ اس ڈرامے کی ایک کلپ ہے، جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایڈٹ کیا گیا ہے اور اسے عوام کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے، اگرچے اس کے علاوہ بھی کافی ویڈیوز بنی ہیں البتہ یہ کلپ کافی وائرل رہی ہے جبکہ ایثراء بلجیک کے حوالے سے بات کی جائے تو جب سے پاکستانی صارفین خاص کر پشاور زلمی کے صارفین کافی خوش اور پُرجوش نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے جمعے کی رات کو اس خبر کا باقاعدہ طور پر اعلان کیا گیا تھا کہ ترکش اداکارہ ایثرء بلجیک پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کا حصہ بن گئی ہیں، اس ہی حوالے ایثراء بلجیک کی جانب سے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اردو میں ایک پیغام جاری کیا گیا تھا جس میں انہوں لکھا کہ ” اب میں پشاور زلمی کا حصہ ہوں، مجھے فخر ہے کہ میں آپ کے ساتھ ٹیم کا ساتھ دوں گی”۔ اس ہی حوالے ترکش اداکارہ نے اپنی ایک تصویر بھی شئیر جس میں سیاہ رنگ کی جیکٹ پہنے پوسٹ دی ہوئی ہیں۔

یاد رہے 20 فروری ہفتے کے روز سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) سیزن 6 کا آغاز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم ہوچکا ہے، ایونٹ کے آدھے میچز کراچی اور آدھے لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کا فائنل قذاقی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ کراچی کینگز پی ایس ایل میں اپنے ٹائیٹل کا دفاع کرے گی۔

سوشل میڈیا کی ایک 6 سیکنڈ کی ویڈیو سے وائرل ہونے والی پاوری گرل عرف دننانیر مبین بھی باقاعدہ طور پر اب پشاور زلمی کا حصہ بن چکی ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کی چوتھی پیشکش ’’شبنم‘‘ ریلیز، مانو اور زوہا وسیم کی آوازوں کا منفرد امتزاج

لاہور: کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے میوزک پروجیکٹ کی چوتھی پیشکش ’’شبنم‘‘ ریلیز کر دی،…

5 days ago

آئی ٹیل انرجی کی سولر پاکستان ایکسپو میں جدید بیٹری کی نمائش، کمرشل و صنعتی شعبے میں توسیع کا اعلان

آئی ٹیل انرجی نے سولر پاکستان ایکسپو 2026ء میں جدید جنریشن ٹو بیٹری، آر ای…

2 weeks ago

خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے پی ایم این کی سالانہ کانفرنس میں دو اہم اعزازات حاصل کر لیے

خوشحالی مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (KMBL)، جو پاکستان کا پہلا مائیکروفنانس بینک ہے، نے پاکستان مائیکروفنانس…

2 weeks ago