میں کسی بھی جنگلی جانور کو باآسانی کنٹرول کرسکتی ہوں، رابی پیرزادہ کا دعویٰ


0

ہم اکثر ریئلٹی شوز میں ایسے مناظر دیکھتے رہتے ہیں کہ جن میں خوفناک شیر اپنے مالک کے قدموں میں بیٹھ کر ٹی وی دیکھ رہا ہوتا ہے یا پھر کوئی خطرناک سا سانپ اپنے مالک کے گلے کا ہار بنا ہوا ہوتا ہے۔ ہمارے ملک میں بھی ایسی کئی شخصیات ہیں جنہیں خونخوار جانور پالنے کا شوق ہے، ان میں سرفہرست رابی پیرزادہ ہیں جو سانپوں ، شیر اور دیگر خطرناک جانوروں کے ساتھ بنائی گئی ویڈیوز اور تصاویر کی وجہ سے سُرخیوں کا حصہ رہی ہیں۔

حال ہی میں رابی پیرزادہ نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے بارے میں دلچسپ راز سے پردہ اُٹھایا ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی خطرناک جانور پرُسکون کرسکتی ہیں۔ انٹرویو کے دوران ماضی میں خطرناک جانوروں کے ساتھ وائرل ہونے والی اپنی تصاویر اور ویڈیوز کے بارے میں بات کرتے ہوئے رابی نے انکشاف کیا کہ وہ کسی بھی قسم کے جنگلی جانور، شیر، سانپ، اژدھے یا پھر بھیڑیے کو باآسانی کنٹرول کرسکتی ہیں اور یہ ہنر انہیں خدا کی طرف سے ملا ہوا ایک تحفہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ’ان  کے خلاف بغیر لائسنس کے جنگلی جانوروں کو رکھنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جوکہ اب ختم ہو چکا ہے’۔

Image Source: Instagram

رابی نے واضح کیا کہ’میرے پاس کوئی جانور نہیں اُن تصاویر میں جو جانور تھے وہ کشمیر میں جب میں پروگرام کرنے گئی تو وہاں موجود تھے جن کے ساتھ میں نے مودی کو دھمکانے کے لئے تصاویر اور ویڈیوز بنائیں جو وائرل ہوگئیں اور وائلڈ لائف والوں نے مجھ پر کیس کردیا‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے انہیں کہا کہ آپ مجھےمعاف کریں میں آپ کو معاف کرتی ہوں’۔

Image Source: Instagram

انٹرویو میں رابی پیرزادہ نے اس بات کا بھی دعویٰ کیا کہ ’جب کبھی آپ کے گھر سے کوئی سانپ ، شیر یا بھیڑیا نکلے تو آپ مجھے بلانا میں اسے آپ کے سامنے اسے پرسکون کر کے دکھاؤں گی تھوڑی دیر میں وہ میرے پاس صوفے پرسکون سے بیٹھا ہوگا‘۔

رابی پیرزادہ نے 2004ء سے کیریئر کا آغاز ابتدائی طور پر بطور گلوکارہ کیا تھا۔ متعدد مقبول گیت گانے کے بعد رابی پیرزادہ نے لوگوں کے دلوں میں گھر بنانے کے بعد اداکاری میں بھی قسمت آزمائی اور اس فیلڈ میں بھی انہوں نے مداحوں کے دل جیتے۔ تاہم 2019ء میں رابی پیرزادہ نے اپنی ذاتی ویڈیوز لیک ہونے اور لوگوں کے تلخ رویوں کے بعد شوبز چھوڑنے کا اعلان کیااور مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔اس کے بعد انہوں نے پینٹنگ و آرٹ ورک کا کام شروع کیا تھا اور وہ سوشل میڈیا پر اپنے آرٹ ورک کی تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

مزید پڑھیں: رابی پیرزادہ نے اپنے ملک چھوڑنے کے بیان کی وضاحت کردی

ماضی میں شوبز سے وابستہ رہنے والی رابی پیرزادہ اپنے نام سے فلاحی تنظیم بھی چلارہی ہیں، جس کے تحت وہ غریب خاندانوں اور خواتین کی مدد کرتی ہی اور اب تک اس فاؤنڈیشن کے ذریعے 2 ہزار سے زائد خاندانوں کی مدد کی جا چکی ہے، جب کہ 60 سے زائد خواتین کو مالی طور پر بااختیار بھی بنایا گیا ہے۔ رابی نے اپنا ’عبایہ‘ برانڈ بھی متعارف کروایا ہے،جس میں نہ صرف دیدہ زیب و فیشن ایبل ’عبایہ‘ اور ’حجاب‘ فروخت کے لیے پیش کیے گئے ہیں بلکہ اسی برانڈ کے تحت تسبیح سمیت دیگر چیزیں بھی فروخت کے لیے پیش کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ رابی پیرزادہ شوبز چھوڑ کر اچھائی کی طرف جانے والی پہلی شخصیت نہیں بلکہ ان سے قبل بھی متعدد شوبز شخصیات نے انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر نیکی اور اچھائی کی زندگی کی جانب سفر کیا ہے۔حالیہ دنوں میں پاکستانی میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار عبداللہ قریشی نے دین اسلام کی خاطر موسیقی سے کنارہ کشی اختیار کی ہے اور اب وہ کسی بھی میوزک کنسرٹ اور اشتہارات میں کام نہیں کریں گے۔انہوں نے اس بات کا اعلان اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ سے طویل تحریری پوسٹ کے ذریعے کیا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *