ماسک کا استعمال نہ کرنے پر خود ہی پر جرمانہ عائد کرنے کا انوکھا واقعہ


0

ماسک نہ پہننے پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقت نےخود پر 1000 روپے جرمانہ عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جیسا کہ یہ بات سب کے علم ہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقت سوشل میڈیا پر بہت کافی متحرک رہتے ہیں۔ جب بھی اسلام آباد میں رہنے والوں کی طرف سے ٹویٹر پر کسی بھی مسئلے کی نشاندہی کی جاتی ہے تو، وہ ہمیشہ اس کا جواب دیتے نظر آتے ہیں۔

اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے، ڈی سی شفقت شہر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے اور ایس او پیز کے نفاذ کی تلقین کرتے دیکھائی دیتے ہیں۔

جمعہ کے روز، ایک صحافی بشیر چودھری نے ڈی سی اسلام آباد کی کچھ تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر شیئر کیں تھیں۔ ان تصاویروں میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقت کو بغیر کسی ماسک کے دیکھا گیا ہے۔ بعدازاں یہ تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل رہیں تھیں۔

ان وائرل ہونے والی تصاویر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقت نے ناصرف اپنی اس غلطی کا اعتراف کیا بلکہ ماسک نہ پہننے پر خود پر 1000 روپے جرمانہ بھی عائد کردیا ہے۔

انکا کہنا ہے کہ “میں گورنمنٹ اکاؤنٹ میں 1000 روپے بطور جرمانہ جمع کروں گا اور آپ سے بھی شئیر کروں با۔”

واضح رہے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقت اپنے کام کی وجہ سے عوام میں کافی مقبول ہیں۔ اس کے علاوہ ڈی سی اسلام آباد سے پہلے محمد حمزہ شفقت کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور ملک کے دیگر شہروں میں بھی اپنی خدمات کے فرائض نہایت ہی احسن طریقے سے سرانجام دے چکے ہیں۔

یاد رہے محمد حمزہ شفقت نے سن 2005 میں سنٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحانات کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔ اپنے خلاف اس طرح کی کارروائی کوئی بھی سیاستدان شاید ہی اس قبل کرتا دیکھائی دیا ہو۔ در حقیقت ، ڈی سی محمد حمزہ شفقت اپنی قوم کے لیے واقعی کچھ کرنے کا عزم لیے نظر آتے ہیں ۔ورنہ اپنی غلطی ماننا اور خود پر جرمانہ عائد کرنا ہر کسی سیاستدان کے بس کی بات نہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *