جنید صفدر کے نکاح کی تقریب 22 اگست کو لندن میں ہوگی،مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر اعوان کے بیٹے جنید صفدر جلد ایک قریبی خاندانی دوست کی بیٹی سے شادی کے بندھن میں منسلک ہونے جا رہے ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں دلہن اور ان کے والد کون ہیں؟

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز مریم نواز کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر بیٹے کی شادی کا دعوت نامہ شئیر کیا گیا۔ جس میں درج معلومات کے مطابق قوی احتساب بیورو (نیب) کے سابق چیئرمین سیف الرحمن خان کی بیٹی عائشہ سیف اور جنید صفدر کا نکاح 22 اگست کو ہوگا۔

Image Source: Instagram

سیف الرحمان خان کے حوالے سے اگر بات کی جائے تو ان کو شمار سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے قریبی دوستوں میں ہوتا ہے، انہیں میاں نواز شریف کے دوسرے دور یعنی1997 میں احتساب بیورہ کا چئیرمین مقرر کیا گیا تھا۔ حیرت انگیز طور پر مریم نواز کے بیٹے کی دعوت نکاح میں مرحرم کلثوم نواز کا نام بھی میزبانوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

اس موقع پر جہاں مریم نواز نے ٹوئیٹر پر بیٹے کے نکاح کا کارڈ شئیر کیا، وہیں اس بات کو بھی باور کرایا کہ وہ بیٹے کی شادی کے لئے بیرون ملک سفر کی اجازت کے لئے حکومت سے کوئی درخواست نہیں کریں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ افسوس کے ساتھ، میں بےبنیاد الزامات کا شکار، بوگس کیسز اور ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں نام شامل ہونے کی وجہ سے تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گی۔

بعدازاں رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے ایک اور ٹوئٹ کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ میں جیل میں تھی، جب میری والدہ کا انتقال ہوا، اور اب وہ اپنے بیٹے کی خوشیوں میں شریک ہونے سے قاصر ہیں، لیکن وہ حکومت سے بیرون ملک سفر کرنے کی کوئی درخواست کریں گی۔ میں نے اپنا معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دیا ہے۔

واضح رہے ایون فیلڈ پراپرٹی کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔ یہ نیب کی جانب سے مریم نواز کے والد اور پاکستان مسلم لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف کے خلاف دائر کیا گیا تھا۔ اگرچے حکومت نے سال 2019 میں طبی بنیادوں پر سابق وزیراعظم کو بیرون ملک علاج کے لئے جانے کی اجازت دی تھی، البتہ مریم نواز ان کے ہمراہ ای سی ایل میں نام کی باعث نہیں جاسکی تھیں۔

خیال رہے کچھ عرصہ قبل ذرائع سے یہ خبریں سامنے آئیں تھیں کہ نواز شریف لندن میں واقع پارک لین کے فلیٹ میں کافی وقت گزار رہے ہیں۔ جہاں وہ ناصرف سیاسی اور پارٹی امور دیکھ رہے ہیں بلکہ وہ خاندانی امور پر بھی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ جس میں ان کے نواسے جنید صفدر کی شادی بھی شامل ہے۔

Image Source: Instagram

اس سلسلے میں یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ خوبصورت اور دلفریب شخصیت کے مالک جنید صفدر کے لئے لڑکی پسند کرنے سے لیکر شادی کے تمام معاملات خود سابق وزیراعظم نے انجام دیئے ہیں۔

یاد رہے جنید صفدر کا نام پہلی بار مرکزی خبروں میں اس وقت سامنے آیا تھا، جب لندن میں واقع ان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان سے وہ الجھ پڑے تھے۔ جبکہ حال ہی میں کشمیر الیکشن کی مہم کے دوران وزیراعظم عمران خان کی جانب سے انہیں گالف کھیلنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ یہ بادشاہوں کا کھیل ہے۔ بعدازاں مریم نواز نے بھی عمران خان کے بچوں پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ نواز شریف کا نواسا ہے، اس کی کسی یہودی کی گود میں پرورش نہیں ہوئی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

9 hours ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

2 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

3 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

6 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

1 week ago