طلاق کے سوال پر نمرہ خان کے سابق شوہر سیخ پا ہوگئے

پاکستانی اداکارہ نمرہ خان کے سابق شوہر راجہ افتخار اعظم نے اداکارہ کو درد سر قرار دیدیا۔ سوشل میڈیا پر نمرہ خان کی طلاق کی خبریں گردش کر رہی ہیں لیکن اس بارے میں اداکارہ کی جانب سے تاحال کوئی بھی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

لیکن حال ہی میں ان کے سابق شوہر راجہ افتخار اعظم نے سوشل میڈیا پر ایک لائیو سیشن کے دوران اپنی طلاق کے بارے میں واضح الفاظ میں بات کی، بلکہ انہوں نے نمرہ خان کے بارے میں انتہائی غیر مہذب الفاظ بھی استعمال کیے۔ اس لائیو سیشن کے دوران صارفین کی جانب سے طلاق سے متعلق سوال کیا گیا، پوچھا گیا کہ کیا آپ دونوں طلاق یافتہ ہیں؟

Image Source: Instagram

اس سوال پر لائیو سیشن وہ سیخ پا ہو گئے اور تیز آواز میں کہا کہ ’ہاں ہم طلاق یافتہ ہیں، ہم طلاق یافتہ ہیں ، میں نے اسے طلاق دی کیونکہ میں اس سے چھٹکارا پانا چاہتا تھا، وہ سر درد تھی، ایک انتہائی شدید سر درد۔’

اگرچے کچھ دن قبل نمرہ خان نے ایک شو میں اپنی طلاق سے متعلق بات کرنے سے انکار کردیا تھا، بس یہ کہا تھا کہ والدین ان کے لئے اچھے رشتے کی تلاش میں ہیں۔

Image Source: Instagram

یاد رہے کہ ڈرامہ انڈسٹری میں نمرہ خان نے کامیڈی سیریز “کس دن میرا ویاہ ہووے گا” میں مختصر کردار سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔ وہ ‘مہربان’ ، ‘اُڑان’ ، ‘خوش سیرت’ اور ‘میں جینا چاہتی ہوں’ سمیت متعدد ٹیلی ویژن سیریلز میں مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں۔ 2016 میں نمرہ نے اپنے فلمی کیرئیر کی شروعات “بلائنڈ محبت” سے کی تھی۔ تاہم گزشتہ برس اپریل کے مہینے میں انہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران راجا افتخار اعظم سے خاموشی سے نکاح کرلیا تھا۔

مزید پڑھیں : شادی کے 10 ماہ بعد ہی شوہر نے طلاق دیدی، زینب قیوم

شادی کے بعد اداکارہ نمرہ خان نے اپنی 29 ویں سالگرہ کے موقع پر فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک خصوصی ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں اداکارہ پیانو پر ’سالگرہ مبارک‘ کی دُھن بجا رہی ہے جبکہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُن کا کمرہ غباروں سے سجا ہوا ہے۔ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے نمرہ خان نے اپنے شوہر راجہ افتخار اعظم کا وہ خاص پیغام کیپشن میں لکھا تھا جو اُنہوں نے اپنے اہلیہ کے لیے کہا تھا ، انہوں نے اپنی اہلیہ کی سالگرہ کے موقع پر کہا تھا کہ ’میری خوبصورت بیوی کو سالگرہ مبارک ہو، میں آپ سے بہت محبت کرتا ہوں اور میری دُعا ہے کہ آپ کے سارے خواب پورے ہوں۔

Image Source: Instagram

بعد ازاں ، اداکارہ کی جانب سے شوہر کے ہمراہ کئی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی جاتی رہیں تاہم چند ماہ بعد انہوں نے ان تمام تصاویر کو اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کر دیا۔ سوشل میڈیا پر نمرہ خان کی شوہر سے طلاق کی خبریں بھی زیرگردش رہ ہیں تاہم انہوں نے کبھی اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی لیکن اب ان کے شوہر نے سوشل میڈیا پر آکر طلاق کی وجوہات بتادیں ہیں۔

اس سے قبل ، طلاق کے حوالے سے معاشرے کے تلخ حقائق کو جانتے ہوئے اداکارہ جویریہ عباسی نے ایک شو میں اپنی طلاق اور بطور سنگل مدر اپنا تجربہ شیئر کیا تھا۔ اداکارہ نے کہا کہ علیحدگی پر روتے نہ رہیں، برے تعلق سے نکل کر خود سے تعلق بنائیں اور زندگی جیئں۔ انہوں نے اپنی طلاق اور بچی کی پرورش سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ لوگ یہ کیوں کہتے ہیں سنگل مدر ہونا بہت مشکل ہے، میرے نزدیک یہ ایک پرجوش بات ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

6 days ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 weeks ago

ICAP نے CFO کانفرنس 2026 – اسلام آباد ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…

3 weeks ago

قومی عجائب گھر پاکستان کی اپ گریڈیشن کیلئے مشترکہ کاوش، آغا خان یونیورسٹی کی مشاورتی نشستوں کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…

3 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…

3 weeks ago