اداکارہ عائشہ عمر کا والد کی برسی پر دل سوز پیغام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور ومعروف اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے والد کی برسی کے موقع پر دل سوز پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے جہاں دل کی گہرائیوں سے والد سے اظہار محبت کیا وہیں اپنی سوتیلی والدہ اور بہن بھائی کے حوالے سے بھی تذکرہ کرتی دیکھائی دیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر والد کی برسی پر اداکارہ عائشہ عمر نے خصوصی پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے والد اور دیگر اہلخانہ کی تصویریں شئیر کی، جس میں ان کے والد کی پہلی بیوی اور بچے بھی شامل تھے۔ جوکہ عائشہ عمر کی سوتیلی اور سوتیلے بہن بھائی ہیں۔

Image Source: Instagram

اس موقع اداکارہ عائشہ عمر نے والد کے حوالے سے لکھتی ہیں کہ کئی برس قبل ان کے والد کراچی میں انتقال کرگئے تھے، اس وقت ان کے چار بچے تھے۔ جن میں دو ان کی برطانوی بیوی اور دو ان کی والدہ سے تھے۔

اداکارہ عائشہ عمر نے لکھا، جیسا کہ بیشتر لوگوں کو معلوم ہے کہ والد کے انتقال کے بعد ان کی والدہ نے دوبارہ شادی نہیں کی، بدترین حالات اور مشکل ترین راستوں سے گزرتے ہوئے، انہوں نے میری اور میرے بھائی کی پرورش کی۔ یہ بہت مشکل دور تھا، لیکن اس وقت نے ہمیں وہ بنایا جو آج ہیں ہم، لہذا وہ اپنے پورے اہلخانہ پر فخر محسوس کرتی ہیں۔

انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں اداکارہ مزید کہنا تھا کہ یہ دن میرے لئے ہمیشہ ہی عجیب سا ہوتا ہے، کیونکہ وہ اپنے والد کو جانتی ہی نہیں ہیں، جب وہ محض دو سال کی تھیں، تو ان کے والد انتقال کر گئے تھے۔ اگرچے انہوں نے ان کے بارے میں بہت سی خوبصورت باتیں سن رکھی ہیں۔ وہ نرم خو ، محبت کرنے والے ، شاعرانہ طبیعت اور زندگی سے بھرپور شخصیت کے مالک تھے۔

عائشہ عمر نے لکھا ہے کہ ” وہ کبھی نہیں جانتی تھیں کہ وہ اپنے والد کے بارے میں کیسا محسوس کرتی ہیں، ان کے بارے میں کیا سوچتی ہیں ، لیکن اب بڑے ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے جذبات اور احساسات میں ان کی موجودگی کو محسوس کرتی ہوں۔” ان کی موجودگی کا احساس مجھے تسلی دیتا ہے، جب مجھے کسی چیز کا انتخاب کرنا ہوتا ہے یا میں کبھی غم اور تکلیف میں مبتلا ہوتی ہوں۔” وہ ان کی موجودگی کو اپنے پاس پہلے سے زیادہ محسوس کرنے لگی ہیں، انہیں امید ہے کہ ان کی روح ہماری طرف فخر سے دیکھ کر مسکرا رہی ہوگی۔

Image Source: Instagram

اس دوران اداکارہ عائشہ. عمر نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ “براہ کرم آج سب لوگ ان کی روح کے سکون اور ان کے لیے دعا کریں۔ اللہ تعالیٰ ہمیشہ ان کی حفاظت فرمائے اور ان کی مدد کرے۔”

مزید پڑھیں: شیطانی بڈھیاں کہنے والے کو ادکارہ عائشہ عمر کا کرارا جواب

ماڈلنگ سے کیرئیر کی ابتداء کرنے والی اداکارہ عائشہ عمر کو پاکستان شوبز انڈسٹری سے منسلک ہوئے تقریباً 19 سال کا عرصہ گزار چکا ہے، وہ متعدد بار انٹرویوز میں اپنے والد، والدہ اور بھائی کے حوالے سے تذکرہ کر چکی ہیں۔ البتہ یہ پہلا موقع ہے، جب اداکارہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے انہوں نے اپنے مداحوں سے اپنی سوتیلی والدہ اور بہن بھائی کا ذکر کیا ہے۔

Image Source: Reviewit.pk

واضح رہے عائشہ عمر کی جانب سے شئیر کردہ تصویروں میں ان کے والد، والدہ اور سگے بھائی کے ہمراہ بھی ایک تصویر شئیر کی گئی ہے۔ ساتھ ہی ان تصویروں میں اداکارہ کی کچھ تصویر ان کی سوتیلی والدہ اور بھائی، بہن کے ہمراہ بھی موجود ہیں۔

یاد رہے کچھ عرصہ قبل اداکارہ عائشہ عمر سے لائیو سیشن کے دوران ان کی روز مرہ زندگی سے متعلق سوال ہوا تھا، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ دن بھر میں کئی کام کرتی ہیں، البتہ سورہ رحمان کی تلاوت سننا ان کا روز کا معمول ہے، وہ اسے ذہنی سکون کے لئے سنتی ہیں، شاید ہی کوئی ایسا دن ہو، جب وہ سورہ رحمان نہ سنتی ہوں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

1 month ago