لینڈ مافیا پراپرٹی پر قبضے کی کوشش کررہی، مدد کی جائے۔ اداکارہ میرا


0

سینئیر پاکستانی اداکارہ میرا کو اپنی اور گھر والوں کی جان کا خطرہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مدد مانگ لی، کہتی ہیں لینڈ مافیا ان سے پراپرٹی چھیننے کی کوششیں کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز لاہور پریس کلب میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا کہا کہ ان کی جائیداد پر قبضے کی کوشش جاری ہے، ان کی فیملی پاکستان میں محفوظ نہیں ہے، میاں شاہد نامی لینڈ مافیا کے سربراہ نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ہیں۔ اداکارہ میرا دوران پریس اپنی مشکلات کا احوال بتاتے ہوئے آبدیدہ بھی ہوگئیں۔

اس موقع پر اداکارہ میرا نے حکومت سے ملزمان کی گرفتاری کا جلد از جلد مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ 6 ماہ برون ملک قیام کے بعد پاکستان واپس آئیں ہیں۔ تاہم اس دوران لینڈ مافیا کے لوگوں نے ان کی والدہ پر حملہ کیا گیا۔ حملہ آوروں نے ان کی والدہ اور بھائی کو قتل کرنے کی کوشش کی۔ لہذا انہوں نے اس کیس کے حوالے سے حکومت سے سیکیورٹی اور معاونت فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

پریس کانفرنس میں اداکارہ میرا نے سی سی پی او لاہور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا اگر سی سی پی او لاہور معاملے میں مداخلت نہیں کرتے تو ان کی فلمی پر جو حملہ ہوا تھا، اس میں ان کی والدہ کی جان جاسکتی تھی اور پھر ملزمان ان کی پراپرٹی قبضہ کر لیتے۔ اداکارہ میرا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے درخواست کی ہے کہ نامزد ملزم شاہد محمود کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ البتہ اگر کوئی یہ بات ثابت کردے کہ وہ جھوٹ اور غلط بیانی سے کام لے رہیں، تو وہ ہر سزا کو قبول کریں گی، جو انہیں سنائی جائے گی۔

واضح رہے پولیس نے جمعے کے روز لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں واقع اداکارہ میرا کی والدہ کی ملکیت میں پلازہ پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس سپریٹنڈنٹ نے پورے واقعے کا احوال بتاتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے سی سی پی او لاہور غلام ڈوگر کے احکامات پر ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس کی ٹیم نے لینڈ گریبنگ کے الزامات میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا اور انہیں موقع پر ہی گرفتار کرلیا۔

سی سی پی او لاہور کے مطابق نامزد گرفتار ملزمان اداکارہ میرا کی والدہ کے نام پلازہ پر قبضہ کرنا چاہتے تھے۔ ملزمان نے پراپرٹی کے جعلی کاغذات بنا کر انہیں بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔ گرفتار ملزمان میں نعمان، سید بیگ، وقاص، سردار احمد اور عامر زادہ شامل ہیں۔ یہی نہیں ملزمان کے پاس سے موجود آٹومیٹک رائفل اور گولیاں بھی تحویل میں لے لی گئیں ہیں۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

یاد رہے گزشتہ برس اداکارہ میرا جب امریکہ سے پاکستان واپس آئیں تھیں، تو انہوں بتایا تھا کہ وہ امریکہ میں مقیم تھیں جہاں انہوں نے کچھ شوز کرنا تھے ، جوکہ کورونا وائرس کے خطرات کے باعث موخر ہوگئے تھے، لہذا پھر انہیں اس پر 1 کروڑ روپے کا نقصان ہوا تھا، جس پر اداکارہ میرا نے پنجاب آرٹسٹ سپورٹ فنڈ سے 4 کروڑ روپے کی مالی معاونت کی درخواست کی تھی۔ اس حوالے سے میرا جی نے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے موجودہ مالی حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ جبکہ گھر کے سات افراد ان کی زیر کفالت ہے

چند ماہ قبل امریکہ سے اداکارہ میرا کے حوالے سے ایک اور خبر سامنے آئی تھی، جس نے ان کے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا تھا، افواہیں زیر گردش تھیں کہ اداکارہ میرا امریکہ میں ایک ڈاکٹر کی جانب سے ذہنی طور پر نااہل قرار دیا تھا، جس کے بعد انہیں علاج کے لئے امریکہ کے ایک اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *