سرفرازاور شاہین شاہ کے درمیان نوک جھونک، غلطی کس کی؟


0

دوران کھیل کھلاڑیوں کے مابین نوک جھونک کوئی انوکھی بات نہیں ہے، کرکٹ سمیت ہر کھیل میں ہی یہ چیز دیکھی گئی ہے کہ غصے اور میچ پریشر کے باعث کھلاڑیوں میں گرما گرمی ہو جاتی ہے۔ جس کھلاڑیوں سے پھر سوشل میڈیا پر فینز ایک دوسرے سے لڑتے جھگڑتے دیکھائی دیتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد اور ٹیسٹ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی گراؤنڈ میں ہونے والی نوک جھونک پر دیکھا گیا۔ جہاں شائقین اپنے اپنے پسندیدہ کھلاڑی کا ہر ممکن دفاع کررہے ہیں۔

گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے 23 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ لاہور قلندرز سے تھا۔ اگرچہ کوئٹہ کی ٹیم نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو شکست سے تو دوچار کیا لیکن اس میچ میں سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی کی نوک جھونک نے تمام تر توجہ اپنی طرف مرکوز کروالی۔ کرکٹ ایکسپرٹ اور شائقین ہر کوئی اس ہی واقعے پر اپنی رائے دے رہے ہیں۔

Image Source: Twitter

تفصیلات کے مطابق ابوظبی میں جاری پی ایس ایل سیزن 6 کے گروپ میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ کی ٹیم کو پہلی بیٹنگ کی دعوت دی۔ کوئٹہ کی ٹیم کی ابھی بیٹنگ جاری تھی، میچ کا 19 واں اوور ڈالا جا رہا تھا، اس دوران فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے سابق کپتان کو ایک باؤنسر گیند ڈالی، جو سرفراز احمد کے ہیلمٹ پر لگی۔ اگرچے سرفراز احمد نے کسی تکلیف کا اظہار تو نہ کیا مگر پچ پر موجود امپائر علیم ڈار نے فوری طور پر فزیو کو گراؤنڈ میں بلایا۔

Image Source: Twitter

اس موقع سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد شاہین شاہ آفریدی سے کچھ کہتے ہیں، جس پر فاسٹ باؤلر کی جانب سے جارہانہ ردعمل ظاہر کیا جاتا ہے، وہ سرفراز احمد کے پاس کچھ بولتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں، جس پر کوئٹہ کے حسان خان اور لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر شاہین شاہ آفریدی کو پیچھے ہٹاتے ہیں۔ جبکہ ٹیم کے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ نے سرفراز احمد سے کچھ بات کی اور پھر شاہین شاہ آفریدی نے اپنا آخری اوور کروایا۔

اس واقعے کے حوالے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ذرائع کہتے ہیں کہ باؤنسر ہیلمٹ پر لگنے کے بعد کپتان سرفراز احمد نے حریف فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی سے صرف یہ کہا تھا کہ حال تو پوچھ لیتے تایم اس پر وہ مشتعل ہوگئے۔ بعدازاں ساتھی بولر حارث رؤف سے بھی باؤنسر کرنے کا کہا۔ جبکہ اس کے برعکس لاہور قلندرز کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد نے شاہین شاہ آفریدی سے معافی مانگنے کا کہا، جس سے انھوں نے انکار کر دیا تو وہ ناراضگی کا اظہار کرنے لگے تھے۔

Image Source: Geo Super

بعدازاں میچ ریفری نے شاہین شاہ آفریدی اور سرفراز احمد نے دونوں کھلاڑیوں کو میچ کے دوران تلخ کلامی کرنے پر سرزنش کرکے چھوڑ دیا جبکہ مستقبل میں بہتر روئیہ اپنانے کی بھی ہدایت دی، البتہ شاہین شاہ آفریدی نے میچ کے بعد اس واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے کھیل کا حصہ قرار دیا۔

بلاشبہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور میچ انتظامیہ کی جانب سے تو معاملے کو رفع دفع کر دیا گیا ہے، لیکن شائقین کے درمیان یہ جنگ اس وقت سوشل میڈیا پر جاری ہے، کوئی اسے شاہین شاہ آفریدی کی غلطی قرار دیتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ فاسٹ بالر کو اپنے سینئر کی عزت کرنی چاہے تھی، وہ ناصرف ان کے سینئر ہیں بلکہ انہوں نے ان کی کپتانی میں اپنا ڈبیو کیا ہے۔ جبکہ شاہین شاہ آفریدی کے حامی بھی اپنا مقدمہ انتہائی مضبوطی سے لڑتے دیکھائی دے رہے، ان ماننا ہے کہ فاسٹ بالر باؤنسر کیا اب بلے باز سے پوچھ کر کرائے گا؟

واضح رہے گزشتہ برس انگلینڈ میں جاری ٹیسٹ سیریز کے دوران سرفراز بطور بارہویں کھلاڑی ٹیم کا حصہ تھے، دوران میچ ٹیم انتظامیہ کی جانب سے انہیں گراؤنڈ میں جونئیرز کھلاڑیوں کے لئے پانی اور گوگرز لیکر بھیجا گیا تھا۔ تاہم اس پر سخت عوامی ردعمل سامنے آیا تھا، سرفراز احمد کے فینز کا خیال تھا کہ یہ ان کی تضحیک کے مترادف ہے۔

یاد رہے سال 2019 میں خراب پرفارمنس کے باعث سرفراز احمد سے قومی کرکٹ کی کپتانی ذمہ داریاں واپس لے لی گئیں تھیں۔ اب قومی کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹ کی ذمہ داری دنیا کے نمبر ون بیٹسمین بابر اعظم کے پاس ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *