خاتون نے مال میں نمبر مانگنے والے نوجوان کی درگت بنادی، ویڈیو وائرل

یہ ایک حقیقت ہے کہ جنسی ہراسانی کے خلاف قانون ہوتے ہوئے بھی دفاتر ،اسکول ، یونیورسٹی ،اسپتال، مارکیٹ غرض ہر جگہ خواتین کے ساتھ ہراسانی کی وارداتیں ہوتی رہتی ہیں۔ یوں کہنا غلط نہ ہوگا کہ چار دیواری سے باہر قدم رکھتے ہی حوا کی بیٹی پر مختلف خوف کی کیفیات طاری رہتی ہیں۔ جس کی حالیہ مثال لاہور کے مال میں دیکھی گئی، تاہم خاتون کی ہمت اور بہادری سب کے لئے مثال بن کر سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کے ایک شاپنگ مال پیش آیا، ہراسانی کا ایک اور افسوسناک واقعہ، جہاں ایک شخص کی جانب سے خاتون سے موبائل نمبر مانگنے کی کوشش کی گئی، جس پر خاتون نے بدتمیز شہری پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔ واقعے کی ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے۔

Image Source: Screengrab

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع شاپنگ مال میں ایک شخص کو گریبان سے پکڑی ہوئی ہیں اور اسے ہجوم کے سامنے تھپڑ ہی تھپڑ رسید کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: ہولی فیملی اسپتال کی ڈاکٹر کو ٹیکنیشن کیجانب سے ہراسگی کا سامنا

واقعے کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ لاہور ے معروف شاپنگ مال کا ہے، جہاں ایک خاتون شاپنگ کی غرض سے آئیں تھیں، جہاں ایک شخص کی جانب سے چھیڑ چھاڑ کی کوشش کی جاتی ہے، اور خاتون سے موبائل نمبر کا تقاضا کرتا ہے، جس پر خاتون کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو جاتا ہے اور خواتین متعلقہ شخص کی سب کے سامنے درگت بنا دیتی ہیں۔

Image Source: Screengrab

متعلقہ شخص کی اس شرمناک حرکت پر خاتون کو سیخ پا دیکھا گیا، خاتون نوجوان کو پکڑ کر کہتی ہیں، میں تمہارا منہ توڑ دوں گی، جس کے بعد خاتون کچھ زور دار تھپڑ رسید کرتی ہیں، اور پوچھتی ہیں کہ اب نمبر مانگو گے؟ اس دوران نوجوان کی جانب سے اپنے آپ کو چھڑانے کی کافی کوشش بھی کی جاتی ہیں۔

ایک جانب جہاں اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل پے، وہیں دوسری جانب پولیس اور شاپنگ مال انتظامیہ کی جانب سے مزکورہ واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا گیا ہے۔ دونوں کا یہی کہنا ہے کہ انہیں ایسے کسی معاملے کی شکایات موصول ہی نہیں ہوئی ہیں۔

واضح رہے کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں ایک راہ چلتی خاتون کو پی ایس او پمپ کا ملازم سڑک پر جنسی طور پر ہراساں کرتا ہے، جس پر خاتون کو شدید غصہ آتا ہے اور وہ ملزم پکڑنے کی کوشش کرتی لیکن وہ بھاگ جاتا ہے بعدازاں کچھ لوگ مشتبہ شخص کو پکڑتے ہیں اور خاتون بغیر ڈر وخوف کے چپل سے مذکورہ شخص کی درگت بناتی ہیں۔

اس ہی عرصے میں کراچی کی مصروف ترین شاہراہ شارع فیصل پر ایک خاتون ٹیچر کو ہراسگی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس ٹیچر نے فیس بک پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین اوباش لڑکوں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جنہوں نے انہیں راستے میں ہراساں کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ یہ لڑکے دیدہ دلیری سے ان کے رکشے کا پیچھا کرتے رہے اور چھیڑ چھاڑ، آوازیں کسنے کے ساتھ انہیں اشارے بھی کرتے رہے۔ ٹیچر نے ان لڑکوں کی ویڈیو بنائی اور اپنی پوسٹ میں اس ویڈیو کو وائرل کرنے کی درخواست بھی کی، جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور ان اوباش لڑکوں کو گرفتار کرکے مقدمہ کرلیا گیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

7 hours ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

1 week ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

1 week ago

وفاقی وزیر نے پاکستان کی قومی ویسٹ واٹر ماحولیاتی نگرانی کی حکمتِ عملی اور جینومکس ڈیش بورڈ کا افتتاح کر دیا

وفاقی وزیر برائے قومی صحت خدمات، ضوابط و رابطہ، سید مصطفیٰ کمال نے نیشنل انسٹی…

3 weeks ago