عالمی ریکارڈ ہولڈر پاکستانی اپنی شرٹس فروخت کرنے پر مجبور

گینز بک کے 21 عالمی ریکارڈز پاکستان کے نام کرنے والا نوجوان فرحان ایوب غربت اور تنگدستی سے پریشان ہوکر اپنی قومی شرٹس 300 روپے میں سڑکوں پر بیچنے پر مجبور ہے۔ غربت کا یہ عالم ہے کہ ان کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ وہ بس میں سفر کرسکیں اس لئے وہ دس ، دس کلوميٹر کا سفر بھی پیدل طے کرتے ہیں۔

پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے تعلق رکھنے والے فرحان ایوب کا کہنا ہے کہ انہوں نے 21 ایسے ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں جو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج تھے۔

Image Source: Screengrab

ڈیلی پاکستان سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ وہ اب تک بھارت، امریکہ اور جاپان سمیت سات ممالک کے 21 ریکارڈز توڑ چکے ہیں جن میں مارشل آرٹس اور بریک ڈانس کے سٹیپس کے ریکارڈ شامل ہیں۔ انہوں نے اس کے ساتھ ساتھ چینلجنگ کیٹیگری کے ورلڈ ریکارڈ بھی بریک کیے ہیں۔

Image Source: Screengrab

فرحان ایوب سینٹرل پنجاب یونیورسٹی میں بی ایس میڈیا سٹڈیز کے ساتویں سمیسٹر کے طالب علم ہیں اور ان کا فزیکل ٹریننگ میں بیس سال کا تجربہ ہے۔ جب انہوں نے مارشل آرٹس کی ٹریننگ شروع کی تو وہ سات سال کے تھے۔

Image Source: Screengrab

انہوں نے بچپن سے نہایت مشکل زندگی گزاری جب وہ صرف دو ماہ کا تھا اور اس کا بڑا بھائی تین سال کا تھا ، جب ان کے والد اس دنیا فانی سے رخصت ہوگئے تو ان کی والدہ نے گھر کی کفالت کے لیے سلائی کی ، بعض اوقات ان کے پاس کھانا کھانے کے پیسے نہیں ہوتے تھے لیکن ان کی والدہ نے ہمت نہ ہاری اور اپنے بچوں کو پالنے کے لئے سخت محنت کرتی رہیں۔

Image Source: Screengrab

فرحان ایوب نے بتایا کہ 7 سال کی عمر سے انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت روزانہ مارشل آرٹس پر ایک سے دو گھنٹے گزارنا شروع کر دیئے جب یہ 50 ڈگری کی گرمی میں سڑکوں پر اپنی مشق کرتے تو لوگ انہیں بیوقوف کہتے اور ان کا مذاق اڑاتے  لیکن فرحان نے لوگوں کی باتوں کی پرواہ نہیں کی اور وہ مسلسل محنت کرتے رہے اور 13 سال کی محنت کا پھل ان کو 2014 میں ملا جب انہوں نے ایک منٹ میں 34 کک آپ مار کر گنیز ورلڈ ریکارڈ کا ٹائٹل جیتا، پہلی کامیابی کے بعد تین سال تک حکومت نے انہیں مزید ریکارڈ توڑنے کے زیادہ مواقع نہیں دئیے لیکن انہوں نے ہمت نہ ہاری۔ایک سال کی محنت کے بعد عمران خان فاؤنڈیشن نے ان کا ساتھ دیا اور انہوں نے مزید تین عالمی ریکارڈ توڑ دئیے۔

مزید پڑھیں: ایئرو ناٹیکل انجینئر بےروزگاری کے باعث جوس کا ٹھیلا لگانے پر مجبور

Image Source: Screengrab

فرحان ایوب نے بتایا کہ سال 2014 میں نے پنجاب یوتھ فیسٹیول میں ایک منٹ میں 34 کپ اپس انجام دے کر ریکارڈ توڑا۔ اس سے قبل یہ اعزاز ایک برطانوی کھلاڑی کے پاس تھا جس کا اسکور ایک منٹ میں 22 کپ اپس تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پھر مزید تین سال تک کوششیں جاری رہیں اور پھر 2017 میں ایک اور ورلڈ ریکارڈ بریک کیا۔ وہ موسٹ نو ہینڈڈ کیپ اپ کا ریکارڈ تھا جو سب سے مشکل ریکارڈ تھا، اس ریکارڈ میں سر کے بل بغیر ہاتھوں کی مدد سے اٹھنا تھا، یہ ریکارڈ توڑنے پر وزیر اعظم عمران خان نے بنی گالہ میں انہیں شیلڈ بھی دی تھی۔ فرحان ایوب نے مزید بتایا کہ وہ موٹیویشنل اسپیچز بھی کرتے ہیں اور ملک کے کئی بڑے تعلیمی اداروں میں طلبہ سے خطاب بھی کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: شوبز انڈسٹری سے منسلک مشہور نام آج انڈہ پراٹھہ بیچنے پر مجبور

افسوس کہ عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والا یہ ٹیلینٹڈ نوجوان اپنی غربت سے مجبور ہوکر صرف 300 روپے میں اپنی قومی شرٹس بیچ رہا ہے کیونکہ میرٹ پر ہونے کے باوجود اس کے پاس کوئی روزگار نہیں۔ فرحان کئی بار حکومتی شخصیات سے مل چکے ہیں لیکن کسی نے بھی ان کی داد رسی نہ کی۔ انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ ان کی مالی معاونت کی جائے۔

Story Courtesy: Daily Pakistan

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

2 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

4 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

6 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

7 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago