بوائے فرینڈ کو بھیس بدل کر گرل فرینڈ کے پیپرز دینا مہنگا پڑگیا

محبت وجنگ میں ہر چیز جائز ہے، یہ مشہور کہاوت ہم برسوں سے سنتے آ رہے ہیں، اگرچے حقیقت میں اس کی مثالیں کم ہی دیکھنے میں کو ملتی ہیں، لیکن جب مثالیں نظر آتی ہیں، تو پھر دیکھنے اور سننے والے سب ہی حیران رہے جاتے ہیں، ایسا ہی ایک مثال حال ہی میں افریقی ملک سینیگال میں دیکھی گئی، جہاں بھیس بدل کر گرل فرینڈ کا امتحان دینے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ حیرت انگیز واقعہ سینیگال کے شہر دیوربیل میں پیش آیا، جہاں خادم امبوپ نامی 22 سالہ نوجوان اپنی 19 سالہ گرل فرینڈ کانگوئے دیوم کا روپ دھار کر اس کا گریجویشن کا امتحان دینے گیا تھا، لیکن انتظامیہ کی جانب سے پکڑلیا گیا۔ ملزم خود بھی گستون ہرجردے سینٹ لوئی یونیورسٹی کا طالب علم ہے۔

Image Source: Facebook

اس واقعے کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ نوجوان خادم امبوپ کی جانب سے لمبے بالوں والی وِگ لگانے کے علاوہ، لڑکیوں کا لباس بھی پہن رکھا تھا، جبکہ بالوں اور میک اپ کے ساتھ ساتھ اس نے روایتی اسکارف بھی پہن ہوا تھا تاکہ کسی کو بھی اس پر شک نہ ہوسکے۔

لہذا ابتداء میں نوجوان خادم امبوپ کو اس جعلسازی پر کامیابی ملی اور اس نے باآسانی دو پیپرز دیئے، اس دوران اسے نہ تو امتحانی مرکز پر موجود عملہ پہچان سکا اور نہ ہی کلاس میں موجود انویجیلیٹر پہچان سکے۔ لیکن کہتے ہیں سچ ایک دن کھل کر سامنے آہی جاتا ہے، اور ایسا کچھ اس نوجوان کے ساتھ ہوا، جہان تیسرے پرچے میں وہاں کے سپروائزر کو اس ’’لڑکی‘‘ پر شک ہوگیا۔ چنانچہ تلاشی لینے پر ذرا سی دیر میں انتظامیہ پر انکشاف ہوا کہ کلاس میں موجود وہ مشتبہ لڑکی نہیں بلکہ ایک لڑکا ہے، جو لڑکی کا بھیس کرکے امتحان دینے آیا ہے۔

اس انکشاف کے ساتھ ہی امتحانی مرکز کی انتظامیہ نے فوری طور پر پولیس کو بلوا لیا۔ جہاں ملزم امبوپ نے پولیس کے روبرو تمام حقیقت سے پردہ اٹھایا اور بتایا کہ وہ اپنی گرل فرینڈ کانگوئے دیوم کی جگہ امتحان دے رہا تھا جو قریبی ریسٹورینٹ میں اس کا انتظار کر رہی ہے۔ جس پر پولیس نے فوراً کاروائی کی اور لڑکی کو بھی گرفتار کرلیا۔ پولیس کی جانب سے دونوں پر امتحان میں جعلسازی کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

دوران تفتیش خادم امبوپ نے پولیس حکام کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا کہ اس نے کوئی جرم نہیں کیا بلکہ وہ اپنی گرل فرینڈ کی مدد کر رہا تھا کیونکہ وہ انگریزی کمزور ہونے کی وجہ سے گریجویشن کے امتحان میں شدید مشکلات کا شکار تھی۔

مزید پڑھیں: پاکستانی نوجوان نے محبت کی مثال قائم کر دی، بیوی کیلئے چاند پر پلاٹ

اس جوڑے کے خلاف عدالت میں مقدمہ جاری ہے، جس میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر اس جوڑے کو سینیگال میں قومی سطح کے کسی بھی سرکاری امتحان کے لیے 5 سال تک نااہل قرار دیا جاسکتا ہے، جبکہ بھاری جرمانہ بھی متوقع ہے۔ ساتھ ہی دنوں کو قید کی سزا سنائے جانے کے امکانات کو رد نہیں کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے اس ہی طرز کا ایک معاملا کچھ عرصہ قبل پشاور سے بھی سامنے آیا تھا جس میں دیکھا گیا تھا کہ ایک نوجوان برقع پہننے کہیں جا رہا تھا کہ لوگوں کو شک ہوا اور انہوں نے پولیس کو اطلاع فراہم کی، جس پر اس بات کی تصدیق ہوئی کہ برقعہ میں موجود خاتون نہیں بلکہ مرد ہے۔ جس کا نام آصف ہے۔ دوران تفتیش جرم نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی محبوبہ سے ملنے جا رہا تھا، پکڑے جانے کے ڈر سے عبایا پہنا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

4 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

6 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

1 week ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

1 week ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

2 weeks ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago