لاہور میں بلیک میلنگ اور بھتے کے الزام میں ماڈل عفرا خان گرفتار


0

مشہور ماڈل اور اداکارہ عفرا خان کو منگل کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے لاہور میں ایک تاجر کو بلیک میل کرنے اور بھتہ طلب کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 38،000 ہزار سے زیادہ فالوورز رکھنے والی، عفرا خان سوشل میڈیا پر خاصی مقبولیت رکھتی ہیں۔ سوشل میڈیا کے اکاؤنٹ پر فراہم کردہ معلومات کے مطابق ماڈل اور ایک اداکار ہونے کے علاوہ ،عفرا خان ناصرف ایک پروڈیوسر ہیں بلکہ وہ ایک کاروباری شخصیت بھی ہیں۔

Image Source: Instagram

مزید برآں، فراہم کردہ معلومات میں ماڈل عفرا خان نے ذکر کیا ہے کہ وہ ایک پروڈکشن کمپنی کی مالک ہیں، جس کا نام عفرا خان پروڈکشن ہے، جسے وہ خود چلاتی ہے۔ یہی نہیں افرا خان اکثر اوقات انسٹاگرام پر اپنے حوالے سے مواد بھی شئیر کرتی رہتی ہیں۔ جبکہ سینڈی مینڈی کے نام سے ایک او ٹی ٹی ڈرامہ میں انہوں نے مینڈی کا بھی کردار ادا کیا ہے۔

تاہم آج اداکارہ عفرا خان کے حوالے سے حیرت انگیز خبر سامنے آئی ہے، جس میں کئی مختلف خبر رساں اداروں کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ماڈل افرا خان کو ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے حراست میں لے لیا گیا ہے، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک تاجر کو بلیک میل کیا اور اس سے ایک کلپ کے مد میں رقم وصول کی۔ ماڈل کی بلیک میلنگ کے بعد متاثرہ شخص نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم یونٹ سے رابطہ کیا اور ماڈل کے خلاف بلیک میلنگ اور بھتہ خوری کا مقدمہ درج کرایا دیا۔

اس حوالے سے ایف آئی اے میں درج شکایت میں ماڈل عفرا خان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے تاجر سے جعلسازی کرکے تین لاکھ روپے ہتھیائے ہیں، جبکہ بھتے کے طور پر مزید ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس دوران مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے حالیہ کچھ عرصے میں ملک میں آن لائن بلیک میلنگ کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ تاہم اس دوران، ایف آئی اے سائبر کرائم کی کارکردگی کو نہ سراہنا زیادتی سے کم نہ ہوگا، سائبر کرائم کی کارکردگی قابل ستائش رہی ہے۔ ادارے کی جانب سے آن لائن کرائم کو کم کرنے کی کوششوں سے سب واقف ہیں، یہی وجہ ہے کہ اب شہریوں میں ناصرف ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کے حوالے بےپناہ اعتماد ظاہر کیا جاتا ہے بلکہ لوگوں میں فوری طور سائبر کرائم ونگ کو اطلاع فراہم کرنے کے رجحان میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

یاد رہے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے کچھ عرصہ قبل اسلام آباد سے شیراز ایاز خان کو اس وقت حراست میں لیا تھا، جب وہ ایک خاتون کو نازیبا ویڈیو بھیج کر بلیک میل کر رہا تھا، مجرم متاثرہ خاتون سے 50 ہزار وصول کرچکا تھا، لیکن وہ خاتون مزید تنگ کر رہا تھا، جس پر خاتون نے ایف آئی اے سائبر کرائم میں شکایت درج کرائی اور پھر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے، مجرم کو فوری گرفتار کرلیا تھا۔

یہی نہیں ایسا ہی ایک جرم کی داستاں کراچی میں اس وقت رونما ہوئی، جب ایک خاتون اسکول ٹیچر نے اپنے سابقہ بوائے فرینڈ کو شادی سے انکار کرنے پر اسے بلیک میل کرنا شروع کیا اور اس کی کچھ تصویر اور ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکی دی، جس پر متاثرہ شخص نے ایف آئی اے سائبر کرائم میں شکایت درج کرائی، جس پر سائبر کرائم یونٹ نے فوری طور پر خاتون کو حراست میں لے لیا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *