پیسوں کی لالچ ، میو اسپتال کا سیکیورٹی گارڈ جعلی ڈاکٹر بن بیٹھا


0

پیسوں کی ہوس انسان کو کہیں کا نہیں چھوڑتی اس ہوس میں مبتلا شخص چند ہزار کے خاطر کچھ بھی کر بیٹھتا ہے ۔ ایسا ہی ایک انوکھا واقعہ لاہور کے مشہور میو اسپتال میں پیش آیا جس میں اسپتال کے برطرف ہونے والے ایک سیکیورٹی گارڈ نے جعلی ڈاکٹر کا روپ دھارکر 80 سالہ ضعیف مریضہ کا غلط آپریشن کرڈالا اور اس کا زخم مزید خراب کردیا۔

جیو نیوز کے مطابق 17 مئی کو کمر میں پھوڑے کے علاج کے لئے شمیم بی بی کو ایمرجنسی میں لایا گیا۔ جہاں سے ان کو سرجیکل ٹاور میں شفٹ کر دیا گیا۔وہاں پر موجود سیکیورٹی گارڈ وحید بٹ نے خود کو اہل خانہ کے سامنے ڈاکٹر ظاہر کیا اور اہل خانہ کو مریضہ کا آپریشن کرانے پر راضی کرلیا۔ سیکیورٹی گارڈ وحید بٹ نے آپریشن تھیٹر کے ٹیکنیشن سے مل کر شمیم بیگم کے کمر کے زخم کا آپریشن کیا اور آپریشن کرنے کے بعد گھر میں پٹی کرنے کے 500 روپے مقرر کئے ، اس دوران جعلی ڈاکٹر دوبار مریضہ کے گھر بھی گیا، زخم کی پٹیاں کیں اور پیسے بھی بٹورے۔

Image Source: Screengrab

لیکن مریضہ کے زخم ٹھیک ہونے کے بجائے مزید خراب ہو گئے ،خون بھی نہ رکا اور کمر درد کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا جس پر مریضہ کو دوبارہ ایمرجنسی لایا گیا۔ ڈاکٹر کو معائنہ کرنے پر پتہ چلا کہ یہ کسی ڈاکٹر کے بجائے اناڑی کا کیا ہوا آپریشن ہے۔ اس کے بعد اہل خانہ کو معلوم ہوا کہ وحید بٹ کوئی ڈاکٹر نہیں بلکہ دو برس قبل نوکری سے نکالے گئے ایک سکیورٹی گارڈ ہیں اور ان کے غلط آپریشن کی وجہ سے زخم خراب ہو گیا۔اسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں مذکورہ آپریشن سے قبل کے مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریضہ کو اسٹریچر پر آپریشن تھیٹر لے جایا جا رہا ہے ۔

Image Source: Screengrab

مریضہ کی طبیعت خراب ہونے پر اسپتال کی انتظامیہ نے سیکورٹی گارڈاور ملازم کو پکڑلیا کیونکہ مریضہ کے لواحقین کے مطابق ان کا غلط آپریشن ہوا جس سے ان کی حالت بگڑی۔

مزید پڑھیں: بیوی نے فراڈ شوہر کو سوشل میڈیا پر بےنقاب کردیا

ایم ایس میو اسپتال ڈاکٹر افتخار کا کہنا ہے کہ حقیقت سامنے آنے پر سکیورٹی گارڈ کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ جعلی ڈاکٹر کا ساتھ دینے والا اوٹی ٹیکنیشن کو بھی نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔ انہوں نے مز ید بتایا کہ وحید بٹ کو دوسال پہلے اسپتال سے نکالا گیا تھا جب کہ ان پر پہلے بھی کرپشن کے الزام لگ چکے ہیں ۔

Image Source: Screengrab

ڈاکٹر افتخار کے مطابق مریض کے لواحقین نے درخواست دی تھی، جس پر کارروائی کے لئے کمیٹی بنادی گئی ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے، تاہم مریضہ کی حالت تشویشناک ہے اور علاج کر رہے ہیں ۔ دوسری طرف صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے میواسپتال میں سکیورٹی گارڈ کی جانب سے ڈاکٹر کا روپ دھار کر مریضہ کے آپریشن کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن بیرسٹر نبیل اعوان کو واقعہ کی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

کچھ سال قبل لاہور کے میو اسپتال میں رونما ہونے والے ایک واقعے میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکٹس کا استحصال کیا گیا تھا جس میں اسپتال کے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائی ڈی اے) کے صدر شہریار نیازی پر چھرے سے وار کیا گیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
1
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format