میں نے زویا ناصر کو چھوڑا ہے، جرمن ویلاگر کا دعویٰ


0

پاکستانی اداکارہ زویا ناصر نے دو روز قبل سوشل میڈیا پر پاکستان اور فلسطین سے متعلق متنازعہ بیانات اور ردعمل کے بعد جرمن منگیتر کرسچن بیٹزمین سے منگنی ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔ انسٹاگرام پر جاری بیان میں اداکارہ نے منگنی ختم کرتے ہوئے، کرسچن بیٹزمین کے لئے خوشحال مُستقبل کی خواہش کا اظہار کیا۔ تاہم اب جرمن ویلاگر کرسچن بیٹزمین کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے زویا ناصر سے علحیدگی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل جرمن ویلاگر کرسچن بیٹزمین نے اسرائیل اور فلسطین کے معاملے کو لیکر سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا اظہار کیا تھا، جس پر انہیں سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس دوران ان کے پاکستانی صارفین کے مابین کچھ براہ راست بحث بھی دیکھی گئی تھی۔ جہاں انہوں نے پاکستان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جس پر صارفین میں شدید غم وغصہ دیکھا گیا تھا۔ بعدازاں زویا ناصر کی طرف چونکا دینے والا بیان سامنے آیا، جس میں انہوں نے ویلاگر کرسچن بیٹزمین سے منگنی ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

Image Source: Instagram

اس سلسلے میں اب کرسچن بیٹزمین کی جانب سے ردعمل کے طور پر ایک تفصیلی بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں انہوں نے اس تمام صورتحال جھوٹ پر مبنی قرار دیا۔ کرسچن بیٹزمین کے مطابق یہ پیغام کوئی معافی نہیں ہے بلکہ یہ مضحکہ خیز ہے کہ لوگ چیزوں اور باتوں کو آپس میں ملا رہے ہیں۔

Image Source: Instagram
Image Source: Instagram
Image Source: Instagram
Image Source: Instagram
Image Source: Instagram

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری پیغام میں کرسچن بیٹزمین لکھتے ہیں کہ پاکستان نے ہمیشہ کھلے ہاتھوں سے میرا استقبال کیا، جس پر میں ان کا ہمیشہ ممنون رہوں گا۔ میں اپنے مداحوں سے محبت کرتا ہوں اور ان تمام لوگوں سے محبت کرتا ہوں، جو گزشتہ ایک برس سے میرے چینل کے ذریعے مجھے سپورٹ کررہے ہیں اور ملک کی اچھی اور مزح کی تصویر دیکھا رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے اس بات کو واضح کیا کہ کس طرح انہوں نے کبھی دعا کے فلسفے پر تنقید نہیں کی۔

رواں ہفتے جرمنی سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر کرسچن بیٹزمین نے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے مسئلے کو لیکر اپنا موقف پیش کیا تھا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کبھی بھی حکومت اور سیاست سے نہیں جیت سکتی ہے، بعدازاں انہوں نے پاکستانیوں کو اپنے ملک کے لئے کام نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

Image Source: Instagram

اس دوران ایک انسٹاگرام صارف سے پرائیویٹ چیٹ کے دوران طاقت پر گفتگو کرتے ہوئے ویلاگر نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ آپ کے پاس کوئی طاقت نہیں ہے، آپ محض دعا کیجئے، جو آپ صرف کرسکتے ہیں۔

حال ہی میں ویلاگر کرسچن بیٹزمین کی جانب سے یوٹیوب پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا، جس پر ایک بھارتی صارف نے لکھا کہ محض ایک دن میں آپ کی منگیتر اور آپ کے لوگوں نے آپ کو تنہا کردیا ہے، آپ دکھی ہیں، آپ پر ہزاروں لوگ تنقید کر رہے ہیں لیکن فکر نہ کریں وقت بہترین دوا ہے ۔ جس پر جواب دیتے ہوئے کرسچن بیٹزمین لکھتے ہیں کہ زویا کو میں چھوڑا ہے اور یہ ایک مختلف کہانی ہے۔

Image Source: Instagram

واضح رہے دو روز قبل پاکستانی اداکارہ زویا ناصر نے اعلان کیا تھا کہ وہ اور کرسچن بیٹزمین اب رشتے میں نہیں رہے اور نہ ہی وہ شادی کریں گے۔ کرسچن بیٹزمین کا اچانک ان کے کلچر، ملک، لوگوں اور مذہب کو لیکر رجحانات تبدیل ہوگئے تھے، جس کے باعث وہ یہ سخت فیصلہ کر رہی ہیں۔

اداکارہ زویا ناصر نے مزید لکھا کہ کچھ مذہبی و معاشرتی حدود ایسی ہوتی ہیں، جنہیں کسی صورت بھی پار نہیں کیا جاسکتا ہے، اس لئے علحیدگی کا فیصلہ کیا۔ ایک دوسرے کے ساتھ عاجزی، رواداری اور احترام وہ خوبیاں ہیں، جن کا ہمیں ہمیشہ پابند رہنا چاہئے ۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ انہیں ہمت اور طاقت عطا کریں تاکہ وہ مشکل کی گھڑی میں خود کو سنبھال سکیں۔

واضح رہے رواں برس فروری کے مہینے میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ جرمن ویلاگر کرسچن بیٹزمین نے اسلام قبول کرلیا، جس میں پر دنیا بھر سے مسلمانوں نے انہیں مبارکباد کے پیغامات بھیجے تھے۔ اس موقع جرمن ویلاگر نے جہاں سوشل میڈیا پر اپنے اسلام قبول کرنے کی ویڈیو مداحوں سے شئیر کی وہیں انہوں نے اسلام کے حوالے سے لکھا تھا کہ اسلام امن کا مذہب ہے، مجھے اس سے ایک گہرا تعلق محسوس ہوتا تھا، لہذا میں اپنے اندر کی گہرائیوں کو مزید جاننا چاہتا ہوں


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *