اسرائیل نے بھارت کی حمایت کو پھر نظر انداز کردیا


0

مقبوصہ مشرقی یروشلم اور غزہ کی پٹی پر جاری ہولناک بمباری پر اسرائیل کو عالمی سطح پر مذمت کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔ دنیا میں اس کے خلاف نفرتیں پھیل رہیں ہیں، تاہم اسرائیل کو اس دوران بھارت سے کافی حمایت مل رہی ہے۔ حکومت نواز عوام کھلم کھلا سوشل میڈیا پر اسرائیل کی حمایت کر رہے ہیں، تاہم اسرائیلی عوام بھارتیوں کی خوش آمد سے بلکل متاثر نہیں دیکھائی دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج پوری دنیا فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف بات کرتی دیکھائی دے رہی ہے، تاہم وہیں پچھلے چند دنوں میں بھارتی سوشل میڈیا پر # آئی سپورٹ اسرائیل، #آنڈیا ویتھ اسرائیل، #انڈیا اسٹینڈ ویتھ اسرائیل کے طرز کے ناصرف ھیش ٹیگز ٹرینڈ کرتے دیکھے گئے بلکہ کئی بھارتی صارفین کی جانب سے فلسطینیوں کو دہشت گرد بھی قرار دیا گیا۔

یہاں یہ بات انتہائی غور طلب ہے کہ سوشل میڈیا پر اسرائیل کی حمایت خاص کر ٹوئیٹر اور انسٹاگرام پر بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے قریبی ممبرز، وکلاء، جرنلسٹ اور کچھ فنکاروں کی جانب سے بھی کئے گئے ہیں۔

بلاشبہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ حالیہ کچھ دہائیوں میں ہندوستان اور اسرائیل کے تعلقات نمایاں طور پر مضبوط ہوئے ہیں۔ خاص کر موجودہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے دور میں۔ حد تو یہ ہے کہ بھارتی وزیراعظم اسرائیلی وزیراعظم کو اپنے بہترین دوستوں میں شمار کرتے ہیں۔ جبکہ نریندر مودی اسرائیل کا دورہ کرنے والے بھارت کے پہلے وزیراعظم بھی ہیں۔

ایک جانب جہاں بھارت نے ہمیشہ اسرائیل کی بھرپور حمایت جاری رکھی ہے، وہیں دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی ستم ظریفی کا عالم یہ ہے کہ انہوں نے 25 ممالک کا حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا، تو انہوں نے اس میں بھارت کو ہی نظر انداز کردیا۔ جی ہاں۔۔ اتوار کی صبح سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے اسرائیل کی حمایت کرنے پر 25 ممالک کا شکریہ ادا کیا، لیکن مضحکہ طور پر بھارت کا اس میں نام ہی شامل نہ تھا۔

لیکن یہاں بھارتیوں کے حوصلے کی داد دینی پڑھے گی، بھارتی حمایت کو خاطر میں نہ لانے کے باوجود، بھارتیوں نے اسرائیل کے لئے اپنی بےپناہ حمایت کا اعلان جاری رکھا ہوا ہے۔ انہوں گویا اسے اپنی بے عزتی اور ذلت میں شمار ہی نہیں کیا بلکہ شاید انہوں نے اسے سفارتی مصلحت یا پھر اسے اپنا معمول تصور کرلیا ہے۔

ایسا ہی کچھ منظر سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئیٹر پر بھی دیکھا گیا، جہاں بھارتی عوام نے اسرائیل اور اسرائیلی عوام کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھا، تاہم اسرائیل عوام نے ناصرف انہیں جھاڑ پلا دی بلکہ اپنے کام سے کام رکھنے کی بھی تلقین کی۔ اس دوران کئی اسرائیلی میڈیا صارفین نے بھارتی عوام کو مشورہ دیا کہ وہ پہلے اپنے ملک کے مسائل حل کریں پھر کسی اور ملک کے ساتھ حمایت میں کھڑے ہو۔ بیگانوں کی شادی میں عبداللہ دیوانا بننے کے چکر میں سوشل میڈیا پر بھارتی جگ ہنسائی کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت میں اب 212 افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں، جس میں 61 بچے بھی شامل ہیں۔ جبکہ پچھلے ایک ہفتے کے دوران صرف غزہ میں1ہزار سے زائد فلسطینی شہری اسرائیلی حملوں میں زخمی ہوئے ہیں۔ اس ہی کے ساتھ ویسٹ بینک میں اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں شہریوں سے ان کی زمین چھینے کے دوران جاری آپریشن میں 19 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔

فلسطینیوں کے خلاف جاری حملوں کے دوران سوشل میڈیا پر چند ویڈیوز سامنے آئیں تھیں، جن میں دیکھا گیا تھا، اسرائیلی عوام فلسطینیوں کے خلاف ہونے والے ظلم و بربریت پر ناچ رے، گا رہے اور جشن منا رہے ہیں۔ جس پر افسوس کے ساتھ کہنا پڑھتا ہے، بھارتی عوام انسانیت کے برخلاف جاکر اسرائیلیوں کی حمایت کررہی ہے۔

یاد رہے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے دنیا کو یہ پیغام دے دیا گیا کہ پاکستان فلسطین کی حمایت کرتا ہے اور وہ اسرائیل کو کبھی قبول نہیں کرے گا۔ فلسطین ایک دنیا کے سامنے آزاد ریاست کی صورت میں دوبارہ سامنے آئے گا۔ انشاءاللہ


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *