وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر فلسطینی عوام کی کھل کر حمایت کردی


0

بدھ کے روز اسرائیلی فورسز اور حماس کے درمیان جھڑپوں میں مزید شدت آگئی، ان واقعات میں غزہ میں 35 اور اسرائیل میں 5 افراد ہلاک ہوگئے، اسے حالیہ برسوں کی خطرناک فضائی لڑائیوں میں سے ایک قرار دیا جارہا ہے۔ تاہم اس ہی روز سوشل میڈیا پر وزیراعظم پاکستان عمران خان سمیت لاتعداد لوگوں نے فلسطین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے، یہ بات واضح کردی کہ پاکستان فلسطینیوں کی حمایت میں کھڑا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کردہ پیغام میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے لکھا کہ میں پاکستان کا وزیراعظم ہوں اور #ہم غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں، #ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ساتھ ہی وزیراعظم بے نوم چومسکی کی ایک تصویر اور قول بھی شئیر کیا۔

وزیراعظم عمران خان ماضی میں بھی اسرائیل کے فلسطینیوں اور ان کے آزادی کے مقصد کو دبانے کے منصبوں کو ہمیشہ مسترد کرتے رہے ہیں۔ پچھلے سال، جب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے مسلم دنیا کے لئے صدمے کے طور اسرائیل کے ساتھ معاہدے پر کئے تھے، اس وقت بھی وزیراعظم پاکستان عمران ٰخان نے موقف اپنایا تھا کہ پاکستان اسرائیل کو بطور ریاست قبول نہیں کریگا۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان کے مطابق “جب تک فلسطینیوں کو ان کا حق نہیں مل جاتا، پاکستان اس وقت تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا، مسئلے کا حل دو ریاستی حل کے تحت ہونا چاہئے۔

بدھ کے روز دہشت گرد اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ پر سینکڑوں کی تعداد میں فضائی حملے کئے گئے۔ جس کے جواب میں حماس نے بھی تل ابیب اور شمالی مشرقی علاقے بیرسیبا کے سرحدی علاقوں کو نشانہ بنایا۔ اسرائیل کی جانب سے جارحانہ کارروائی کے نتیجے میں 35 افراد اور اسرائیل میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

جبکہ غزہ میں اسرائیل کی پرتشدد کارروائیوں کے نتیجے میں ایک بلند رہائشی عمارت گر کر تباہ ہوگئی، جبکہ ایک اور رہائشی عمارت اسرائیلی بزدلانہ کارروائیوں کے نتیجے میں بری طرح متاثر ہوگئی۔

اس موقع پر اسرائیلی کی جانب سے دعوی کیا جارہا ہے کہ بدھ کے روز انہوں نے غزہ پر جاری کارروائیوں میں حماس کے کئی ایم رہنماؤں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے راکٹ حملوں کا نشانہ حماس کے رہنماؤں کے دفاتر اور گھر کو قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب پیر کے روز فلسطینی عوام کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف عالمی برادری سے اپنے خلاف ہونے والے ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کی درخواست کی تھی، اس دوران سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں تھیں، جن میں دیکھا گیا تھا کہ فلسطینی عوام پاکستانی افواج سے مدد کر درخواست کر رہی ہے۔ جبکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان ماضی میں بھی باور کروا چکے ہیں کہ پاکستان مشکل وقت میں فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *