اسرائیلی درندگی پر عالمی کی خاموشی افسوسناک ہے، گیگی، بیلا، صلاح


0

سپر ماڈل گیگی حدید اور بیلا حدید سمیت ہالی ووڈ کے متعدد ستاروں نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف کھل کر فلسطین کی حمایت کر رہے ہیں اور آواز بلند کررہے ہیں۔ اسرائیل نے اپنی پرتشدد کارروائی اور مقبوضہ مشرقی یروشلم کے علاقے شیخ جرح میں فلسطینی خاندانوں کو زبردستی بے دخل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اس حوالے مصری فٹ بالر محمد صلاح نے عالمی رہنماؤں سے فلسطین میں ہونے والے ظلم کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گیگی حدید اور بیلا حدید جن کا بنیادی تعلق فلسطین سے ہے، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ہمیشہ ہی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کی ہے۔

اس موقع پر سپر ماڈلز گیگی حدید اور بیلا حدید کو اسرائیل کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف خاموش رہنے والوں سے ناراض دیکھائی دیتی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری پیغام میں گیگی حدید لکھتی ہیں کہ آپ اس بات کا انتخاب کہ کس کے انسانی حقوق زیادہ اہمیت کے حامل ہیں۔ اس میں اضافہ نہیں ہوتا ہے۔

دوسریجانب سپر ماڈل بیلا حدید نے بھی انسٹاگرام پر اپنے ملک کی حمایت میں پیغام جاری کرتے ہوئے، اس بات کی۔نشاندہی کی کہ کس طرح رہنما سرزنش ہونے کے خوف سے بولنے سے گریزاں ہیں۔ تاریخ نے ہمیں بولنا سیکھایا ہے۔ یا تو آپ سچ کے ساتھ ہوتے ہیں یا تو آپ نہیں ہوتے ہیں۔ یہ بہت آسان بات ہے۔

واضح رہے یہ کوئی پہلی بار نہیں ہوا ہے کہ فلسطین کے معاملے پر بیلا حدید نے آواز بلند کی ہے، حال ہی میں انہوں نے لکھا کہ انہیں لوگوں کے دلوں میں فلسطینیوں کے خلاف نفرت پر یقین نہیں ہوتا ہے، مجھے اپنے آباؤ اجداد کی تکالیف کا احساس ہوتا ہے، میں ان کے لئے روتی ہیں۔ وہ اپنے فلسطینی بہنوں اور بھائیوں کے لئے روتی ہے، وہ اب غیر محفوظ اور خوف محسوس کرتے ہیں۔ اسے روکنا چاہنے، ان سب کے لئے 2021 میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

Image Source: Instagrab

بیلا حدید نے مزید لکھا کہ انہوں اس معاملے پر بہت کچھ کہنا ہے لیکن فلحال کے لئے برائے مہربانی پڑھیں اور اپنے آپ کو تعلیم سے آراستہ کریں۔

یاد رہے سپر ماڈلز گیگی حدید اور بیلا حدید محمد حدید نامی فلسطینی نژاد امریکی کی بیٹیاں ہیں، جو امریکہ میں رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کے کاروبار سے مسلک ہیں۔

اس سلسلے میں مزید ہالی ووڈ اسٹارز جن میں برطانوی گلوکار دعا لیپا، اکیڈمی ایوارڈ نامزد اداکار ریض احمد، اوسکر فاتح ویولا ڈیوس، سپر ماڈل حلیمہ ایڈن، مارول اسٹار مارک روفالو اور کینیڈین میوزیشن دی ویکینڈ سمیت کئی نامور فنکاروں نے مشکل وقت میں فلسطین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا اعلان کیا۔

مصری اور برطانوی کلب لیورپول کی نمائندگی کرنے والے فٹبالر محمد صلاح نے بھی اس معاملے پر آواز بلند کرتے ہوئے عالمی رہنماؤں سے درخواست کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تشدد اور معصوم لوگوں کے قتل کو فوری روکا جائے۔

محمد صلاح نے مزید لکھا کہ عالمی رہنماؤں کو اپنی طاقت میں رہتے ہوئے معصوم لوگوں کے قتل عام جلد از جلد رک وائیں۔

خیال رہے ایک جانب عالمی برادری اسرائیلی فورسز کو معصوم فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کو روکنے کی اپیل کر رہی ہیں، وہیں اسرائیل کی جانب سے رہائشی علاقوں میں فضائی حملوں کو مزید بڑھا دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بھارتی اداکارہ سویرا بھاسکر، میا خلیفہ، مارک روفالو اور جیریمی کوبری کی جانب سے بھی فلسطین کے حق میں آواز کی ہے۔

یاد رہے فلسطین کی حالیہ صورتحال پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پیغام جاری کیا ہے کہ وہ پاکستان کے وزیراعظم ہیں اور ہم فلسطین کی حمایت کرتے ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *