بلوچستان میں دہشتگردی کے دو مختلف واقعات کے دوران 7 سیکیورٹی اہلکار شہید


0

افواج پاکستان کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صوبہ بلوچستان میں دو مختلف دہشتگردی کے واقعات پیش آئے جس کے نتیجے میں سات فوجی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ رات بلوچستان کی تحصیل مچھ کے علاقے پیر غائب میں معمول کی پیٹرولنگ کے بعد فرئنٹر کور (ایف سی) کی گاڑی کو ریمورٹ کنٹرول بم سے اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ واپسی اپنی بیس کیمپ کی جانب گامزن تھی۔

اس حوالے سے آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق شہد اہلکاروں کی شناخت نائب صوبیدار احسان اللہ خان، نائیک زبیر خان، نائیک اعجاز احمد، نائیک مولا بخش، نائیک نور محمد اور عبدالجبار کے نام سے ہوئی ہے۔

جبکہ دوسری جانب بلوچستان میں ایک اور ہونے والا دہشتگردی کا واقعہ جس میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے مقابلے میں سپاہی امداد علی نے شہادت حاصل کی۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے بھی بلوچستان میں دہشتگردوں نے سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے ذریعے فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا ۔ جس کے نتیجے میں 6 فوجی اہلکار شہید ہوئے تھے ۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *