ارجیت سنگھ پاکستانی گلوکاروں کے حق میں بول پڑے


0

بالی ووڈ کے مقبول ترین اور عالمی شہرت یافتہ بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ آج کل متحدہ عرب امارات میں میوزک کنسرٹ کر رہے ہیں اور گزشتہ روز بھی اماراتی دارالحکومت ابوظبی میں ان کا کنسرٹ ہوا۔ اس کنسرٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ارجیت سنگھ لائیو پرفارمنس کے دوران پاکستانی فنکاروں کے حق میں بول پڑے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر صارف کی جانب سے شیئر کی جانی والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لائیو کنسرٹ میں ارجیت سنگھ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا گانا گا رہے تھے کہ اس دوران وہ اچانک رک گئے اور مداحوں سے کہا میرا ایک سوال ہے، یہ ایک غلط، متنازع سوال ہے لیکن اس کے باوجود میں یہ سوال پوچھنا چاہوں گا۔ گلوکار کا کہنا تھا کہ وہ خبریں نہیں سنتے لیکن ایک چیز بتائی جائے، کیا پاکستانی موسیقی پر بھارت میں پابندی عائد ہے؟ یہ اب تک عائد ہے یا اس پابندی کو اٹھالیا گیا ہے؟

Image Source: The News

گلوکار کے اس سوال پر کنسرٹ میں موجود شائقین نے کافی شور مچایا۔ اس دوران ارجیت سنگھ نے کچھ بہترین پاکستانی موسیقاروں کے لیے تعریفی کلمات بھی ادا کیے۔ انہوں نے کہا کہ عاطف اسلم، راحت فتح علی خان اور شفقت امانت علی ان کے پسندیدہ گائیک ہیں۔

لائیو کنسرٹ میں موجود ایک اور شرکاء نے ٹوئٹر پر بھارتی سنگر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ میں ابھی ارجیت سنگھ کے کنسرٹ میں ہوں اور انہوں نے میرا دل جیت لیا ہے، انہوں نے بتایا کہ ارجیت سنگھ نے جنون بینڈ کا “سیونی” گایا اور کہا ہے کہ یہ ان کے پسندیدہ بینڈ کا گانا ہے، جو یہاں موجود ان کے پاکستانی مداحوں کے لیے ہے۔

صارف نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ لائیو کنسرٹ کے درمیان بالی ووڈ کے گلوکار ارجیت سنگھ نے پاکستانی سنگرز کی تعریفوں کیں ارجیت سنگھ نے کہا کہ وہ شفقت امانت علی اورخصوصا عاطف اسلم کی آواز اور گائیکی کے دیوانے ہیں۔ اس موقع پر اریجیت سنگھ نے عاطف اسلم کا مشہور گانا ’ پہلی نظر میں‘ گایا جسے وہاں پر موجود مداحوں نے خوب پسند کیا۔

خیال رہے کہ معروف پاکستانی گلوکاروں نے اپنی سُریلی آواز سے پاکستانیوں کو تو دیوانہ بنایا ہوا ہے تاہم ان کے چاہنے والے بھارت میں بھی کم نہیں ہیں۔ تاہم پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے باعث بھارتی حکومت نے پاکستانی فنکاروں پر تو پابندی لگادی ہے مگر بھارتی عوام کے دلوں سے پاکستانی فنکاروں کو نکالنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان سمیت پاکستانی فنکار آج بھی بھارتی عوام کے دلوں میں بستے ہیں جب کہ بالی ووڈ موسیقاروں اور ہدایت کاروں کی آج بھی پہلی پسند بھارتی گلوکاروں کے بجائے پاکستانی گلوکار ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ارجیت سنگھ نے مودی سرکار کے ہندو انتہا پسندوں کے ردعمل سے خوف زدہ ہوئے بغیر کنسرٹ میں سوال اٹھایا کہ پاکستانی گلوکاروں کو بھارت میں پرفارم کرنے کیوں نہیں دیا جاتا۔ پاکستانی گلوکاروں کو بھارت میں فن کا مظاہرہ کرنے کی اجازت دینی چاہئیے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *