خانہ کعبہ میں اذان دینا زندگی کی سب سے بڑی خواہش ہے۔ عاطف اسلم


0

پاکستان کے مشہور و معروف گلوکار عاطف اسلم نے اللہ کے گھر یعنی خانہ کعبہ میں اذان دینے کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی خواہش قرار دیا ہے۔

ملکی نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں حامد میر کو انٹرویو دیتے ہوئے ہوئے گلوکار عاطف اسلم نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ” اللہ کے گھر یعنی خانہ کعبہ میں اذان دینا ان کی زندگی کی سب سے بڑی خواہش ہے اور جو کوئی بھی انسان ان کی اس خواہش کو پورا کرنے میں مدد کرے گا. پھر میں ساری زندگی اس کے لئے ہی کام کروں گا۔

جبکہ گزشتہ دنوں کورونا وائرس کی صورتحال کے دوران عاطف اسلم نے اپنی خوبصورت آواز میں اذان کی ویڈیو جاری کی تھی جس کو عوام میں بےحد پسند کیا گیا تھا۔ ساتھ ہی اس حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے عاطف اسلم نے بتایا کہ انہوں نے یہ بات سنی تھی کہ جب پہلے رسول صلی الله عليه وسلم کے دور میں آفات آیا کرتی تھیں تو لوگ گھروں کی چھت پر جاکر اذانیں دیا کرتے تھے اور یہ بس اچانک میرے دماغ میں خیال آیا۔ ساتھ ہی انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اذان دینے سے قبل ایک خوشی کی کیفیت میں مبتلا تھے، اور وہ کیفیت ناقابلِ بیان تھی، جس کے باعث ریکارڈنگ سے ایک رات قبل ان کو نیند نہیں آئی تھی۔

View this post on Instagram

A Call for help

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam) on

دوسری جانب عاطف اسلم نے میوزک انڈسٹری چھوڑنے کی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ذاتی زندگی کا فیصلہ ہے۔ ابھی موسیقی کو نہیں چھوڑنے والا ہوں اور نہ فلحال دماغ میں ایسا کوئی ارادہ ہے۔ البتہ دین اور دنیا کو ساتھ لیکر چلنے کی کوشش کرتا ہوں۔ میں چاہتا ہوں دین کے اہم پہلو جیسے اسماء الحسنیٰ اور تاجدار حرم جیسے اہم پہلوؤں کو اجاگر کروں۔

اس قبل رمضان المبارک میں عاطف اسلم کی جانب سے اپنی سحر انگیز آواز میں اللہ تعالیٰ کے 99 نام یعنی اسماء الحسنیٰ بھی پڑھی گئی تھیں جسے عوام نے خوب سراہا تھا۔ یاد رہے عاطف اسلم مشہور و معروف قوالی تاجدار حرم بھی اپنی آواز میں ادا کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ عاطف اسلم کا شمار پاکستان کی موسیقی کی صنعت کے صف اول کے گلوکاروں میں ہوتا ہے۔ سال 2008 میں ان کی بہترین خدمات کے بدلے ان کو حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *