
بھارت سمیت پوری دنیا اس وقت جان لیوا کورونا وائرس کی وباء کا شکار ہے، پوری دنیا کی اس وقت محض یہی کوشش ہے کہ جلد از جلد اس وبائی مرض سے چھٹکارا حاصل کیا جائے، لیکن کیا کریں پڑوسی ملک بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جی پی) کا کیونکہ ان سے جہاں آپ کسی بھی قسم کے ظلم وبربریت کی توقع رکھ سکتے ہیں وہیں ان کی مقرر کردہ شخصیات سے کسی جاہلانہ منطق کی بعید کرنا، کوئی غلط بات نہیں ہے۔
جی ہاں، ایسا ہی کچھ حال ہی میں اس وقت دیکھا گیا، جب بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما تریوندر سنگھ روات نے کہا کہ زمین پر موجود ہر مخلوق کی کورونا وائرس کو بھی جینے کا پورا حق حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر کھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ اور بی جے پی کے اہم رہنما تریوندر سنگھ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس بھی ایک جیتی جاگتی مخلوق ہے، چنانچہ اسے بھی جینے کا اتنا ہی حق حاصل ہے، جتنا کسی اور کو ہے۔
اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ اتر کھنڈ تریوندر سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ فلسفیانہ زاویے سے دیکھا جائے، دنیا کی ہر زندہ مخلوق کو جینے کا حق حاصل ہے، لیکن یہاں ہم انسان اس مخلوق کو مارنے کے لئے نکل پڑے ہیں، لہذا اس ہی وجہ سے وائرس کو اپنی شکل بدلنا پڑھ رہی ہے۔
سابق وزیراعلیٰ اتر اکھنڈ تریوندر سنگھ کی اس انوکھی منطق کو لیکر جہاں دنیا پریشان ہے، وہیں بھارت کے اپنے شہری بھی حیران ہیں، اس ہی حوالے سے بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، کوئی ان کے وزیراعلیٰ کے امیدواری کو لیکر پریشان ہے تو کوئی کہتا ہے کہ یہ ماسک اتار کر خود کورونا وائرس کا استقبال کیوں نہیں کر رہے ہیں۔
واضح رہے بھارت میں ان دنوں کورونا وائرس کے باعث بدترین صورتحال ہے، بھارتی میڈیا رپورٹس اور سوشل میڈیا کے ذریعے آنے والی عبرتناک ویڈیوز میں دیکھا گیا تھا کہ بھارت میں اس وقت بہت زیادہ خراب ہیں، مریض سڑکوں اور گلیوں میں بے یارو مددگار پڑے ہوئے ہیں، اسپتالوں میں جگہیں ختم ہوچکی تھی، آکسیجن سلنڈر کی قلت پڑھ چکی ہے، شمشان گھاٹوں اور قبرستانوں میں آخری رسومات ادا کرنے کے لئے ہجوم دیکھا گیا تھا۔ بھارت میں اب تک 25 ملین کے قریب لوگ کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں، جس میں 2 لاکھ 24 ہزار افراد اب تک اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
یاد رہے کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر ممبئی پولیس افسر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں دیکھا گیا تھا کہ وہ سڑک پر کھڑے ہوکر لاؤڈ اسپیکر کے زریعے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے، ان سے درخواست کرتا ہے کہ وہ اس مہلک وباء کو ختم ہونے کی دعا کریں۔
Story Courtesy: Express News
0 Comments