نوجوان نے گرل فرینڈ کو تحفہ دینے کیلئے آئی فون چھین لیا


0

کہتے ہیں محبت میں اچھے بھلے انسان کی آنکھوں پر پٹی بندھ جاتی ہے اور اکثر اوقات وہ محبت میں مجبور ہوکر ایسے کام بھی کر گزرتا ہے جو اس سے پہلے اس نے اپنی زندگی میں کبھی نہیں کئے ہوتے شاید اسے لئے کہا جاتا ہے کہ محبت اور جنگ میں سب جائز ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پیش آیا جہاں گرل فرینڈ کو مہنگا تحفہ دینے کے لئے ایک بوائے فرینڈ نے آئی فون چھین لیا۔

Image Source: unsplash

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ واقعہ مشرقی دہلی میں 23 نومبر کو اس وقت پیش آیا جب دو ڈاکوؤں نے پارک سے گزرتے شہری کی گردن پر چاقو رکھا اور اس سے آئی فون چھین لیا۔

رپورٹ کے مطابق شہری نے واقعے کا مقدمہ درج کروایا جس کے اگلے ہی روز  پولیس کی کارروائی کے دوران ڈاکوؤں کو اس وقت دھر لیا جب وہ ایک اور واردات کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

Image Source: HTV

پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ڈاکوؤں نے اعتراف کیا کہ ان میں سے ایک کی گرل فرینڈ کو مہنگا تحفہ دینا تھا جس کی وجہ سے آئی فون چھینا اور دوسری واردات کی کوشش کی۔ ملزمان کے مطابق ان کا ارادہ زیادہ پیسے اکھٹے کرکے ہِل اسٹیشن گھومنے جانے کا تھا تاہم گھومنے سے پہلے ہی وہ پولیس اسٹیشن پہنچ گئے۔ پولیس نے ملزمان سے لوٹا گیا آئی فون بھی برآمد کرلیا۔

یہ بات تو سچ ہے کہ محبت انسان میں سوچنے اور اقدام کرنے کا انداز بدل کر رکھ دیتی ہے تبھی تو اس محبت میں گرفتار لوگ اکثر اوقات اپنے محبوب کی محبت میں مجبور ہوکر عجیب و غریب کام کرنے سے بھی نہیں گھبراتے۔

چند دنوں پہلے اسی طرح کا ایک واقعہ مصر میں پیش آیا، جہاں پر ایک نوجوان نے محبوبہ سے اپنی وفاداری ثابت کرنے کے لئے محبوبہ کو اپنے تمام دانتوں کا ہار بناکر پیش کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس واقعے کی تصویر کافی وائرل ہوئی جس میں لڑکے کو بغیر دانتوں والی مسکراہٹ کے ساتھ دیکھا گیا۔ کیک نامی نوجوان نے اپنی محبوبہ جس کا نام لیزا تھا کے سامنے اپنی محبت کا یقین دلانے کے لئے اپنے تمام دانت نکلوا کر اس کا ہار بنوا دیا۔

دراصل مصری نوجوان کو یہ حرکت کرنے کی نوبت اس لئے پیش آئی کہ اس کی محبوبہ نے اس کو دھوکہ دہی کرتے ہوئے پکڑ لیا تھا۔ نوجوان کو جب اپنی محبت کا یقین دلانے کے لئے کچھ اور نہ سوجھا تو اس نے اپنے تمام دانتوں کو نکلوایا اور اس کا ہار بناکر لیزا کو تحفہ کے طور پر پیش کردیا۔ نوجوان کی اس حرکت پر لیزا کو شدید غصہ آیا اور وہ اسے آئندہ بات نا کرنے کا کہہ کر ریسٹورنٹ سے چلی گئی۔

مزید پڑھیں: پاکستانی نوجوان نے محبت کی مثال قائم کر دی، بیوی کیلئے چاند پر پلاٹ

یہاں آپ کو ایک دلچسپ بات بتاتے چلیں کہ برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق سے یہ بات اب سچ ثابت ہوگئی ہے کہ اس جدید دور میں حقیقی محبت تلاش کرنا آسان نہیں۔ برطانیہ میں ہونے والی اس سروے نما تحقیق کے مطابق اب بیشتر افراد پہلی ملاقات میں ہی دل ہار بیٹھتے ہیں۔ یہ جان کر آپ کو حیرت ہوگی کہ خواتین کی نسبت مرد اس معاملے میں بہت آگے ہیں اور مردوں کی 29 فیصد اکثریت کسی بھی نئی خاتون سے ملتے ہی اپنا دل ہار بیٹھتی ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *