ایک ہاتھ اور انگلیاں ناہونے کے باوجود طبلہ بجانے میں ماہر


1

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں نوجوان اپنا ایک ہاتھ نامکمل اور انگلیاں نہ ہونے باوجود بڑی مہارت سے طبلہ بجارہا ہے ۔ اس ویڈیو نے سبھی کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔ یہ 22 سالہ نوجوان سوربھ گدہوی ہے ، جو بھارت کے شہر گجرات سے تعلق رکھتے ہیں ۔ سوربھ گدہوی کا بایاں ہاتھ پیدائشی طور پر کیلشیئم کی کمی کی وجہ سے نامکمل ہے۔ مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کمی کے باوجود وہ طبلہ ، ڈرم اور دیگر موسیقی کے آلات مہارانہ انداز سے بجاتے ہیں اور ناصرف ہندوستان بلکہ بیرون ملک بھی اپنی پرفارمنس کے ذریعے مداحوں سے داد سمیٹ چکے ہیں ۔

بھارتی خبر رساں ادارے نیوز ہک سے گفتگو میں سوربھ گدہوی نے بتایا کہ بچپن سے میوزک کا شوق تھا، پانچ سال کی عمر میں ان کے میرے نے طبلہ ، ڈرم اور دیگر آلات بجانا سیکھایا۔ انہوں نے انٹرنیٹ سے بھی ویڈیوز دیکھ کر میوزک سیکھا۔ سوربھ کو طبلہ پسند ہے لیکن انگلیوں کے استعمال کی وجہ سے اسے بجانا ان کے لئے ہمیشہ مشکل رہا ہے۔ سوربھ نے میوزک کو اپنا کیرئیر بنانے سے پہلے کامرس میں انڈر گریجویشن کیا۔

Image Source: Screengrab

انہوں نے بتایا کہ ان کے گھرانے میں دادا اور والد سمیت سبھی کو موسیقی سے خاص شغف ہے یہی وجہ ہے کہ دس سال کی عمر سے ہی انہوں نے بھی اپنی فیملی کے ساتھ مندر کے تہواروں میں پرفارم کرنا شروع کردیا تھا۔ اگرچہ انہیں اپنی معذوری کی وجہ سے منفی باتوں کا بھی سامنا کرنا پڑا لیکن وہ ان رویوں کو ہمیشہ نظر انداز کیا ورنہ آج وہ اس مقام پر نہ پہنچ پاتے۔

سوربھ کے میوزیکل بینڈ کا نام ایس ڈی گدہوی اور ریدھم ہے۔ سوربھ سولو پرفارمنس کے علاوہ دوسرے میوزیکل بینڈ کے ساتھ بھی تعاون کرتے ہیں۔ 2009 میں سوربھ نے آل انڈیا ریڈیو اور دور درشن میں شو پیش کرنے کا موقع ملا۔ جب کہ 2019 میں ان کی کامیابیوں پر گجرات کے اسٹیٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Image Source: Youtube

سوربھ کے آئیڈیل ڈرمر سیومانی ہیں جو کہ ایک بار سوربھ کی آن لائن پرفارمنس سے اتنا متاثر ہوئے کہ اسے دیکھنے کے بعد انہیں مبارکباد دینے کیلئے فون بھی کیا تھا۔ یہاں تک کہ بھارت کے مشہور گلوکارہ سونو نگم اپنے فیس بک پیج پر سوربھ کے طبلہ بجانے کی ایک ویڈیو شیئر کرچکے ہیں جب کہ گلوکارہ فالگونی پاٹھک بھی ان کے فن کو سراہا چکی ہیں۔ سوربھ حیدرآباد کے راموجی فلم سٹی میں بھی پرفارم کرچکے ہیں جو ان کے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں۔

مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں سوربھ کا کہنا ہے کہ وہ دنیا کے مختلف مقامات پر پرفارم کرنا چاہتے ہیں۔وہ امید کرتے ہیں کہ بہت جلد وہ کسی اسٹوڈیو میں کسی گانے یا شاید میوزک البم پر کام کررہے ہونگے۔سوربھ یہ یقین رکھتے ہیں کہ خدا نے ہر شخص کو منفرد بنایا ہے۔ کبھی کبھی اپنی صلاحیتوں کو سامنے لانا مشکل ہوسکتا ہے اس لئے محنت کرتے رہیں تاکہ اپنی صلاحیتیں اُجاگر کرسکیں۔

مزید پڑھیں: بھارت کی مساجد میں خطاطی کرنے والا ہندو مصور

حال ہی میں سوربھ نے واٹر ڈرمنگ ، فائر ڈرمنگ کے علاوہ لائیو میوزک پر ڈی جے کے ساتھ جیمنگ بھی کی۔ گذشتہ ستمبر میں انہوں نے برطانیہ میں پرفارم کیا تھا جہاں لوگوں نے ان کی پرفارمنس کو خوب سراہا۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ معذور افراد کے پروگراموں میں بھی شرکت کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر سوربھ گدہوی کی طبلہ بجانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر انہیں پاکستانی فنکاروں عاصم اظہر ، حمائمہ ملک کے علاوہ دیگر نے بھی بہت پسند کیا اور تعریف کی ہے۔


Like it? Share with your friends!

1

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *