کھٹے میٹھے انگور کھائیں، شفا پائیں


0

انگور کا شمار قدرت کی بہترین نعمتوں میں ہوتا ہے جو غذائی خصوصیات کے ساتھ ساتھ دیگر فوائد سے بھی مالا مال ہے۔

اس کی کئی اقسام ہوتی ہیں جن میں سبز، سُرخ، نیلے، سیاہ اور جامنی رنگ شامل ہے، یہ نا صرف لذیذ بلکہ صحت کے لئے انتہائی مفید بھی ہے۔ انگور سے خشک میوہ یعنی کشمش بھی تیار کیا جاتا ہے اور یہ وہ پھل ہے جو سال بھر آسانی سے ملتا ہے۔

Image Source: Unsplash

انگور کے بارے میں ارشادِ ربانی ہے: اور ہم نے اس میں کھجوروں اور انگوروں کے باغ پیدا کیے اور اس کے اندر سے چشمے پھوڑ نکالے، تاکہ یہ اس کے پھل کھائیں۔ (سورۂ یٰس،34) حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے لیے کشمکش کا نبیذ بنایا جاتا تھا ۔آپ ﷺ اسے دن بھر پیتے اور دوسرے دن بھی پیا کرتے اور تیسرے دن بھی شام تک۔ پھر جو بچتا تو وہ خدمت گاروں کو پلایا جاتا یا بہا دیا جاتا۔ (سنن ابوداؤد، جلد سوم، کتاب الاشربہ،ص137)۔

انگور کھانے کے فوائد

Image Source: Unsplash

انگور جسم میں خون کی کمی پوری کرنے کے لیے ایک بہترین پھل ہے کیونکہ انگور میں آئرن کی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔ اگر آپ کو خون کی کمی یا انیمیا ہے تو آپ کو باقاعدگی سے انگور کھانے چاہئیں یا انگور کا رس پینا چاہیے۔ خون کی کمی کو دور کرنے کے لئے ایک گلاس انگور کے رس میں دو چمچ شہد ملا کر پینے سے خون کی کمی دور ہو جاتی ہے۔

ذیابطیس کے مرض میں ماہرین سرخ انگور کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ امریکی ماہرین کے تحقیقی نتائج کے مطابق سرخ انگوروں میں ایسے کئی اجزا دریافت کئے گئے ہیں جو ذیابطیس کی ٹائپ ٹو کو نہ صرف روکتے ہیں بلکہ ان امراض کے علاج میں بھی مفید ہیں۔

Image Source: Unsplash

انگور میں موجود فائبر نظامِ ہاضمہ کو بہتر کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے، انگور میں پائے جانے والے ریشے آنتوں کو صحت مند بناتے ہیں اور انگور کے اندر موجود قدرتی پانی بھی نظامِ ہاضمہ کے لیے  اِس کے علاوہ یہ دونوں اینٹی آکسیڈینٹ یوریک ایسڈ جیسے بیکار مصنوعات کو بھی جسم سے نکالنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انگور میں موجود طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ سے کینسر سے بچا جاسکتا ہے، اِس میں اینٹی کینسر خصوصیات ہوتی ہیں جو چھاتی کے کینسر سمیت کئی دوسرے کینسرز سے بھی بچاتا ہے۔

Image Source: Unsplash

انگور کھانے کی عادت ہماری آنکھوں کی صحت کو بہتر کرتی ہے۔ انگور کھانے سے آنکھوں کے قرینے میں نقصان دہ مالیکیولز کے اخراج کا خطرہ کم ہوتا ہے، یہ پھل ڈی این اے کو نقصان سے بچا کر صحت مند خلیات کو تحفظ فراہم کرتا ہے، جس سے بینائی کو فائدہ ہوتا ہے۔

انگور چہرے کی رنگت نِکھارنے اور ایکنی ختم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔ انگور میں قدرتی طور پر کاربو ہائیڈریٹ اور ایک خاص سیلولوز پایا جاتا ہے جو قدرتی طور پر توانائی کو بڑھاتا ہے، اِس کا  طریقہ یہ ہے کہ روزانہ ایک مُٹھی انگور کھالیں اس عمل سے آپ پُورا دِن چُست اور توانا رہیں گے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *