
لاہور قلندرز کے پلیٹ فارمز کرکٹ کا آغاز کرنے والے اُبھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ باؤلر حارث راؤف، یوں تو اب کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں، اپنی شاندار پرفارمنس سے ناصرف قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بنے بلکہ جلد ہی عالمی کرکٹ میں اپنی شناخت بنائی، لیکن کیا آپ کو معلوم ہے زبردست پرفارمنس سے لوگوں کے دل جیتنے والے حارث راؤف حقیقی زندگی میں خود کس اداکارہ کے ساتھ ڈنر ڈیٹ پر جانا چاہتے؟ اس کا انکشاف حال ہی میں ایک انٹرویو میں کیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اسپیڈ اسٹار حارث راؤف کے انٹرویو کی ایک ویڈیو وائرل ہے، جس میں انہوں نے ان پاکستانی اداکارہ کا نام بتایا، جن کے ساتھ وہ ڈنر ڈیٹ پر جانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

پروگرام کی میزبان کی جانب سے فاسٹ باؤلر حارث راؤف کو تین نام (ماہرہ خان، مہوش حیات اور ماورا حسین) دیئے گئے، ان سے پوچھا گیا کہ وہ ان میں سے کس کے ساتھ ڈنر ڈیٹ پر جانا چاہیں گے، جس پر حاڑث راؤف تھوڑا کنفیوز ہوئے اور میزبان سے دوبارہ تو میزبان نے دوبارہ نام بتائے، تو فاسٹ باؤلر نے جواب میں کہا کہ وہ ان میں سے کسی کے ساتھ بھی ڈنر پر نہیں جانا چاہیں گے۔
انٹرویو میں حارث راؤف نے کہا کہ وہ اداکارہ مایا علی کے ساتھ ڈنر ڈیٹ پر جانا پسند کریں گے، جس پر میزبان نے پوچھا کہ وہ دنیا کے کس ملک میں مایا علی کے ساتھ ڈنر ڈیٹ پر جانا پسند کریں گے، اس پر دلچسپ انداز میں انہوں نے کہ کوئی دوسرے کنٹری شنٹری نہیں، پاکستان سب سے زبردست ہے۔ دنیا میں کوئی بھی ملک پاکستان سے اچھا نہیں ہے۔
واضح رہے حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جہاں قومی کرکٹ نے زبردست کارکردگی سے پوری قوم کا سرفخر سے بلند کیا وہیں حارث راؤف کی بولنگ بھی پورے ورلڈکپ میں پرفارمنس انتہائی متاثر کن رہی ،انہوں 6 میچز میں 8 وکٹیں انتہائی کم اکنامی کے ساتھ لیں۔ جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈکپ میچ میں 22 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کرکے مین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی اپنی بہترین پرفارمنس اور کپتانی سے پوری قوم کے دل جیتے وہیں ایک بار پھر سے عالمی چیمپئن بننے کی امیدوں کو پڑھایا۔ البتہ یہاں یہ بات بہت ہی لوگوں کو معلوم ہوگی کہ باصلاحیت نوجوان بلے باز پاک بھارت میچ سے قبل ایک جذباتی جدوجہد کا مقابلہ کر رہے تھے،کیونکہ ان کی والدہ اسپتال میں زیر علاج تھیں اور جب پاک بھارت میچ تھا، اس وقت ان کی والدہ وینٹیلیٹر پر تھی۔
مزید پڑھیں: ننھے سپورٹر کا قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو خط
پاک بھارت میچ کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ میچ میں پاکستان کی جیت پر بابر اعظم کے والد خود پر قابو نہ رکھ سکے اور خوشی اور فرط جذبات سے ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے۔ میچ جیتنے کے بعد بابر اعظم کے والد کو شائقین مبارک باد پیش کرتے ہیں، ان لوگوں میں چاچا کرکٹ بھی شامل تھے۔
0 Comments