بھارت کی ایک بار پھر پاکستانی ڈرامہ سیریل کی کاپی بنانے کی ناکام کوشش


0

بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا پاکستانی مواد کو چوری کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے اور نہ ہی کبھی وہ اس میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں۔ اس بار بھی انہوں نے اپنی پرانی راویش کو قرار رکھتے ہوئے سپر ہٹ پاکستانی ڈرامہ سیریل “میرے پاس تم ہو” کو کاپی کرنے کی کوشش کی ہے۔

بلاشبہ ہم سب اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ بھارتی انڈسٹری پاکستانی مواد کو ہمیشہ سے کاپی کرتے آئی ہے، اگرچے کوئی آئیڈیا لیکر کام کرنا چاہئے تو یقیناً اس پر برداشت کیا جاسکتا ہے لیکن پاکستانی مواد کو حرف بہ حرف کاپی کرکے دکھانا بھارت انڈسٹری میں معمول کی بات ہے۔

Image Source : Instagram

ڈراموں اور فلموں کے مواد سے لے کر گانوں اور ٹریلرز تک، بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری نے کئی بار دوسروں کے اصل کاموں کی نقل کرنے کی کوششیں کی ہیں۔

اس سلسلے میں اس بار ایک بھارتی ٹیلی ویژن نے پاکستان کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل “میرا پاس تم ہو” کی کاپی بنانے کی کوشش کی ہے۔ اس ڈپلیکیٹ انڈین ڈرامے کا نام ’کامنا‘ رکھا گیا ہے جوکہ سونی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

ٹیلی ویژن چینل کی جانب سے آنے والے ڈرامے کے ٹیزرز کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شئیر کیا گیا، جو میرے پاس تم ہو کی بالکل نقل کی طرح نظر آ رہا ہے۔

ڈرامہ سیریل کے پرومو میں ایک سیدھے سادے نہایت شریف شوہر کی بیوی کو دکھایا گیا ہے، جو کہ خواہشات کی لمبی فہرستیں مرتب کری ہوئی ہے۔ دوسری جانب شوہر کا گمان ہے کہ اچھی زندگی کے لیے پیسہ ضروری نہیں، بلکہ سکون زیادہ ضروری ہے۔

کامنا نامی اس آنے والے بھارتی ڈرامے کے اسٹار جوڑے کی شباہت بھی میرے پاس تم ہو کہ کردار دانش اور مہوش سے ملتے جلتے رکھے گئے ہیں۔

جوں ہی سوشل میڈیا پر کامنا نامی ڈرامہ سیریل کا ٹریلر سامنے آیا تو جہاں پاکستانی مداحوں نے اسے دیکھتے ہی مشہور پاکستانی ڈرامے کی کاپی قرار دیا وہیں بھارتی صارفین بھی سچ کہے بغیر نہ رہے سکیں اور انہوں سونی ٹی وی کو پاکستانی ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کی کاپی بنانے پر خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

Image Source : Instagram
Image Source : Instagram

واضح رہے بھارت انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی جانب سے یہ کوئی پہلی بار نہیں ہوا ہے، اگر صرف پاکستانی ڈرامہ سیریل کی ہی بات کرلی جائے تو ماضی میں انہوں نے شہرہ آفاق پاکستانی ڈرامہ سیریل دھوپ کنارے، نادانیاں اور ہم سفر کی کاپیز بنانے کی کوششیں کر چکے ہیں۔

بھارتی انڈسٹری کے حوالے سے یہ بات مشہور ہے کہ وہ جان بوجھ کر دیگر انڈسٹریوں کے پہلے سے بنائی گئی، مشہور کہانیوں اور اسکریپٹوں کو چوری کرتے ہیں، چاہے وہ کوئی گانا ہو، ڈرامہ ہو، یا پوری فلم کا پلاٹ، وہ صرف موجودہ کاموں کو دوبارہ تخلیق کرتے ہیں جن کی ایک پہلے سے فالوئنگ ہوتی ہے۔

ابھی حال ہی میں، بھارتی گلوکار دھوانی بھانوشالی نے مہندی کے نام سے ایک نیا گانا ریلیز کیا ہے، جسے سن کر اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستانی گلوکار عمیر جسوال کے مشہور گانے سے ملتا جلتا ہے۔

اس سے ایک ماہ قبل ہی ایک اور بھارتی گلوکار نے پاکستانی گانے کی نقل کی تھی۔ برہم دریا نے موڈ ہیپی کے عنوان سے اپنی میوزک ویڈیو جاری کی۔ یہ پاکستانی موسیقار شانی ارشد کے گانے جانا، کی میوزک ویڈیو کی فریم بہ فریم کاپی کہیں تو غلط نہ ہوگا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *