ٹک ٹاکر عائشہ اکرم ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

گریٹر اقبال پارک کی متاثرہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئیں، حادثے کے نتیجے میں ان کی ناک کی ہڈی فریکچر ہوگئی اور جسم پر چوٹیں آئیں اور ان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹول پلازہ کے قریب پہلے ایک کار نے عائشہ اکرم کو روکنے کی کوشش کی بعد ازاں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے ٹکر مار دی۔ مشکوک حادثے میں ان کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ عائشہ اکرم کے ساتھ موجود محافظوں نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی تاہم وہ  فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

Image Source: Facebook

پولیس کے مطابق عائشہ اکرم  کو کسی موٹر سائیکل کے جان بوجھ کے ٹکر مارنے کا تاثر حقائق کے برعکس ہے۔عائشہ اکرم حادثاتی طور پر گریں۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ٹک ٹاکر نے اپنے بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر بازار شاپنگ کے لیے جا رہی تھیں۔ ٹول پلازہ کے قریب ان کا برقعہ موٹر سائیکل کے ویل میں پھنس گیا اور عائشہ اکرم گرگئیں۔ عائشہ اکرم کو گرنے سے چہرے، بازو اور ٹانگ پر چوٹیں آئیں۔

مزید پڑھیں: ٹی وی اینکر اقرا الحسن نے عائشہ اکرم کی حمایت پر معذرت کرلی

خیال رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ 3 روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا تھا۔اوباش نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیئے تھے جبکہ پولیس واقعے سے بے خبر رہی بعدازاں ایک نوجوان نے مشکل سے خاتون سے ہجوم سے نکالا تھا۔

Image Source: Instagram

خاتون کی درخواست پر 400 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جبکہ واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ایکشن نے فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ویڈیو کے مدد سے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

اس واقعے میں اہم پیش رفت اس وقت ہوئی، جب متاثرہ خاتون عائشہ اکرم نے اپنے دوست عامر عرف ریمبو کو سلاخوں کے پیچھے پہنچادیا۔ گرفتاری کے بعد ملزم ریمبو نے الزام عائد کیا تھا کہ عائشہ اکرم مقدمے کے ملزمان سے 5، 5 لاکھ روپے لینا چاہتی تھی، میں نے اسے کہا کہ رقم کے پیچھے نہ بھاگو۔ ریمبو کا کہنا ہے کہ سمجھانے پر عائشہ اکرم نے غلیظ زبان استعمال کی، اس نے دھمکی دی کہ اس کے مطابق بیان نہ دیا تو جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔ ملزم ریمبو نے عائشہ اکرام کے الزامات سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں ہی جانتا ہوں کہ کس طرح عائشہ کو ہجوم سے زندہ لے کر گھر آیا تھا۔ تاہم عامر عرف ریمبو نے ضمانت کےلیے لاہور کی سیشن عدالت سے رجوع کیا اور ایڈیشنل سیشن جج نے ریمبو کی درخواست پر سماعت کی جبکہ مزید سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago