میرا مرغا گندا پانی پینے سے مرگیا، بلاول بھٹو ہماری مدد کو کب آؤ گے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں حالیہ طوفانی بارشیں جہاں صوبہ بھر میں تباہی اور بربادی کا باعث بنی وہیں اس عرصے میں صوبائی حکومت کی کارکردگی بھی کھل کر سامنے آگئی۔ کراچی سے بڑا شہر اربن فلاڈنگ کر شکار ہوگیا، بیشتر شاہراہیں، انڈر پاسسز ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے، شہر کے تمام نالوں طغیانی آگئی، جس کے بعد گندا پانی آبادیوں میں داخل ہوگیا اور جس سے لوگوں کا بڑی مقدار میں جانی اور مالی نقصان ہوا۔

جس کے بعد یہ بارشوں کا یہی سلسلہ صوبہ سندھ کے دیہی علاقوں میں شروع ہوا، جس نے صوبہ سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی 12 سالہ حکومتی کارکردگی کا پول کھول کے رکھ دیا۔ اندورن سندھ میں بارشوں سے بے انتہاء تباہی ہوئی، لوگوں نہایت خراب حالات ہیں۔ اگر سندھ کے چند بڑے شہروں میں شمار کئے جانے والے شہر بدین کی ہی بات کرلی جائے تو بدین کی تحصیل ٹنڈو باگو کی مختلف یونین کونسلز بےانتہاء متاثر ہوئی ہے، مشہور سیم نالوں سے بہنے والے پانی کی اگر بات کرلی جائے تو پانی اس وقت مقامی آبادیوں میں داخل ہوچکا ہے، جس نے کے باعث عوام کافی مشکل میں ہے۔

ان ہی بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال نے جہاں کئی لوگوں کو نقصان پہنچایا وہیں ان میں ایک چھوٹا معصوم بچہ بھی ہے جس نے سیلاب کے پانی میں کھڑے ہوکر اپنے مسائل سے اگاہ کرتے ہوئے بلاول بھٹو سے ایک فریاد کی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے مطابق ایک معصوم بچہ ہے جو سیلابی پانی میں کھڑا ہے جبکہ اس کے ہاتھوں میں ایک مرا ہوا مرغا ہے، بچے کے مطابق اس کا یہ مرغا گندا پانی پینے سے مر گیا ہے، جس پر وہ سخت نالاں اور غصے میں ہے، اور اس غصے کی حالت میں کہتا ہے کہ اگر ہم یہ پانی پیئیں گے تو ہم بھی مر جائیں گے۔

بچے نے غصے میں ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ ہمارے گھر بہہ گئے ہیں، گندا پانی پینے سے جانور مر رہے ہیں، ہمارے ملک میں غریب تباہ پوچکا ہے۔ اس دوران کمسن بچہ بلاول سے فریاد کرتا ہے کہ بلاول یہاں آؤ، یہ گندا پانی یہاں سے نکالو، ہمیں پینے کا صاف پانی فراہم کرو۔

یہ مزکورہ ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے۔ اس ہی سلسلے میں عوام کی جانب سے ایک بار پھر سے پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کو شدید تنقيد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ عوام کا یہی کہنا ہے کہ سندھ حکومت کو چاہئے کہ جلد از جلد غریب لوگوں کے مسائل حل کریں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago