موٹروے پولیس نے خواتین و بچوں کے اغواء کی کوشش ناکام بنادی

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے فوری کارروائی سے خواتین اور بچوں کے اغواء کی کوشش ناکام بناکر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اطلاعات کے مطابق نیشنل ہائی وے این 5 نارتھ سیکٹر 2 کے قریب نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ ایم پی) کا عملہ پیڑولنگ میں مصروف تھا کہ اچانک وہاں سے گزرنے والی ٹیکسی میں سوار خواتین اور بچوں نے پولیس کو مدد کے لیے پکارنا شروع کردیا، اس غیر معمولی صورتحال کو دیکھتے ہوئے موٹروے پولیس کے مستعد افسران نے فوراً ٹیکسی کا پیچھا کیا اور خواتین و بچوں کے اغواء کی کوشش ناکام بنادی۔

اس حوالے سے ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں خواتین اور 3 بچے سوار تھے جنہیں حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے جب کہ 2 اغواء کاروں کو بھی حراست میں لیکر اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

Image Source: dunyanews

پولیس حکام کے مطابق اغواء کار خاتون اور اس کی تین بیٹیوں کو اغواء کرکے کسی نامعلوم مقام پر لے جا رہے تھے لیکن پولیس نے بروقت کارروائی سے ان کی سازش ناکام بنا دی اور ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔

واضح رہے کہ خواتین وبچوں کے اغواء کا مقصد ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا ہے لیکن ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ جبکہ پولیس کا موقف ہے کہ اغواء کاروں کا محرک عنقریب معلوم کر لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پنجاب میں انسانی اسمگلنگ اور بچوں کی فحش نگاری کے لئے اغواء کاروں کی وراداتیں دن بہ دن بڑھتی جارہی ہیں ۔

بعدازاں اس واقعے میں اغواء کاروں سے بچ جانے والی متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا ہے کہ اس کا کسی بھی مرد سے کاروباری یا کسی بھی دوسرے حوالے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں اور ان کی تین بیٹیوں کو جن کی عمریں 11 سال سے کم ہیں کو پنجاب کے شہر کھنہ سے اغواء کیا گیا تھا۔

یادرہےکہ گزشتہ دنوں لاہور موٹروے پر پولیس کے بروقت نہ پہنچنے کی وجہ سے دو ملزمان نےخاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہوگئے، اس کیس کا ایک ملزم پولیس کی تحویل میں ہے جبکہ مرکزی ملزم تاحال مفرور ہے۔


مزید یہ کہ اس واقعے میں موٹروے پولیس کی حاضر دماغی اور فوری کارروائی سے ملزمان سے خواتین وبچوں کی بازیابی کے قابل ذکر کارنامہ پر آئی جی پی سید کلیم امام ان افسران کو اس ہمت و بہادری پر نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازیں گے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

1 day ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

3 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

3 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

2 weeks ago