Categories: Uncategorized

’غلطی ہو گئی، آئندہ تھری پیس سوٹ پہن کر سوئمنگ کروں گا‘

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور دنیائے کرکٹ میں سوئنگ کے سلطان کا لقب حاصل کرنے والے قومی ہیرو وسیم اکرم۔ یوں تو ان کا شمار جہاں دنیا کے بہترین فاسٹ باؤلرز کی فہرست میں ہوتا ہے وہیں ان کی شخصیت سے بھی زیادہ زبردست اور بہترین ہے۔ ہمیشہ چہرے پر مسکراہٹ، نرم مزاجی ویسم اکرم کا وتیرہ رہا ہے۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کچھ عرصے سے وسیم اکرم کو بےجا تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا، جس پر اب وسیم اکرم کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا اور ان کی جانب سے تمام ناقدین کو ایک کرارا جواب دے دیا گیا ہے۔

Image Source: Twitter

تفصیلات کے مطابق جیسا آپ سب کے علم میں ہے کہ وسیم اکرم سوشل میڈیا ویب سائٹس پر کافی متحرک رہتے ہیں، جہاں ناصرف وہ کرکٹ سے متعلق اپنی ماہرانہ رائے اور تجزیے دیتے رہتے ہیں۔ یہی نہیں وہ اس کے ساتھ ساتھ سماجی مسائل اور دیگر اہم ضروریات زندگی سے منسلک مسائل پر بھی اپنی رائے دیتے رہتے ہیں۔ اس سلسلے کئی لوگ ان کی رائے سے اتفاق کرتے ہیں اور کئی لوگ ان کی بات پر اعتراضات کھڑے کرتے ہیں۔ تاہم ہمارے معاشرے میں چند لوگ ایسے بھی ہیں جو تنقید کرتے ہوئے اخلاقیات کے تمام پیمانوں کو بھول بیٹھتے ہیں۔ جوکہ ایک نامناسب عمل ہے۔

ایسا ہی کچھ سابق کپتان وسیم اکرم کے ساتھ ہوا جب انہوں نے سوئمنگ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو جاری کی ۔ جس پر کچھ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نازیبا لفظوں کا استعمال کیا اور انہیں نامناسب باتوں پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ جس پر سابق کپتان کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوا اور ویسم اکرم کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے ناقدین کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

جاری کئے گئے ویڈیو پیغام میں ویسم اکرم کا کہنا تھا کہ “ہم سب کا مقصد ہے کہ ہم تھوڑی صحت مندانہ زندگی گزاریں، میں بہت جلد 55 سال کا ہوجاؤں گا تو کیا ہوا، کبھی آپ کوشش کرتے ہیں اور وہ کام کرلیتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ فیس بک اور انسٹاگرام پر بہت سے لوگ غلط لفظوں کا استعمال کرتے ہیں، ان کے لئے میرا یہ پیغام ہے کہ یہ بدتمیز اور بزدل لوگ ۔کرتے ہیں، ان سے یہ پتہ لگتا ہے کہ تمھارا بیک گراؤنڈ کیا ہے۔ تاہم مجھے آپ کے بڑوں کا احساس ہوتا ہے وہ بھی کہتے ہونگے کہ ہم نے کیا کرلیا۔

جبکہ سوئمنگ پول میں بغیر شرٹ کے پانی میں جانے کے حوالے سے وسیم کا کہنا تھا کہ کچھ بندو نے مجھ سے کہا کہ آپ بغیر شرٹ کے سوئمنگ پول میں آگئے، تو بھائی جان مجھ سے غلطی ہوگئی، اگلی بار تھری پیش سوٹ میں آؤنگا اگر یہ بھی پسند نہ آئے تو گھاگرا پہن لوں گا، بولنے لکھنے سے پہلے نہ سوچنا، کلاسک ہے۔

خیال رہے سوشل میڈیا پر کچھ ناقدین کی جانب سے اس سے قبل وسیم اکرم کی چھوٹی سی بیٹی کے لباس پر بھی تنقید کی گئی تھی، جس پر ویسم اکرم کی جانب سے کافی ناراضگی اور غصے کا اظہار کیا گیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

2 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

3 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

5 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

6 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago