پاکستانی نوجوان نےمحبت کی مثال قائم کردی،بیوی کیلئےچاندپرپلاٹ

آپ نے اکثر و بیشتر ڈراموں اور فلموں میں ہیرو کو ہیروئن سے پیار کے وعدے دعوے کرتے دیکھا اور سنا ہوگا، جس میں ہیرو کی جانب سے ہیروئن سے کئی وعدے کئے جاتے ہیں جن میں سب سے مقبول چاند سے تارے توڑ کر لانے یا چاند پر گھر بسانے جیسے وعدے ہوتے ہیں تاہم روالپنڈی کے ایک نوجوان نے چاند سے تارے تو نہیں لیکن اپنی بیوی کے لئے چاند پر گھر بنانے کیلئے پلاٹ ضرور خرید لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 23 سالہ روالپنڈی کے رہائشی صہیب نے 26 سالہ لڑکی مدیحہ سے چھے ماہ پہلے پسند کی شادی کی۔ یہ نوبیاہتا جوڑا آج ایک ہنسی خوشی بہترین زندگی بسر کررہا ہے، لہذا اس ہی محبت کے خلوص میں شوہر صہیب کی جانب سے اپنی اہلیہ مدیحہ کو شادی کی پہلی سالگرہ پر ایک بہترین اور منفرد تحفہ دینے کا فیصلہ کیا گیا لہذا اس ہی سلسلے میں صہیب کی جانب سے چاند پر ایک ایکڑ کا پلاٹ خریدا گیا جسے وہ اپنی اہلیہ کو شادی کی پہلی سالگرہ پر بطور تحفہ دینگے۔

واضح رہے 23 سالہ صہیب چاند پر پلاٹ خریدنے والے پہلے پاکستانی شہری بن چکے ہیں۔ اس قبل کسی پاکستانی شہری نے چاند پر پلاٹ نہیں خریدا ہے۔ صہیب نے چاند پر پلاٹ 45 امریکی ڈالر میں لیونر لینڈ انٹرنیشنل نامی رجسٹری سے خریدا گیا ہے۔ جبکہ چاند پر خریدا گیا پلاٹ سی آف ویپرز نامی سوسائٹی میں خریدا گیا ہے، اس سلسلے میں تمام ضروری ڈاکومنٹس جس میں فائل، والیوم نمبر، ایگریمنٹ وغیرہ شامل ہیں وہ اب باقاعدہ طور پر صہیب کے گھر بھجوا دیئے گئے ہیں۔ جس کے بعد وہ اب پہلے پاکستانی بن گئے ہیں جن کا چاند پر پلاٹ ہے۔

ڈیلی پاکستان کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے صہیب کا کہنا تھا کہ انہوں نے بطور شادی کی سالگرہ کے تحفے کیلئے اپنی اہلیہ کے لئے یہ پلاٹ خریدا تھا، وہ آنے والے وقتوں میں اپنی اہلیہ کے ساتھ پلاٹ دیکھنے کے لئے چاند پر جانا بھی چاہتے ہیں تاہم 2024 تک چاند پر جانے والوں کے لئے بکنگ مکمل ہوچکی ہے لہذا انھیں اب اس کے لئے تھوڑا انتظار کرنا ہوگا۔

صہیب نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ ان کی اہلیہ ایک پروفیشنل سائیکالوجسٹ ہیں، اس طرح کے لوگ نہایت تنہائی پسند ہوتے ہیں اپنے کاموں میں سکون چاہتے ہیں چنانچہ میں نے سوچا کے دنیا سے دور سکون والی جگہ پر لے جاؤں۔ جبکہ اس سلسلے میں بیوی مدیحہ کا بھی کہنا تھا کہ اب دنیا میں بہت آبادی ہوگئی ہے لہذا چاند پرسکون جگہ ہے جہاں کافی سکون ہوگا۔

صہیب کی جانب سے دیگر لوگوں کو بھی مشورہ دیا گیا کہ اگر آپ لوگ چاند پر پلاٹ خریدنے کی خواہش رکھتے ہیں تو آپ باآسانی ان کی ویب سائٹ پر جاکر معلومات اور پلاٹ خرید سکتے ہیں جبکہ اگر 5 ایکڑ سے زیادہ کی اراضی خریدنے کی خواہش رکھتے ہیں تو آپ کو وہاں ان کے دفتر جانا ہوگا۔

یاد رہے دنیا میں کئی مشہور اور معروف شخصیات نے چاند پر گھر لے رکھا ہے جن میں بولی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان اور مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے سوشانت سنگھ راجپوت بھی چاند پر پلاٹ کے مالک تھے۔

Courtesy Daily Pakistan

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

6 days ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 weeks ago

ICAP نے CFO کانفرنس 2026 – اسلام آباد ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…

3 weeks ago

قومی عجائب گھر پاکستان کی اپ گریڈیشن کیلئے مشترکہ کاوش، آغا خان یونیورسٹی کی مشاورتی نشستوں کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…

3 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…

3 weeks ago