Categories: Uncategorized

جانیے، مانے جانیوالی عجوہ کھجور کے فائدے کیا ہیں؟

عجوہ کھجور کو کھجوروں کا بادشاہ کہا جاتا ہے، یہ وہ پھل ہے جس کا ذکر قرآن کریم میں 20 سے زائد مقامات پر کیا گیا ہے جبکہ احادیث مبارکہ میں بھی کئی جگہ اس کی اہمیت اور فضیلت بیان کی گئی ہے۔ جہاں عجوہ کھجور کے فائدے بےشمار ہیں وہیں یہ چند سب سے میٹھے پھلوں میں سے ایک ہے جبکہ افادیت کے لحاظ سے سب سے زیادہ فائدے مند ہے۔

(Ajwa Khajoor Ke Fayde)

:عجوہ کھجور کے فائدے

Image Source: Unsplash

رسول اکرمﷺ کا ارشاد گرامی ہے کہ جو شخص ہر صبح سات عجوہ کھجوریں کھا لے تو اُس دن نہ تو کوئی زہر اور نہ ہی کو ئی جادو اُس کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ (صحیح بخاری)

اُم المومنین سیدہ عائشہ صدیقہؓ فرماتی ہیں کہ نبی اکرمﷺ کا ارشاد پاک ہے کہ عجوہ کھجورمیں شفا ہے اور اس کا نہارمنہ کھانا زہر کا تریاق ہے۔(صحیح مسلم)

عجوہ کھجور کے غذائی اجزاء

Image Source: Unsplash

عجوہ کھجور میں فائبر، پوٹاشیم، کاپر، مینگنیز، میگنیشم اور وٹامن بی جیسے اجزاء شامل ہوتے ہیں جو کہ متعدد طبی فوائد کا باعث بنتے ہیں۔ یہ ان ضروری غذائی اجزا کی وجہ سے انسانی جسمانی اور ذہنی صحت کے لئے بہت مفید مانی جاتی ہے۔ یہ جسم کو توانائی فراہم کرنے کا اہم  ذریعہ ہے کیونکہ یہ توانائی برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ اس کی قدرتی مٹھاس دیگر میٹھی اشیاء کی نسبت خون کی شکر میں کم اضافہ کرتی ہے۔

اس کی فضیلت و اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے آئیے ذیل میں جانیے مانے جانیوالے عجوہ کھجور کے فائدے کیا ہیں۔

عجوہ کھجور کے طبی فائدے

Image Source: Unsplash

عجوہ کھجور ان منفرد غذاؤں میں سے ایک ہے جو نظامِ ہضم کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ اس میں موجود فائبر آنتوں کی صحت کے لیے انتہائی ضروری جزو ہے اور قبض کی روک تھام کرتا ہے،نیزآنتوں کے نظام کی صفائی میں مدد دیتا ہے۔

عجوہ کھجور میگنیشم سے بھرپور ہوتی ہے، اس کے استعمال سے خون کی شریانوں کے امراض، جوڑوں کے امراض، الزائمر اور دیگر بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ جبکہ اس میں موجود پوٹاشیم بھی جسم کے لیے فائدہ مند ہے جو دل کو مناسب طریقے سے کام کرنے اور بلڈ پریشر میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

عجوہ کھجور کھانے والے سرطان اور ذیابیطس جیسی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ ان میں دل اور آنکھوں کو صحت مند رکھنے کی صلاحیت بھی موجود ہے جبکہ یہ دل کی شریانیں سکڑنے کے خطرے کو کم کرتی ہے۔

Image Source: Unsplash

عجوہ کھجور دماغ کے لیے بھی فائدے مند ہے اور ذہن کو تیز بناتی ہے۔پورے دن میں صرف دو کھجوریں ذہنی نشوونما کے لیے بہترین غذا ثابت ہوسکتی ہیں۔

عجوہ کھجور کھانے سے گلے میں خراش، سوزش اور ورم میں کمی آتی ہے۔

اس میں موجود کیلشیئم، میگنیشم، زنک اور فاسفورس سے ہڈیوں کی صحت کو بہتر بنانے اور ہڈیوں کے امراض کی روک تھام میں مدد ملتی ہے۔

عجوہ کھجور جگر کی سوزش کے علاج کے لئے بھی بے حد مفید سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس کے قدرتی اجزاء جگر کو طاقت بخشتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کھجور کھانے کے حیرت انگیز فوائد کیا ہیں؟

عجوہ کھجور کا استعمال جلد کو بھی صحت مند بناتا ہے اس میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو جلد پر کیل مہاسوں کے مسائل کا حل کرتے ہیں۔

الغرض، عجوہ کھجور میں لاتعداد برکتیں اور بے شمار بیماریوں کا علاج ہے۔ یہ پھل چھ ہزار قبل مسیح سے کاشت کیا جارہا ہے اور اسے کھانا سنت نبوی ﷺ بھی ہے۔

Zameer Ali

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

4 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

6 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

1 week ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

1 week ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

2 weeks ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago