Categories: صحت

ورزش کے فوائد اور اس کیلئے وقت بہترین کونسا ہے؟

ورزش کے فوائد بیشمار ہیں، یہ ہمارے جسم میں متعدد مثبت تبدیلیاں رونما کرتی ہے۔ ماہرین بھی صحت مند زندگی گزارنے کے لیے ورزش کو لازمی قرار دیتے ہیں۔ ورزش کرنے سے جسم چاق وچوبند رہتا ہے اور بیماریاں دور رہتی ہیں، روزانہ ورزش کرنے سے وزن کم کرنے اور اسے مناسب رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے اور انسان ہشاش بشاش نظر آتا ہے۔ جن لوگوں کو ورزش کرنے کی عادت نہیں ہوتی وہ جلدی تھک جاتے ہیں جبکہ جو لوگ باقاعدہ طور پر ورزش کرنے کے عادی ہوتے ہیں وہ زیادہ چست اور صحت مند رہتے ہیں۔اس لئے ورزش کو زندگی کے معمول کا حصہ بنانا چاہیے کیونکہ ہماری صحت اور تندرستی کا انحصار اسی پر ہے۔

(Warzish Ke Fawaid) ورزش کے فوائد

تاہم ورزش کے فوائد مدنظر رکھتے ہوئے یہ جاننا ضروری ہے کہ دن بھر میں کونسا وقت ورزش کرنے کے لیے بہترین ثابت ہوتا ہے اور جس میں ورزش سے بہتر نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں، اور کن اوقات میں ورزش کرنے کے کم فوائد حاصل ہوتے ہیں۔اس حوالے سے سائنسی تحقیق کیا بتاتی ہے ذیل میں جانتے ہیں۔

صبح کے اوقات میں ورزش کرنا

Image Source: Unsplash

سائنسی تحقیق کے مطابق صبح نہار منہ ورزش کرنے کے بے شمار فوائد ہیں جن میں تیزی سے وزن میں کمی آنا، جسم کا سیڈول ہونا، سارہ دن متحرک رہنا اور دماغی صحت اور کارکردگی کا بڑھ جانا شامل ہے ۔صبح کے اوقات کو ورزش کے لیے سنہری وقت کہا جاتا ہے، اس دوران انسانی جسم میں وزن میں کمی لانے والے ہامونز بھی زیادہ متحرک ہوتے ہیں اور اضافی چربی تیزی سے گھلتی ہے جس کے نتیجے میں مجموعی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اگر ورزش کی جائے تو دن بھر انسان متحرک رہتا ہے اور شام میں جلدی تھک کر سو جاتا ہے جس کے نتیجے میں جسم کو مطلوبہ آرام بھی حاصل ہو جاتا ہے اور بگڑی ہوئی غیر متحرک روٹین بھی سدھر جاتی ہے۔

دوپہر کے اوقات میں ورزش کرنا

Image Source: Unsplash

ماہرین کے مطابق 1 سے 4 بجے کے دوران ورزش کرنے کے ایسے ہی فوائد حاصل ہوتے ہیں جیسے کہ صبح کے 7 بجے ورزش کے فوائد حاصل ہوتے ہیں مگر دوپہر کے دوران وزن میں کمی کے لیے ورزش کا دورانیہ تھوڑا بڑھالینا چاہیے۔ دوپہر میں کھانے کے اوقات میں ورزش کرنا بہترین ہے، اس دورانیے میں آپ ناشتہ کرچکے ہوتے ہیں اور دن کے دوسرے کھانے کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں، شوگر اور کولسیٹرول لیول صبح کے مقابلے میں دوپہر میں زیادہ بڑھا ہوا ہوتا ہے، ایسے میں ورزش کرنے سے شوگر اور کولیسٹرول لیول متوازن سطح پر پہنچ جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق صبح نہار منہ ورزش کرنے کے بجائے دوپہر میں کرنے کے نتیجے میں وزن 10 فیصد زیادہ تیزی سے کم ہوتا ہے اور دن بھی متحرک گزرتا ہے اور کام پر توجہ دینے میں آسانی ہوتی ہے مگر اس دورانیے میں وزن میں کمی اور مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے صبح کے مقابلے میں ورزش کا دورانیہ بڑھانا پڑے گا۔

رات کے اوقات میں ورزش کرنا

Image Source: Unsplash

مزید پڑھیں: کیا آپ جانتے ہیں پیدل چلنے کے فائدے کیا ہیں؟

اکثر و بیشتر افراد دفتری کام یا دن کے اختتام پر فارغ ہو کر ورزش کرنا پسند کرتے ہیں جبکہ اس دورانیے میں ورزش کرنے کے نتیجے میں انسان دماغی طور پر متحرک ہو جاتا ہے جس کے نتیجے میں نیند دیر سے آتی ہے اور جاگنے کا دورانیہ بڑھ جاتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق ورزش کے مکمل فوائد حاصل کرنے کے لیے جسم کو آرام کی بھی بے حد ضرورت ہوتی ہے، ورزش کرنے والے افراد اگر مکمل پُرسکون نیند نہ لیں اور دن میں زائد وقت متحرک گزاریں تو ورزش صحت مند رکھنے کے بجائے بیمار کرسکتی ہے۔ سائنسی تحقیق کے مطابق 7 سے رات 10 بجے کے دوران ورزش کرنے سے نیند میں خلل آسکتا ہے، اس دورانیے میں ورزش کے بجائے یوگا کریں۔

Zameer Ali

Recent Posts

بلال عباس اورر در فشاں نے سب سے چھپ کر نکاح کرلیا ، یوٹیوبر کا دعوی

 یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مُرشد’ کی جوڑی بلال…

13 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

3 days ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

5 days ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

6 days ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

1 week ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

2 weeks ago