بال لمبے بنانے ہیں تو پئیں یہ مشروبات

روکھے اور بے جان بال خوبصورت شخصیت کو ماند کر سکتے ہیں اس کے برعکس لمبے اور چمکدار بال معمولی سی شخصیت کو بھی نہایت پُرکشش بنادیتے ہیں۔ یہ بات تو ہم سب کو معلوم ہے کہ خوبصورت، لمبے اور گھنے بالوں کے لیے مناسب غذا، معیاری ہیئر پراڈکٹس (شیمپو ، کنڈیشنر، ہیئر ٹانک اور سیرم) کے ساتھ احتیاط کی بھی ضرورت ہوتی ہے ورنہ نامناسب نگہداشت سے بال گرِنا شروع ہوجاتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کچھ سبزیوں کے مشروبات ایسے بھی ہیں جو بالوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں اور اگر ہم یہ مشروبات روزانہ غذا کا حصہ بنالیں تو بالوں کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد مل سکتی ہے بلکہ بالوں کا جھڑنا اور گرنا بھی ختم ہوسکتا ہے۔

(Baal Lambe) بال لمبے

لہٰذا، آج ہم کچھ ایسے ہی مشروبات کا ذکر کرینگے جو مرد و خواتین دونوں کے گرتے بالوں کی روک تھام کے لیے بطور ہیئر ٹانک کام کرتے ہیں۔ ان مشروبات کا استعمال گِرتے بالوں کو روکنے، ان کو لمبا و گھنا کرنے کے ساتھ نئے بالوں کی نشوونما میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس لئے اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کے بال لمبے اور دلکش نظر آئیں تو ان مشروبات کا استعمال کریں۔

گاجر

Image Source: Unsplash

گاجر کا جوس صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے جس کی وجہ اس میں بیٹا کیروٹین کی موجودگی ہے جو بالوں کو جگمگانے میں مدد دینے والا جز ہے۔ اس جوس کو پینے سے بالوں کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں اور بالوں کا روکھا پن ختم ہوتا ہے۔

پودینہ

Image Source: Unsplash

پودینہ اینٹی ہیئر فال خصوصیات سے مالا مال ہوتی ہے۔پودینے کا استعمال گرتے بالوں کی روک تھام میں خاصا مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ سر کی جلد کو صحت فراہم کرتے ہوئے بالوں کو لمبا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، ساتھ ہی بالوں کی چمک اور انہیں صحت مند بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔پودینے کی پتیوں کو سبز چائے کے ساتھ ملا کر بھی استعمال کیا جاتا ہے، جس کے پیش نظر یہ مختلف قسم کے طبی فوائد کے حصول کا باعث بن جاتی ہے۔ پودینے کی چائے بالوں کو لمبا کرنے اور گرتے بالوں کی روک تھام میں خاصی مددگار ہے۔

آملہ

Image Source: Unsplash

عام طور آملہ کا رس، بالوں پر لگانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن بالوں کی صحت کے لئے آملہ کا رس بطور مشروب بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ آملہ میں ایسے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو بالوں کی نشوونما بڑھانے اور گرتے بالوں کے خلاف مزاحمت کا کام سرانجام دیتے ہیں۔

کھیرا

Image Source: Unsplash

اس کا مشروب بالوں کی مناسب نشوونما میں مدد دیتا ہے، اس میں موجود انزائے بالوں کے گرنے کی روک تھام کرتے ہیں جبکہ بالوں کی جڑوں میں ہیموگلوبن کی گردش بڑھاتے ہیں، روزانہ ایک گلاس اس جوس کا پینا بالوں کے مسائل کا حل ثابت ہوسکتا ہے۔

پالک

Image Source: Unsplash

پالک ایک ایسی سبزی ہے جس میں کئی طرح کے منرلز، وٹامنز اور آئرن وغیرہ موجود ہوتے ہیں جو جلد اور بالوں کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں، پالک کے جوس سے سر کی خارش اور بالوں کا گھنا پن ختم ہونے کے مسئلے پر قابو پانے ممکن ہوتا ہے، اس میں موجود وٹامن بی بالوں کی جگمگاہٹ بحال کرنے کے ساتھ نشوونما تیز کرتے ہیں۔

ایلوویرا جیل

Image Source: Unsplash

ایلوویرا کے پتے سے نکالا جانے والا لیس دار عرق بالوں اور چہرے دونوں کے لیے بے شمار فوائد کا حامل ہوتا ہے۔ ایلوویرا کا جیل عام طور پر لگایا جاتا ہے لیکن اسے کھایا بھی جاسکتا ہے۔ ایلوویرا بطور مشروب استعمال کیا جائے تو یہ عمل نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔ساتھ ہی غیر متوازن ہارمونز کا توازن برقرار رکھنے کے لیے ایلوویرا جوس کا استعمال بے حد مفید ہے۔

مزید پڑھیں: سردیوں میں خشکی سے کیسے چھٹکارا پائیں؟

علاوہ ازیں، پیاز بھی ایک ایسی سبزی ہے جس کے اندر کئی ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو بالوں کے لئے بھی مفید ہیں۔ پیاز میں سلفر پایا جاتا ہے جو دوران خون کو بہتر، کولیگن کی نشوونما میں تیزی اور جراثیم کش ہونے کے باعث سر کے انفیکشنز کی روک تھام کرتی ہے۔ اس لئے پیاز کمزور بالوں کو مضبوط بنانے اور انہیں ٹوٹنے سے بچانے کی خصوصیت رکھتی ہے۔

Zameer Ali

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

23 hours ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

3 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

5 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

5 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago