ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔
تاہم اسی دوران ایک ایسی ویڈیو بھی سوشل میڈیا کی زینت بنی جس میں یمنیٰ زیدی کو سیڑھیوں سے گرتا دیکھ کر مداح ششدہ رہ گئے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یمنیٰ زیدی نے اسکرین کے پیچھے کے مناظر کی ایک جھلک جاری کی جس میں پہلے اور بعد کے مناظر میں کچھ ناقابل فراموش لمحات شامل تھے۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی خیریت دریافت کرنے کے تبصروں کا سیلاب آگیا۔
کس نے کیے سب سے زیادہ ایوارڈ اپنے نام؟لکس اسٹائل ایوارڈ
بعدازاں اداکارہ نے اسٹوری اپڈیٹ کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی خیریت سے آگاہ کرتے ہوئے صدقہ ادا کرنے کی طاقت واضح کردی۔
انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یمنیٰ زیدی نے ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئےلکھا کہ،’ حالیہ ویڈیو، جو بہت خوفناک لگ رہی ہے، شرمناک ضرور تھی لیکن تکلیف دہ نہیں تھی،میرے ناخن کے نزدیک معمولی چوٹ آئی ہے اسے علاوہ سب ٹھیک ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ ،’ صدقہ دینے کی بدولت خدا کا شکر ہے کہ اس خطرناک حادثے کے باوجود میں محفوظ ہوں اور اس سین کو مکمل کرنے میں کامیاب رہی ’۔
واضح رہے کہ ڈراما جینٹل مین میں یمنیٰ اورہمایوں کو ایک ساتھ دیکھنے کیلئے ڈراما شائقین میں جوش و خروش پایا جارہاہے۔
پائیدار صنعتی نظام کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر، فریزلینڈ…
عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…
لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…
: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…
کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…
فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…