محبوبہ ملنے کی خاطر برقع پہن کر جانے والا نوجوان پولیس حراست میں

کسی نے کیا خوب کہا کہ محبت اور جنگ میں سب کچھ جائز ہے۔ یہ فقرہ ہم نے سنا تو بہت ہے تاہم دیکھنے کے اعتبار سے کم ہی ملتا ہے۔ لیکن حال ہی میں پشاور کے ایک نوجوان نے اس فقرہ کو بالکل درست ثابت کردیا۔ لیکن بات یہاں جنگ کی نہیں دل کی تھی، نوجوان گیا تو اپنی محبوبہ سے ملنے لیکن پہنچ گیا تھانے۔

تفصیلات کے پشاور میں ایک عجیب واقعہ پیش آہا جہاں ایک نوجوان اپنی محبوبہ سے ملنے کے لئے گیا لیکن قسمت اس حد تک خراب تھی کہ آخر میں نوجوان کو تھانے پہنچ گیا ۔ واقعہ کچھ یوں ہے کہ پیر کے روز ایک نوجوان اپنی محبوبہ سے ملنے کے خواہش مند تھے، تاہم کچھ مسئلے مسائل یا پکڑے جانے کے ڈر سے نوجوان نے برقع پہنا اور منزل کی طرف گامزن ہوگیا۔ لیکن دور آگے جانے کے بعد ہی ایک مقام پر لوگوں کو بُرقع پہنی خاتون مشکوک لگیں بلکہ صحیح کہا جائے تو لوگوں کو اندازہ ہوگیا کہ برقع میں کوئی مرد ہے اور وہ کسی غلط مقصد سے ان کے علاقے میں آیا ہوا ہے لہذا لوگوں کی جانب سے فوری طور پر پولیس کو اطلاع فراہم کردی گئی۔

Image Source: Twitter

جس پر فوری طور پر پولیس آگئی اور پولیس کی جانب سے برقع پہنے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ جب پولیس اس مشکوک شخص کو تھانے لیکر گئی تو نوجوان کی جانب سے بتایا گیا کہ اس کا نام آصف ہے۔ تفتیش کے دوران پولیس حکام کی جانب سے جب آصف کو اتارنے کا کہا گیا تو نوجوان جینس اور شرٹ ، مردانہ جوتے بھی پہنا ہوا تھا، ساتھ ہی ساتھ نوجوان کی جانب سے ایک کتاب بھی اپنے پاس رکھی گئی تھی کہ کسی کو شک نہ ہو۔

بعدازاں پولیس کی جانب سے کی گئی مزید تفتیش میں نوجوان نے اس بات کا اقرار کیا کہ وہ کہ وہ اپنی محبوبہ سے ملنے سینما روڈ ملنے جارہا ہے اور اس ہی وجہ سے اس نے اپنا حولیا تبدیل کیا تھا۔

Image Source: Facebook

اس واقعہ کی ویڈیو اس وقت سوشل پر کافی وائرل ہے لوگوں کی جانب سے ایک جانب ناصرف لڑکے کی ہمت کو داد دیا جارہا ہے کہ کیسے کوئی انسان اپنی جان جھونکوں میں ڈال سکتا ہے محض محبت کی خاطر تو کئی لوگوں کی جانب سے اسے ایک نامناسب عمل قرار دیا جارہا ہے۔

اس ویڈیو کو دیکھنے کے لئے لنک پر کلک کریں

دوسری جانب پولیس کی جانب سے نوجوان آصف کو اپنی شخصیت کو چھپانے ہوئے پولیس کو دھوکا دینے کہ الزام میں اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

واضح پاکستان میں اس طرح کے واقعات اس قبل بھی پیش آچکے ہیں، گزشتہ برس صوبہ پنجاب میں ایک نوجوان بالکل اس ہی طرح برقع پہن کر اپنی محبوبہ سے ملنے گیا تھا تاہم اسے بھی پکڑھ لیا گیا تھا۔ اس سلسلے ایک اور واقعہ جس میں ایک نوجوان لڑکی کی والدہ سے ملوانے کے لئے اپنے دوست کو برقع پہنا کر اپنی والدہ بنا کر لے گیا تھا تاہم وہ شخص بھی پکڑا تھا۔

اس واقعے پر محض یہی کہا جاسکتا ہے کہ اس میں اب شک نہیں پاکستانی نوجوان ناصرف ایک بہترین دماغ رکھتے ہیں بلکہ وہ مشکلات کا سامنا کرنا بھی جانتے ہیں تاہم ان کی صلاحیتوں کو درست سمت دیکھانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ ناصرف اپنا بلکہ اپنے گھر والوں کا مستقبل بہتر سے بہترین بنا سکیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

12 hours ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

2 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

3 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

6 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

1 week ago