
آج کے دور میں اسمارٹ فون ہر کسی کی بنیادی ضرورت بن چکا ہے اور کوئی بھی اس کے بغیر رہنا تصور نہیں کرسکتا۔اب بڑے کیا بچے بھی بڑے شوق سے اس کا استعمال کرتے ہیں۔لیکن آجکل بڑھتی ہوئی مہنگائی میں بہترین فیچرز کے ساتھ موبائل لینا ذرا مشکل ہوتا جارہا ہے… لیکن آپ کی اس مشکل کا حل ہم نے نکال لیا ہے کیونکہ آج ہم آپ کو چند ایسے اسمارٹ فونز کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جن کی قیمت کم اور فیچرز بے شمار ہیں، یعنی کم قیمت میں فروخت ہونے والے اچھے اور لاتعداد فیچرز والے موبائل فونز۔ چلیے تو پھر جانتے ہیں کہ اس بڑھتی مہنگائی میں کونسا موبائل فون کم قیمت کے ساتھ فیچرز میں اچھا ہے۔
(Konsa Mobile Acha hai) کونسا موبائل اچھا ہے
ہواوے وائے 6 پی

اس اسمارٹ فون کا شمار بھی ان موبائل فونز میں ہوتا ہے جن کی فیچرز بے حساب اور قیمت مناسب ہے۔اس فون کی اسکرین کا سائز 6.3 انچ ہے۔ فون کی بیٹری پاور انتہائی طاقتور ہے جو کہ 5000 ایم اے ایچ ہے۔ فون کی انٹرنل اسٹوریج کے حوالے سے بات کی جائے تو وہ 64 جی بی ہے جبکہ ریم 3 جی بی ہے۔ فون کا سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل ہے جبکہ مین کیمرے کی بات کی جائے تو فون میں بیک کیمروں کی تعداد 3 ہے۔جو کہ 13، 5 اور 2 میگا پکسل کے ہیں۔
قیمت: 20,299 روپے
سام سنگ گیلکسی اے زیرہ ٹو
اے زیرہ ٹو سام سنگ گیلکسی 64GB ڈوئل سمِ 720×1600 ریزولوشن کے ساتھ آتا ہے سستے اسمارٹ فون میں شمار ہوتا ہے۔ اس کی خصوصیات پر نظر ڈالیں تو کم قیمت میں اس میں ایل ای ڈی فلیش اور ٹچ فوکس بھی ہے۔
قیمت: 16,699 روپے
ریڈمی ایٹ اے

شاؤمی کا یہ فون بہترین خصوصیات کا حامل ہے، اس کا ڈسپلے سائز 6.2 انچ ہے جبکہ فون میں طاقتور بیٹری 5000 ایم اے ایچ پاور کی نصب کی گئی ہے۔فون کی انٹرنل اسٹوریج 32 جی بی ہے۔ کیمروں کے حوالے سے بات کی جائے تو فون کا بیک کیمرہ 12 میگا پکسل کا ہے جبکہ سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔بیشمار فیچرز کیساتھ اس فون کی قیمت جان کر یقیناً آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے کیونکہ یہ اتنی مہنگائی میں نہایت مناسب قیمت: 16,499روپے میں خریدا جاسکتا ہے۔
ٹیکنو پوپ ایل ٹی ای فائیو

ٹیکنو موبائل کمپنی نے مارکیٹ میں بہت ہی کم عرصے میں اپنا نام بنایا ہے۔ کم قیمت میں بہترین خصوصیات کے فون ٹیکنو کمپنی اپنے صارفین کے لئے متعارف کرواتی ہے۔یہ پاکستان کے سستے ترین اسمارٹ فونز میں سے ایک ہے۔ 3 جی بی کیساتھ اس فون کی خصوصیات کمال کی ہیں، اس میں جیو ٹیگنگ، پینوراما، ایچ ڈی آر کی خصوصیات کے ساتھ ہے۔جبکہ فون کی بیٹری 5000 ایم اے ایچ ہے۔
قیمت: 17,499 روپے
انفینکس نوٹ سیوین

جب بھی ہم سستا اور معیاری فون لینے کے بارے میں سوچتے ہیں تو ہمارا دھیان فوراً ہی انفینکس پر جاتا ہے۔ انفینکس نوٹ 7 بھی پہترین خصوصیات کا حامل فون ہے۔ فون کا اسکرین سائز 6.95 انچ ہے جبکہ سیلفی کیمرہ 16 میگا پکسل کا ہے۔ فون کی انٹرنل اسٹوریج 128 جی بی ہے، ریم 6 جی بی متعارف کروائی گئی ہے۔ فون میں بیک کیمروں کی تعداد 4 ہے۔
قیمت: 24,999روپے
اوپو اے اکتیس

یہ بہترین کوالٹی کیساتھ کم قیمت والا فون ہے۔ فون کی خصوصیات کے حوالے سے بات کی جائے اس کی بیٹری پاور 4,230 ہے جو کہ دیرپا استعمال کے لئے بہترین ہے۔ اس کے علاوہ فون کی انٹرنل میموری 128 جی بی ہے جبکہ ریم 4 جی بی ہے۔ فون کا سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے جبکہ مین کیمروں کی تعداد تین ہے جو 12، 2 اور 2 میگا پکسل کے ہیں۔ اس فون کی ناصرف خصوصیات بہترین ہیں بلکہ یہ دیکھنے میں بھی انتہائی خوبصورت فون ہے۔
قیمت: 29,999 روپے
مزید پڑھیں: گوگل سے گمشدہ موبائل فون ڈھونڈنا اب ہوا آسان، مگر کیسے؟
بلاشبہ موبائل فون دورِ حاضر اہم ضرورت ہے لیکن اس کے زیادہ استعمال سے نوجوانوں کے ہاتھ اور گردن کے مسلز متاثر ہونے لگے ہیں جس پر ماہرین صحت نے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ ماہرین کے مطابق ڈی جنریٹو اسپائن نامی بیماری سے نوجوان نسل متاثر ہونے لگی ہے جس میں ہاتھوں اور گردن کے مسلز میں درد اور دیگر شکایات بڑھ رہی ہیں۔
0 Comments