بھارتی طیارہ گرانے والے ونگ کمانڈر نعمان اور حسن کیلئے ستارہ جرات


0

پاکستان کے یوم دفاع کے موقع پر ایوان صدر میں اعزازات دینے کی ایک تقریب ہوئی جس میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ برس بھارتی طیاروں کو مار گرانے پر پاک فضائیہ کے ونگ کمانڈر نعمان علی خان اور حسن صدیقی کو ستارہ جرات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ہونے والی تقریب میں وفاقی وزراء، اعلی عسکری قیادت اور سول حکام تقریب میں شریک ہوئے۔

گزشتہ روز ایوانِ صدر میں ہونے والی اعزازات دینے کی تقریب روان برس مارچ کے مہینے میں طے شدہ تھی تاہم کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر اس تقریب کو اس وقت ملتوی کردیا گیا تھا۔ لہذا یہ تقریب کل 6 ستمبر یعنی پاکستان کے یوم دفاع کے موقع پر منعقد کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے پاک افواج سے تعلق رکھنے والے 193 فوجی جوانوں کو صدراتی ایوارڈز سے نوازا جارہا ہے جن میں 1 فوجی افسر کے لئے ستارہ جرت، 2 کے لئے تمغہ جرات، 8 کے لئے ستارہ بسالت، 88 فوجی جوانوں کے لئے تمغہ بسالت جبکہ 94 فوجی جوانوں کی بہتری کارکردگی پر اِنہیں سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

اس موقع پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ برس بھارتی جارحیت کے خلاف جوابی آپریشن میں دشمن کا ایس یو 30 طیارہ گرانے والے ونگ کمانڈر نعمان علی خان کو ستارہ جرأت دیا گیا جبکہ اس ہی آپریشن کے دوسرے مرکزی اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی کو تمغہ جرأت سے نوازا گیا ہے۔

اس حوالے سے مزید جانئے: میجر جنرل نگار جوہر پاک فوج کی پہلی خاتون لیفٹننٹ جنرل بن گئیں

واضح رہے گزشتہ برس پاکستان ائیر فورس کے دو نہایتی باصلاحیت اور بہادر پائلٹس نے دو بھارتی طیاروں کو گزشتہ برس27 فروری کو مار گرایا تھا، جبکہ ان میں سے ایک جہاز مگ 21 کو پاکستانی اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی کی جانب سے پاکستانی حدود میں ہی مار گرایا گیا تھا۔ جس کے بعد اس جہاز میں موجود بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن کو پاکستانی حدود میں ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔ تاہم حکومت پاکستان کی جانب سے 1 مارچ کو بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن کو جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کردیا گیا تھا۔

یاد رہے اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی کا تعلق کراچی سے ہے، حسن صدیقی نے گزشتہ برس27 فروری کو نہایتی ہی بہادری کے ساتھ بھارتی جنگی طیارے کا مقابلہ کرتے ہوئے اسے تباہ کردیا تھا۔ جس کے بعد اُن کی جرات اور بہادری کو پوری قوم کی طرف سے بہترین انداز میں سہرایا گیا تھا۔ ساتھ ہی پاک فضائیہ کے ساتھی پائلٹس نے اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی کے جہاز لینڈ کرنے کے فوری بعد انھیں بہترین استقبال دیا تھا۔ جہاں فضاء پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی تھی۔ جبکہ تین سال قبل اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی پاکستان ائیرفورس کی ایک ویڈیو کا بھی حصہ بنے تھے جس میں پاک فضائی کی بہادری اور پروفیشنلزم کو خراج تحسین پیش کیا گیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *