بہت سی بیماریوں سے بچانے والا سردی کا پھل


0

سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی جہاں دیگر پھل ہمارے بازاروں کی زینت بنتے ہیں وہیں نارنگی کی خوشبو بھی فضاء کو معطر کررہی ہوتی ہے، قدرت کا یہ انمول تحفہ وٹامن سی کی دولت سے مالا مال ہے جبکہ اس کے چھلکے میں بھی کئی فوائد پوشیدہ ہوتے ہیں۔

Benefits Of Orange

Benefits Of Orange

سردیوں  میں  نزلہ زکام سمیت کئی مسائل سر اٹھاتے ہیں۔ تاہم بزرگوں نے کہا ہے کہ ہر موسم کا پھل اور سبزی کھانے سے اسی موسم کے منفی اثرات سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

یہ پھل وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے، سردی کے موسم میں اورنج کھانے سے نزلہ، کھانسی اور بخار سمیت کئی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔

یہ رس دار پھل غذائی اجزاء اور پانی کے مواد سے بھرا ہو اہوتا ہے، موسم سرما کے اس پھل کو مدافعتی نظام کے لیے نعمت سمجھا جاتا ہے۔

چکوترا (گریپ فروٹ)، لیموں، کینو اور سنگترے کا رس بھی یکساں فائدہ دے سکتا ہے۔ یہ تمام لذیذ پھل وٹامن سی سے مالا مال ہیں جو بدن کے اندرونی دفاعی (امنیاتی) نظام کو مضبوط کرتے ہیں اور ہمیں سردی اور اس سے وابستہ امراض سے بچاتے ہیں۔

:مزید پڑھیئں

سردیوں میں صرف مشروبات کے ذریعے وزن میں کمی

یہی نہیں بلکہ یہ سوزش سے لڑنے میں بھی مدد دیتا ہے اور دمہ، رمیوٹائیڈ گٹھیا اور کینسر جیسے حالات کی شدت کو بھی کم کرتا ہے۔

ہیلتھ لائن کی رپورٹ کے مطابق اس میں موجود وٹامن سی، پوٹاشیم، کولین، وٹامن اے، فائبر، فولک ایسڈ، وٹامن بی سمیت کئی طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے نزلہ، کھانسی اور بخار کا خطرہ بہت حد تک کم ہو سکتا ہے۔

دماغ کے لئے

اورنج دماغ کے لیے ایک معجزاتی پھل سمجھا جا سکتا ہے۔ ڈچ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ ہفتے میں چار سے آٹھ گلاس اورنج کا جوس پیتے ہیں ان میں فالج کا خطرہ 24 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

اس کے علاوہ اورنج میں پائے جانے والے فلیوونائڈز یادداشت کو بڑھاتے ہیں اور الزائمر کے خطرے کو کم کرسکتے ہیں۔

جلدکے لئے بہتر

وٹامن سی کی بھرپور مقدار کی وجہ سے اورنج کو جلد کے لیے بھی ایک بہترین علاج سمجھا جاتا ہے۔ یہ ہماری جلد کو جوان رکھنے میں مددگار ثابت ہو تا ہے۔ دراصل، وٹامن سی کولیجن کی پیداوار میں اہم کردار ادا کرتا ہے، جو زخموں کو بھرنے اور جلد کو صحت مند رکھنے کے لیے ضروری ہے۔

دل کے لئے بہتر

اورنج دل کی صحت کو برقرار رکھنے میں معجزانہ ثابت ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق سنترے کا جوس پینا ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول میں اضافہ کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس سے دل کی بیماری کا خطرہ کم ہوتا ہے اور دل کی صحت مضبوط ہوتی ہے۔

آنکھوں کی بینائی بہتر کرتا ہے

عام طور پر عمر بڑھنے کے ساتھ بینائی کم ہونے لگتی ہے لیکن آپ کھانے پینے کی اچھی عادات سے اس کیفیت کو روک سکتے ہیں۔ اورنج کھانے سے آنکھوں کی صحت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ اگراورنجز کو خوراک میں شامل کیا جائے تو میکولر ڈیجنریشن نامی بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔ میکولر ڈیجنریشن کی وجہ سے آنکھوں کی بینائی کم ہونے لگتی ہے اور اندھے پن کا مسئلہ ہوتا ہے۔

ہاتھ پیر سن ہونا

ایسے بزرگ جو ہاتھ پیر سن ہونے کی شکایت کرتے ہیں اگر دن میں ایک مرتبہ ایک گلاس اورنج جوس پیا جائے تو اس سے خون کی باریک رگیں کھلنے لگتی ہیں اور خون کا بہاؤ بہت بہتر ہونے لگتا ہے۔ اس ضمن میں ہزاروں افراد پر ایک سروے کیا گیا تو اس کے حیرت انگیز نتائج برآمد ہوئے۔

بڑی عمر کے لوگوں کو تین ماہ تک روزانہ ایک گلاس اورنج جوس پلایا جائے تو ہاتھ پاؤں سُن ہونے کے مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے کیونکہ نارنگی کا رس خون کی مقدار کو بڑھا دیتا ہے۔

فالج کا خطرہ

برٹش جرنل آف نیوٹریشن کے مطابق اگر ایک ہفتے کے دوران 8 گلاس نارنگی کا جوس نوش کیا جائے تو فالج کا خطرہ 25 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ نارنگی کے رس (اورنج جوس) کا استعمال فالج کا خطرہ بھی ٹال دیتا ہے اور اسی طرح دیگر تازہ پھلوں کا جوس بھی فالج کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

ماہرین کی جانب سے مسلسل 15 برس تک 28 ہزار لوگوں پر تحقیق کرنے کے بعد پھل اور سبزیوں کے انسانی صحت اور دماغی قوت پر پڑنے والے مثبت اثرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ اگر کوئی شخص روزانہ کی بنیاد پر نارنگی کا ایک گلاس رس (اورنج جوس) نوش کرے تو اس کا حافظہ متاثر ہونے کا خطرہ 47 فیصد تک ٹل جاتا ہے۔

نارنگی کو وٹامن سی اور کیلشیم کا خزانہ تصور کیا جاتا ہے ۔ وٹامن سی کی زیادہ مقدار قوت مدافعت میں اضافہ کا باعث بنتی ہے ۔ 

دوسری جانب نارنگی موسمی انفیکشن کا خطرہ کم کرتے ہوئے جسم کے اندرونی نظام کو مضبوط بناتی ہے۔

نارنگی وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ اس میں وٹامن اے بھی پایا جاتا ہے جو بالوں کی نمی برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

ماہرین کے مطابق روزانہ ایک گلاس اورنج جوس جسم کے اندر موجود زہریلے اور فاسد مادوں کو ختم کرتا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *