بابر اعظم نے قومی ٹیم کی زبردست پرفارمنس کی وجہ بتا دی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پیر کو جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی بے مثال کامیابی کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ “اتحاد” ٹیم کا سب سے بڑا اثاثہ ہے۔

اسکاٹ لینڈ کے خلاف آخری پول میچ میں ٹیم کی شاندار فتح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے واضح کیا کہ کھلاڑی ایک دوسرے کو خوب سپورٹ کررہے ہیں، جس سے ٹیم کی مجموعی کارکردگی کو بہت فائدہ پہنچا ہے۔

Image Source: File

کپتان بابر اعظم کے مطابق ہم جب بھی گراؤنڈ میں اترتے ہیں، تو ایک دوسرے کو خوب سپورٹ کرتے ہیں۔ اس طرح کے پرجوش اور بہترین انداز نے ہمارے حوصلوں کو بلند کیا ہے اور ہر کھلاڑی ایک دوسرے کو اہم مقصد کی کامیابی کے لئے سپورٹ کررہا ہے۔ لہذا اس سلسلے میں چاہے بیٹنگ ہو، بولنگ ہو یا پھر فیلڈنگ ہو، تمام کھلاڑیوں نے ایک دوسرے زبردست انداز میں مدد کی ہے۔

بابر اعظم نے بتایا کہ اسکاٹ لینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت ٹیم اسپرٹ کا ایک بہترین ثبوت ہے۔ “ہر کوئی ایک دوسرے کی سپورٹ کے لیے موجود ہے،” انہوں نے مزید کہا کہ “اس بار، شعیب ملک نے اپنا زبردست رول پلے کیا اور ، اسکاٹ لینڈ کے خلاف پاکستان کے ٹوٹل کو حقیقی فروغ دینے کے لیے ایک سنسنی خیز اننگز کھیل کر جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

اس موقع پر کپتان بابر اعظم نے باؤلرز کی انتھک کوششوں کی بھی خوب تعریف کی، جس کی وجہ سے ٹیم ناقابل شکست ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ “ہر کھلاڑی نے اپنی صلاحیتوں کو زبردست انداز میں منوایا ہے۔ جبکہ ٹیم کے تمام اراکین سیمی فائنل میں جانے والی اس رفتار کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔

مزید برآں، ٹی ٹوئنٹی میں بلے بازوں کی فہرست میں ٹاپ رینکنگ میں براجمان کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پاکستان کو یہاں ہمیشہ شائقین کی بڑی حمایت حاصل رہی ہے۔ “یقینی طور پر دبئی بہترین اسٹیڈیموں میں سے ایک ہے۔ ایک کھلاڑی کے طور پر، اگر آپ پورے ہجوم کے سامنے کھیلتے ہیں جو آپ کو سپورٹ کرتا ہے، تو آپ کا اعتماد بھی بڑھ جاتا ہے۔”

Image Source: File

واضح رہے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جہاں اپنی بہترین پرفارمنس اور کپتانی سے پوری قوم کے دل جیتے ہیں وہیں ایک بار پھر سے عالمی چیمپئن بننے کی امیدوں کو پڑھا دیا ہے۔ البتہ یہاں یہ بات بہت ہی لوگوں کو معلوم ہوگی کہ باصلاحیت نوجوان بلے باز ان دنوں ایک جذباتی جدوجہد کا بھی مقابلہ کر رہے ہیں، کیونکہ ابتدائی میچ کے دنوں میں ان کی والدہ اسپتال میں زیر علاج تھیں اور جب پاک بھارت میچ تھا، اس وقت ان کی والدہ وینٹیلیٹر پر تھی۔

پاک بھارت میچ کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ میچ میں پاکستان کی جیت پر بابر اعظم کے والد خود پر قابو نہ رکھ سکے اور خوشی اور فرط جذبات سے ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے۔ میچ جیتنے کے بعد بابر اعظم کے والد کو شائقین مبارک باد پیش کرتے ہیں، ان لوگوں میں چاچا کرکٹ بھی شامل تھے۔

یاد رہے مذکورہ پاک بھارت میچ ناصرف ورلڈ کپ مقابلوں میں پاکستان کی بھارت کے خلاف پہلی فتح تھی بلکہ بھارت کی یہ تاریخ میں پہلی 10 وکٹوں سے شکست بھی تھی۔

خیال رہے جمعرات کے روز پاکستان سیمی فائنل میں آسٹریلوی ٹیم کے مقابلہ کرے گی، قومی ٹیم اب تک اس ایونٹ میں ناقابلِ شکست ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کا اب تک کا یہ پانچواں سیمی فائنل ہے، اس سے پہلے قومی ٹیم دو بار کامیاب رہی ہے اور دو بار اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 week ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

2 weeks ago

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

4 weeks ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

1 month ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

1 month ago