میرے رب نے نئی زندگی دی ہے، دعاؤں کی سخت ضرورت ہے،اداکارہ حمائمہ ملک

معروف پاکستانی اداکارہ اور فلمسٹار حمائمہ ملک نے نئی زندگی ملنے پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔ حال ہی میں حمائمہ ملک نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں وہ اسپتال کے بیڈ پر لیٹی ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شئیر کردہ پوسٹ میں اداکارہ حمائمہ ملک نے پوسٹ میں بتایا کہ ان کی اپینڈکس کی کامیاب سرجری ہوئی ہے اور انہوں نے استنبول کے اسپتال میں 22 گھنٹے ریپچر اپینڈکس کی وجہ سے گزارے۔ انہوں نے لکھا کہ اس سارے واقعے میں، میں نے موت کو انتہائی قریب سے دیکھا۔

Image Source: Instagram

حمائمہ نے لکھا کہ میرے خدا نے مجھے نئی زندگی دی ہے، مجھے دعاؤں کی سخت ضرورت ہے۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ کیا جوان کے ساتھ اس مشکل وقت میں کھڑے رہے، خاص طور پر ان کی فیملی جنہوں نے ان کے لیے دعائیں کیں۔

حمائمہ ملک جو کہ اپنی نجی زندگی کے بارے میں بہت کم بات کرتی ہیں لیکن اپنی اس پوسٹ میں حاسدین سے متعلق بات کرتے ہوئے صارفین سے التجائیہ لہجے میں کہا کہ “نظر” جان لے سکتی ہے، برائے مہربانی اپنے اور چاہنے والوں کے لئے دعا کرتے رہیں، نظر چلتا پھرتا بندہ مار سکتی ہے، پیار سے دیکھو، خدا سے ہر کسی کی خیر مانگو، اللہ کسی کو حسد کی نظر نہ لگائے۔

‘دیکھ مگر پیار سے’ کی اسٹار حمائمہ ملک کی جانب سے انسٹاگرام پر یہ پوسٹ شیئر ہونے کے فوراً بعد ہی مداحوں کے کمنٹس کا تانتا بندھ گیا جسمیں اداکارہ کی جلد صحت یابی کے لیے ڈھیروں دعائیں لکھیں۔

خیال رہے کہ ستاروں سے سجے آئی پی پی اے (انٹرنیشنل پاکستان پر سٹیج ایوارڈز) کی تقریب 31 اکتوبر 2021 کو ترکی کے دارالحکومت استنبول میں منعقد ہوئی جہاں اس کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز ہوا۔ آئی پی پی ایوارڈز میں پاکستان شوبز اور فیشن انڈسٹری کی کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: اپنے حق کیلئے لڑیں ، نور مقدم قتل کیس پر حمائمہ ملک بول اٹھیں

حمائمہ ملک نے بھی اس تقریب میں اپنے جلوے بکھیرے تھے۔اس تقریب کا مقصد موسیقی، فیشن، ٹیلی ویژن اور فلموں کے شعبوں میں پاکستانی ٹیلنٹ کی اہلیت کو اجاگر کرنا ہے اور عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت امیج کو بہتر بنانا ہے۔ اس ایوارڈ تقریب سے پہلے سوشل میڈیا پر ڈانس ریہرسل کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں حمائمہ ملک اور میرا کو ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں رقص کرتے دکھایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: بطور فنکار ذمہ داری ہے، الفاظ سوچ سمجھ کر استعمال کریں، حمائمہ ملک

واضح رہے کہ اداکارہ حمائمہ ملک نے اداکار شمعون عباسی سے 2010 میں شادی کی تھی لیکن یہ شادی زیادہ عرصہ برقرار نہ رہ سکی تھی اور دونوں کے درمیان دو برس بعد طلاق ہوگئی تھی۔ حمائمہ ملک پاکستان فلم انڈسٹری کے علاوہ بھارت میں بھی اداکار عمران ہاشمی کے ہمراہ فلم راجہ نٹور لال میں کام کر چکی ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago