پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کو شکست دے دی


0

کرکٹ دنیا کے چند مقبول ترین کھیلوں میں سے ایک ہے، لیکن جب یہ کھیل جنوبی ایشیاء کی سرزمین میں پہنچا تو گویا اس کھیل کو ایک الگ روح مل گئی ہے، یا یوں کہئے کہ اس کھیل کی محبت اس سرزمین کے لوگوں کے خون میں شامل ہوگئی ہو۔ اس کھیل میں جوش وخروش تب اور بھی زیادہ آیا جب مقابلہ پاکستان اور بھارت کے مابین ہونا شروع ہوا، پھر یہ محض ایک میچ نے بلکہ کڑوروں دلوں کے جذبات بن گیا۔ تاریخ گواہ ہے کہ یہ میچ جب بھی ہوا، دونوں ملکوں کی سڑکوں پر سنّاٹا ہی دیکھا گیا ہے۔

اگرچے تاریخی اعتبار سے دیکھا جائے تو پاکستان اور بھارت کے مابین جب بھی کھیل کے میدان پر مقابلہ، زیادہ بار کامیابی پاکستانی شاہینوں کو ہی حاصل ہوئی ہے، ایک وقت تو ایسا بھی آیا کہ میچ ہار ہار کے بھارتی ٹیم نے پاکستان کے ساتھ کھیلنا ہی چھوڑ دیا تھا۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے حال ہی میں بھی ایک پاک بھارت مقابلہ ہوا ہے، اگرچے یہ مقابلہ عالمی تھا لیکن پھر یہ مقابلہ پاکستان اور بھارت کے مابین آگیا تھا اور ہمیشہ کی طرح کرکٹ کا یہ مقابلہ پاکستان نے اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت لے مابین کرکٹ کا ایک اور دلچسپ اور کانٹے دار مقابلہ دیکھا لیکن اب کی بار مقابلہ کسی کرکٹ گراؤنڈ میں نہیں بلکہ ٹوئیٹر پر ہوا یعنی کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک پول ڈالا گیا، جس میں ایک دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی۔

Image Source: towardsdatascience.com

آئی سی سی کی جانب سے ٹوئیٹر پر ایک پول ڈالا گیا جس میں انہوں نے دنیا بھر کے تمام کرکٹ مداحوں سے سوال کیا کہ دنیا میں بہترین کور ڈرائیو کھیلنے والا بلے باز کون ہے؟ اس سلسلے میں آئی سی سی کی جانب سے چار آپشن دیئے گئے تھے، جن میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، بھارتی کپتان ویرات کوہلی، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اور انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان جائے روٹ شامل تھے۔

بظاہر مقابلہ 4 کھلاڑیوں کے بیچ میں تھا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ یہ مقابلہ پاکستان اور بھارت کے مابین ہوچکا تھا، اور وقت پورا ہونے تک فیصلہ یہ آیا کہ قومی کرکٹ کے کپتان بابر اعظم بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے بہتر کور ڈرائیو کھیلتے ہیں۔

Image Source: theguardian.com

آئی سی سی کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو اس پول میں تقریباً 46 فیصد ووٹ حاصل ہے جبکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو 45.9 فیصد ووٹ ملے، یوں ایک چھوٹے سے مارجن سے بابر اعظم فتح یاب ہوئے۔

دوسری جانب اگر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کی بات کی جائے تو وہ اس دوڑ میں تیسرے نمبر پر رہے، اور انہوں نے 7.1 فیصد ووٹ حاصل کئے، جبکہ انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان جوائے روٹ اس فہرست میں سب آخر میں رہے اور انہوں نے محض 1.1 فیصد ووٹ ہی حاصل کئے۔

واضح رہے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق اس پول میں دنیا بھر سے تقریباً 2 لاکھ 60 ہزار لوگوں نے حصہ لیا تھا، جس میں قومی کپتان بابر اعظم دنیا کے بہترین کور ڈرائیو کھلنے والے بلےباز قرار دیئے گئے۔

یاد رہے اس قبل آئی سی سی کی جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک اور پول کروایا، جس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے دنیا کے بہترین کپتان کا مقابلہ اپنانے نام کرلیا تھا، اس فہرست میں بھی دوسری پوزیشن بھارتی کپتان ویرت کوہلی اور تیسری پوزیشن جنوبی افریقی سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے حاصل کی تھ


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *