
سوشل میڈیا پر سرکاری اسپورٹس چینل کی جانب سے قومی کرکٹر اعظم خان کے وزن کو لیکر بیہودہ مذاق اور تنقید پر شدید ردعمل، نامور فنکار بھی اعظم خان کی حمایت میں بول پڑے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر اعظم خان جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف حالیہ دورے کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے لئے ڈیبیو کیا۔ ٹرینٹ برج میں ہونے والے سریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے انگلش ٹیم کو باآسانی شکست دے دی تھی۔ اس سے قبل انہوں نے پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈئیٹرز اور صوبہ سندھ کی بھی نمائندگی کرچکے ہیں۔ اگرچے سیریز کا پہلا میچ جیتنے پر سوشل میڈیا پر جہاں مداحوں نے جیت کا جشن منایا وہیں کچھ ناقدین کی جانب سے اعظم خان کو لیکر تنقید کی گئی اور ان کی جسامت کا مذاق اڑایا گیا۔

یہ ہتک آمیز مذاق اس وقت اور بھی سنجیدہ ہوگیا جب سرکاری اسپورٹس چینل پی ٹی وی اسپورٹس کی جانب سے اعظم خان کی ایک تصویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شئیر کی گئی، جس پر تبصرہ کیا گیا کہ “کھاتا ہے لیکن لگاتا نہیں ہے”۔
نامور فنکاروں سمیت متعدد شخصیات نے نوجوان کرکٹر اعظم خان کی کی جسامت کو بارے میں بدتمیزی اور غیر سنجیدہ تبصرے پر اظہارِ برہمی کیا۔ اس حوالے سے معلوم پڑھتا ہے کہ اس پوسٹ کو تاحال نہیں ہٹایا گیا ہے۔
پاکستانی فنکار جن میں اداکار فیصل قریشی، گلوکار ہارون شاہد، اداکار عدنان صدیقی اور علی انصاری کی جانب سے نوجوان کرکٹر اعظم کی جسامت مذاق اڑانے پر نیشنل اسپورٹس چینل کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ اس موقع پر اداکار فیصل قریشی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری شئیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ “شرم کرو پی ٹی وی اسپورٹس”۔

گلوکار ہارون شاہد نے انسٹاگرام اسٹوری شئیر کی، جس میں انہوں نے پی ٹی وی اسپورٹس کی پوسٹ کا اسکریں شارٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا، کہ پہلے مجھے لگا یہ کوئی جعلی پیج یے، جو پی ٹی وی اسپورٹس کے نام سے چلایا جا رہا ہے، لیکن مجھے انتہائی حیرت ہوئی کہ ایسا نہیں ہے۔ ہم کیسا روئیہ اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ اپنا رہے ہیں۔

اس موقع پر اداکار علی انصاری نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں شرمناک حرکت کی نشاندہی کی اور لکھا کہ پی ٹی وی اسپورٹس کیا آپ اپنے دماغ سے باہر ہیں؟ بدتمیزی اپنے عروج پر ہے، آپ کو شرم آنی چاہیئے۔

اداکار عدنان صدیقی کی جانب سے بھی ٹوئیٹر پیغام کے ذریعے پی ٹی وی اسپورٹس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے اسے بالکل مکروہ اور ناقابلِ قبول قرار دیا۔ اداکار نے کہا کہ پی ٹی وی اسپورٹس میں موجود لوگوں کو فوری سبق کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب پی ٹی وی اسپورٹس کی جانب سے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے پیغام جاری کیا گیا کہ جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ جس پیج سے نوجوان کرکٹر اعظم خان کی جسامت کا مذاق اڑایا گیا ہے وہ جعلی پیج ہے۔ لہذا مینجمنٹ پیج کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لے گی۔
مزید پڑھیں: سرفراز احمد اور شاہین شاہ کے درمیان نوک جھونک، غلطی کس کی؟
ٹوئیٹر پیغام کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے سوشل میڈیا کے بارے میں قیاس آرائیوں کے جواب میں جو پاکستانی کھلاڑی کے لئے نازیبا جملے لکھ رہا ہے، اس سے آگاہ کیا جا رہا ہے جہ اس حرکت کو جاری رکھنے والا سوشل میڈیا ہینڈل جعلی ہے۔
پیغام میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان کے قومی نشریاتی ادارے کی حیثیت سے ، ہم اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی واقف ہیں ، اور ہم ہمیشہ ملک کے عوام کی امنگوں پر عمل پیرا ہوں گے اور دنیا کے سامنے پاکستان کے مثبت پیش امیج کو جاری رکھیں گے۔
یاد رہے روز قبل سوشل میڈیا پر سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر عبدالرزاق کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں انہوں نے خاتون قومی کرکٹر ندا ڈار کے لئے ہتک آمیز جملہ ادا کیا تھا اور انہیں ایک مرد سے تشبیہ دیا تھا۔
0 Comments