عبدالرزاق کو پاکستانی خاتون کرکٹر ندا ڈار کا مذاق اُڑانا مہنگا پڑ گیا


0

سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر عبد الرزاق کو پاکستانی خاتون اسٹار کرکٹر ندا ڈار کا مذاق اُڑانا اور ان کو ’مرد‘ کہنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ندا ڈار اور عبدالرازق نے شرکت کی تھی، جس میں سابق کرکٹر عبدالرزاق کی پاکستان وومن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی ندا ڈار کی مردانہ وضع قطع ہونے پر نامناسب طریقے سے تبصرہ کیا ، جس پر اب انہیں تنقید کا سامنا ہے۔

abdul razzak

یہ پروگرام نشر تو ایک ماہ قبل جون میں ہوا تھا لیکن اس کا ایک کلپ اِس وقت پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین میں موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ اس کلپ میں عبد الرزاق خواتین کرکٹرز کی اپروچ سے بات شروع کرتے ہیں اور پھر بات کا رُخ ساتھ بیٹھی ساتھی کرکٹر ندا ڈار کی جسامت اور ذاتی انداز پر لے جاتے ہیں۔

پروگرام کے دوران ندا ڈار نے خواتین کرکٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’خواتین گاؤں سے کرکٹ کھیلنے آتی ہی اسی لیے ہیں کہ کرکٹ کو ایک پیشے کے طور پر لیں۔‘۔

ان کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے پروگرام میں ان کے ساتھ موجود مہمان خاتون کہتی ہیں کہ ’اور جب شادی ہوتی ہے تو پھر (خواتین) کیریئر چھوڑ جاتی ہیں؟

پروگرام میں موجود ساتھی مہمان کا جواب دیتے ہوئے ندا ڈار نے کہا کہ ’خواتین کی کوشش یہی ہوتی ہے کے کرکٹ جتنی کھیل سکیں کھیل لیں، شادی کے بعد خیرباد۔‘ اس دوران سابق کرکٹر عبدالراق نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’شادی نہیں ہوتی۔‘

اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ ’وہ دراصل فیلڈ ایسی ہے نا ان کی، اب جب یہ ایک کرکٹر بن چکی ہیں۔ تو یہ چاہ رہی ہیں کہ مردوں کی ٹیم کے لیول تک آئیں۔ صرف مرد یہ سب نہیں کر سکتے ہم بھی کر سکتی ہیں۔ اب ان کی یہ فیلنگز ختم ہو گئی ہیں۔ آپ ان کو ہاتھ ملا کر دیکھ لیں، تو یہ لڑکی تو نہیں لگتیں۔۔۔‘

ایک بار پھر ندا ڈار سنجیدگی سے کہتی ہیں کہ ’ہمارا پروفیشن ایسا ہے کہ ہمیں جم کرنا پڑتا ہے، ہمیں بیٹنگ بولنگ فیلڈنگ کرنی ہے تو ہاتھ سخت تو ہو جاتے ہیں۔‘ لیکن رزاق یہاں پھر ندا کے بالوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’آپ بالوں کی کٹنگ دیکھ لیں۔‘

یاد رہے کہ پاکستانی کرکٹر ندا ڈار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سو سے زیادہ وکٹیں لینے والے مرد اور خواتین کرکٹرز میں شامل ہیں اور انھیں ٹیم کا اہم رکن سمجھا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: پشتو زبان اور پختونوں پر مذاق پر آغا علی کی عوام سے معذرت

سوشل میڈیا پر ندا ڈار اور عبدالرزاق کی گفتگو کا یہ حصہ وائرل ہوا تو صارفین نے کرکٹر عبدالرزاق اور ان کے خیالات پر تنقید کی تو کچھ صارفین نے ان کی گفتگو کو سمجھنے کا مشورہ دیا۔

سوشل میڈیا پر زیر بحث اس ویڈیو کلپ پر صارفین کا مختلف قسم کا ردعمل دیکھنے میں آیا۔

افسوس کے ساتھ کہنا پڑھتا ہے کہ ہمارے ملک میں اسپورٹس کھیلنے والی خواتین کو آج بھی کافی تنقید کا سامنہ کرنا پڑتا ہے، ان کی پرفامنس کی بجائے بہت سے لوگ آج بھی ان کی ظاہری شخصیت پر تبصرہ کرنا زیادہ اھم سمجھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: اداکار نبیل نے بلبلے میں متعصبانہ مذاق ہونے پر معذرت کرلی

اس سے پہلے ، شاہد آفریدی بھی ے ہمارے ملک کی خواتین کرکٹرز کے بارے میں بھی ریمارکس دے چکے ہیں۔ اور کیا آپ جانتے ہیں کہ اس سے پہلے بھی عبدالرزاق 5 سے 6 افہیرز سوشل میڈیا کی زینت بن چکے ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *