عائشہ اکرم اور ریمبو کی ایک اور سنسنی خیز آڈیو ٹیپ سامنے آگئی


0

دو ماہ قبل یوم آزادی کے روز مینار پاکستان سے مختص گریٹر اقبال پارک میں خاتون کو ہراساں کرنے کے افسوسناک واقعے میں ایک اور حیرت انگیز پیش رفت، متاثرہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور ساتھی عامر سہیل عرف ریمبو کی ایک اور تہلکہ خیز آڈیو ٹیپ سامنے آگئی۔

ہراساں کیس سے منسلک کال ریکارڈنگ کے پیش نظر، اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، یہ کال افسوسناک واقعے سے ایک دن پہلے کی ہے۔ اور اس آڈیو سے یہ بھی اندازہ ہوتا ہے کہ دونوں نے پہلے سے ہی اس واقعے کی منصوبہ بندی بنا رکھی تھی۔

Image Source: Facebook

وائرل آڈیو ٹیپ کے مطابق واقعے میں گرفتار ملزم ریمبو ٹک ٹاک عائشہ اکرم سے کہتا ہے کہ وہ ٹھیک 4 بجے تک اقبال پارک پہنچنے اور بتاتا ہے کہ ہمارے پاس قانونی سیکیورٹی موجود ہے۔ تم بس کل اقبال پارک میں قدم رکھو، تمھیں اپنی حیثیت اور شہرت کا اندازہ ہوگا، لوگ تم سے کتنا پیار کرتے ہیں، خود اپنی ریٹنگ دیکھنا۔

ریمبو نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ وہ 14 گست کا انتظار کر رہا تھا، کل جب آپ 2 بجے تک کام کرلیں گی، تو وہ۔فراک پہن کر آجائے جو میں ہمیشہ آپ سے پہنے کو کہتا ہوں۔

جس پر ٹک ٹاک عائشہ اکرم کہتی ہیں کہ وہ فراک 14 اگست کے لئے نہیں ہے، میں کل 14 اگست کو اپنا دوسرا سوٹ پہنو گی، جو میں نے بنوایا ہے۔ جس پر جواب میں ریمبو کہتا ہے کہ ٹھیک ہے، کل کے لئے تم پھر تم مرضی کا سوٹ پہن لو، میں بھی کچھ ایسا ہی پہن لوں گا۔ ساتھ ہی ریمبو 4 بجے کا آنے کو کہتا پے اور بتاتا ہے کہ کل بس تم قدم رکھو تمھیں اپنی ورتھ کا اندازہ ہوگا۔

بعدازاں فون کو کاٹتے ہوئے ٹک ٹاک عائشہ اکرم کہتی ہیں کہ میں اچھی طرح جانتی ہوں کہ آپ نے میری کتنی ورتھ کو نقصان پہنچایا ہے۔

واضح رہے پیر کے روز بھی ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور ریمبو کی ایک آڈیو ٹیپ منظرعام پر آئی تھی، جس میں دونوں زیر حراست مشتبہ ملزمان سے پیسے وصول کرنے کی بات چیت کر رہے تھے۔

اس حوالے سے ذرائع نے پہلے انکشاف کیا تھا کہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) انویسٹی گیشن شارق جمال نے بتایا کہ آڈیو ٹیپ کی جانچ کی جا رہی ہے۔ گرفتار ملزم ریمبو کا موبائل فون ضبط کرلیا گیا ہے۔ جبکہ ریمبو نے فون کال کے حقیقت ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

واضح رہے اس معاملے میں تازہ ترین پیش رفت، اس وقت سامنے آئی، جب پولیس نے جمعہ کو مزید آٹھ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ، جن میں ٹک ٹاکر کا دوست ریمبو بھی شامل تھا۔ عائشہ اکرم کے مطابق 13 رکنی گروہ دو سال سے انہیں کچھ نامناسب تصاویر کی بنیاد پر بلیک میل کر رہا تھا۔ لہذا اسے بلیک میل کیا گیا اور زبردستی مینار پاکستان لے جایا گیا۔ اور جو اس کا ساتھی ریمبو ہے، وہ اس گینگ کے ارکان میں سے ایک ہے۔

یہی نہیں عائشہ اکرم کا مزید کہنا تھا کہ اسے بلیک میل کرنے کے علاوہ ریمبو نے اس سے 10 لاکھ روپے بھی لے چکا ہے۔ اس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس نے ریمبو کو اپنی تنخواہ کا آدھا حصہ دیا ، جس کے بارے میں وہ دعویٰ کرتی ہیں کہ وہ ٹک ٹوک گینگ کو “چلاتا ہے”۔

اس کے برعکس نامزد ملزم عامر سہیل عرف ریمبو نے دعویٰ کیا کہ اس روز مینار پاکستان پر عائشہ اکرم کو کسی اور کے ساتھ جانا تھا، لیکن اس کے بھائی کا انتقال ہوگیا، لہذا وہ آنے سے قاصر تھا، لہذا پھر اسے عائشہ اکرم کے ساتھ مینار پاکستان جانا پڑا تھا۔ ساتھ ہی ریمبو کا کہنا تھا کہ یہ وہ ہی جانتا ہے کہ آخر وہ کس طرح اس روز عائشہ کو پارک سے باہر نکال کر گھر تک لیکر آیا تھا۔

یاد رہے 14 اگست کے روز مینار پاکستان سے منسلک گریٹر اقبال پارک پر ایک انتہائی شرمناک اور انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا تھا، جہاں ایک خاتون ٹک ٹاکر کو سینکڑوں کی تعداد موجود افراد نے جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا تھا۔ بعدازاں واقعے کے خلاف پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *