پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، شوبز ستاروں کی بھی حکومت پر تنقید


0

دنیا بھر کورونا وائرس کی باعث جہاں بیشتر ممالک کو معاشی بحران اور بدحالی کا سامنا ہے وہیں اس کے اثرات عالمی منڈیوں میں بھی دیکھے جارہے ہیں، جس کی سب سے بڑی مثال خام تیل کی ہے۔ اس سلسلے میں حکومت نے ہفتے کے روز تمام اہم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل ملک بھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اچانک ایک بڑا اضافہ کیا گیا، جس پر وفاقی مشیر خزانہ شوکت ترین نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان میں پٹرول کی قیمتیں صرف اس لیے بڑھی ہیں کہ وہ عالمی سطح پر بڑھ گئی ہیں۔ تاہم اس خبر سے جہاں عوام شدید نالاں ہے، وہیں اداکار اعجاز اسلم اور اداکارہ فہد مصطفی بھی حکومت پر شدید برہم دیکھائی دیئے۔ البتہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری ، اور اداکار شان شاہد وزیراعظم عمران خان اور حکومت پر تنقید سیاق وسباق سے ہٹ کر قرار دیا۔

Image Source: File

اداکار اعجاز اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ پٹرول ، ڈالر اور پاؤنڈ کے درمیان ریس جاری ہے۔ پٹرول ڈالر کو پکڑنے کی کوشش کر رہا ہے اور ڈالر پاؤنڈ تک پہنچنے کے لیے دوڑ رہا ہے، جبکہ تبدیلی پوری زوروں پر ہے۔

اس پر ایک صارف نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ، “کوئی بھی اچھا اخبار پڑھنے سے آپ کو اندازہ ہوگا کہ پٹرول کی قیمتیں بین الاقوامی سطح پر بڑھ رہی ہیں ، لہذا اس سستی سیاسی پوائنٹ سکورنگ کو روکیں”۔ چنانچہ اعجاز اسلم نے دلیل دی کہ “بہت سے دوسرے عوامل بھی ہیں جو ایک عام آدمی کی زندگی کو دکھی بنا رہے ہیں ، ان کے نقطہ نظر سے بھی سوچیں”۔

دوسری جناب اداکار فہد مصطفیٰ نے بھی ٹوئٹر پر اس موضوع پر وزیراعظم پر طنز کیا اور کہا “اگر وہ چاہتا تو وہ 20 روپے بھی بڑھا سکتا تھا لیکن اس نے صرف 10.49 روپے بڑھانے کا انتخاب کیا۔ یہ ہوتا ہے لیڈر۔

فہد مصطفی کی پوسٹ پر صارف نے ان سے پوچھا کہ ڈیئیر سر، اب تھوڑا سا گھبرالیں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ تھوڑا نہیں، اب کھل کر گھبرائیں۔

ساتھ ہی ایک اور صارف نے “فہد مصطفی طنز کرتے ہوئے لکھا کہ فہڈ آج اٹھے اور تشدد کا انتخاب کیا ،” اس پر اداکار نے کہا کہ، “تشدد کے لیے آگ کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ اب ہم اسے افورڈ نہیں کرسکتے ہیں۔

اس کے برعکس اداکار شان شاہد کا خیال ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کے خالص درآمد کنندہ کے طور پر پاکستان عالمی سطح پر تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے براہ راست متاثر ہوگا۔

ایک سوشل میڈیا ٹرول جس نے وزیراعظم عمران خان کا ایک پرانا اقتباس شیئر کیا تھا کہ “جب بجلی اور پٹرول کی قیمتیں بڑھ جائیں تو سمجھ لو کہ تمہارا وزیر اعظم چور ہے۔ اس پر اداکار شان شاہد لکھتے ہیں کہ ، “فی بیرل خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، اضافہ عالمی سطح پر ہے۔”

پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے کو لیکر ہونے والی تنقید پر وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا کہ ‏تیل کی قیمت میں اضافے کو لیکر ایسے پروپیگنڈا ہو رہا ہے جیسے ہم کوئی دنیا سے کسی علیحدہ سیارے پر ہیں اگر دنیا میں تیل، گیس اوپر جائیگا تو پاکستان میں بھی اوپر جائیگا، سارا ملک سبسڈی پر نہیں چل سکتا آج قیمتیں اوپر ہیں کل کم ہو جائینگی تو یہاں بھی کم ہو جائیں گی۔

واضح رہے ان دنوں ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، دیہاڑی دار مزدور سے لیکر نوکری پیشہ ملازمین ہر کوئی پریشان نظر آتا ہے۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ آمدنی ہوہی ہے، پر ضروریات زندگی کی اشیاء حد سے زیادہ مہنگی ہوگئی ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ بنیادی ضروریات زندگی کی اشیاء میں سبسڈی دے تاکہ غریب کا چولہا جلتا رہے۔

یاد رہے ایک ہی دن میں بجلی، پیٹرول اور گھی کی قیمتوں میں اضافے کی خبر سے عوام میں شدید وغصے کی لہر دیکھی گئی تھی۔ خبریں ہیں کہ دودھ کی قیمتوں میں بھی ایک پھر سے اضافہ ہو سکتا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *