Categories: Uncategorized

سال 2022 عورت مارچ کا نعرہ، اجرت، تحفظ اور سکون مقرر

معروف آرٹسٹ اور سماجی کارکن شیما کرمانی نے جمعرات کی شام کراچی پریس کلب (کے پی سی) میں پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ اس سال عورت مارچ کا نعرہ ہے ’’ اجرت، تحفظ اور سکون ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ پانچواں عورت مارچ ہوگا، جس کے بارے میں شیما کرمانی کا کہنا تھا کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین اپنے حق کے لیے باہر نکلیں گی۔ اور ایک مضبوط آواز دنیا کے سامنے پیش کریں گی۔

Image Source: Bismah Mughal

شیما کرمانی نے کہا کہ عورت مارچ میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کو شریک کیا ہے۔ ہم نے پورا سال کام کیا ہے اور مختلف شعبوں میں کام کرنے والی خواتین کو یکجا کیا ہے۔

ان کی تقریر کے بعد مارچ کے ایک منتظم نے تین مرکزی مطالبات پیش کئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مارچ خواتین اور خواجہ سرا (ٹرانس جینڈر) کی محنت کے لیے وقف ہے۔

تمام کارکنان، چاہے وہ فیکٹریوں، کھیتوں یا گھروں میں گھریلو ملازمین کے طور پر کام کر رہے ہوں ان تمام لوگوں کے لیے محفوظ رہائش، معیاری تعلیم اور طے شدہ اجرت دی جائے اور وہ تمام افراد جو اس کی خلاف ورزی کرتے ہیں، انہیں قانون کے تحت سخت سزا دی جائیں۔

تمام خواتین اور خواجہ سرا برادری کے لیے سماجی تحفظ کی فراہمی اور ان کی دیکھ بھال کے لیے ماہانہ وظیفہ مقرر کیا جائے ۔

Image Source: File

ریاست چائلڈ لیبر، کام کے لیے چائلڈ اسمگلنگ کو ختم کرکے بچوں کی فلاح و بہبود کو ترجیح دے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ کراچی کے ہر ضلع اور باقی سندھ میں بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ کے مراکز اور چائلڈ سپورٹ سروسز فراہم کرے۔

واضح رہے سال 2018 سے، 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان کے کئی شہروں میں عورت مارچ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس میں حصہ لینے والوں کو اکثر شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، خاص طور پر مذہبی اور قدامت پسند گروہوں نے ہمیشہ مارچ کو اسلام کے خلاف ہونے کا الزام لگایا ہے۔

اس دوران شیما کرمانی نے موقف اپنایا کہ گھر میں کام کرنے والی خواتین کو بے انتہا مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہیں سرکار کا طے شدہ معاوضہ بھی ادا نہیں کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی:خواجہ سرا ایکٹوسٹ اغواء، تشدد اور جنسی زیادتی کا نشانہ

شیما کرمانی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے خلاف منفی پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے۔ جس کو دور کرنے کے لیے آج یہاں موجود ہیں۔ ایک وزیر کی جانب سے مارچ کو رکوانے کے لیے ایک بیان دیا گیا تھا جس کا موثر جواب دیا جا چکا ہے۔

خیال رہے کراچی سمیت ملک بھر میں خواتین 8 مارچ کو اپنے حقوق کے لیے نکلے گی۔ اور معاشرے کو یہ پیغام دیں گی کہ انہیں بھی معاشرے میں جینے کا اتنا ہی حق ہے جتنا کہ مردوں کو ہے۔‘

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 week ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

2 weeks ago

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

4 weeks ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

1 month ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

1 month ago