گجرات : بہادر طالبہ نے دست درازی اور پرس چھینے والے ملزم کو پکڑوا دیا

ملک میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کے سبب یہ جرائم پیشہ عناصر تقریباً ہر علاقے کے لئے خطرہ بنتے جارہے ہیں۔ حد تو یہ ہے عوام کا گھروں موبائل فون ، نقدی وغیرہ لیکر نکلنا محال ہوتا جا رہا ہے۔ ان وارداتوں کی روک تھام کے لئے ضروری ہے کہ پولیس فوری کارروائی کرے اور ان ملزمان کو حراست میں لے تاکہ ان وارداتوں کی روک تھام ممکن ہوسکے۔

پولیس کی بروقت کارروائی کا ایسا ہی ایک واقعہ حالیہ دنوں میں گجرات میں پیش آیا جس میں پولیس نے ملزم کو طالبہ سے دست درازی اور پرس چھیننے والے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔

Image Source: Screengrab

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق جلالپور جٹاں کے علاقہ میں کالج سے واپس آتے ہوئے طالبہ سے نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزم نے دست درازی کی اور پرس چھیننے کی کوشش کی۔ طالبہ نے ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم کو روکنے کی کوشش کی اور اسے موٹر سائیکل سے گرادیا مگر ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

Image Source: Screengrab

طالبہ کی جانب سے فوری طور پر اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی، علاقہ کی ناکہ بندی کرکے چند گھنٹوں میں ملزم کو ٹریس کرکے گرفتارکر لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چودھریاں عزیز آباد میں خاتون سے پرس چھین کر فرار ہونے والے ملزم کو بھی پولیس نے گرفتار کرکے واردات کے دوران استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور خاتون سے چھینا گیا پرس برآمد کرلیا تھا۔ راولپنڈی کے تھانہ ریس کورس کی حدود میں سنیچنگ کی اس واردات کے دوران خاتون منہ کے بل زمین پر گر کر زخمی ہوگئی تھیں ۔اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار ملزم نے راستے سے گزرتی خاتون کا پرس چھیننا، پرس چھیننے کے دوران خاتون زمین پر جاگری اور خاتون کا موبائل فون اور دیگر اشیا بھی زمین پر بکھر گئیں جبکہ موٹر سائیکل سوار پرس چھین کر فرار ہوگیا تھا۔

ایف آئی آر میں لڑکی کے بھائی نے موقف اپنایا تھا کہ میری بہن ٹیچنگ کے لئے اسکول جارہی تھی کہ راستے میں موٹر سائیکل سوار نے بیگ چھیننے کی کوشش کی ، ملزم بیگ چھین کر بھاگ گیا جس میں شناختی کارڈ، 2ہزار روپے اور ضروری کاغذات تھے۔ تاہم ، جب اس واقعے کی ویڈیو کلپ ٹوئٹر پر وائرل ہوئی تو صارفین کا کہنا تھا کہ ایسے ملزموں کو سخت سزا دینی چاہیے تاکہ وہ راہ چلتے خواتین کو ہراساں نہ کرسکیں۔

علاوہ ازیں ، شہر قائد میں بھی چوری اور لوٹ مار کے کئی واقعات منظر عام پر آچکے ہیں۔ گزشتہ دنوں بھی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج میں نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں گھر کے باہر موٹر سائیکل پر ایک مرد اور عورت نے فیملی کو لوٹ لیا تھا۔ یہ فیملی شاپنگ کرنے کے بعد گھر لوٹی تھی اور شاپنگ بیگز گاڑی سے نکال کر گھر میں لیکر جارہی تھی کہ اچانک نامعلوم مرد اور عورت عقب سے آئے اور پستول دیکھا کر فیملی سے شاپنگ بیگز، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

16 hours ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

3 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

3 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

7 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

2 weeks ago